اِس شمارے میں
۱۵ مارچ ۲۰۱۳ء
.2013 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania ©
جملہ حقوق محفوظ۔
مطالعے کا شمارہ
۲۹ اپریل، ۲۰۱۳ء-۵ مئی، ۲۰۱۳ء
خدا سے محبت رکھنے والوں کے لئے ”ٹھوکر کھانے کا کوئی موقع نہیں“
صفحہ ۳ • گیت نمبر ۴۵، ۳۲
۶-۱۲ مئی، ۲۰۱۳ء
کیا آپ کے دل میں خدا کو پہچاننے کی خواہش ہے؟
صفحہ ۸ • گیت نمبر ۳۱، ۲۳
۱۳-۱۹ مئی، ۲۰۱۳ء
’ہم نے خدا کو پہچان لیا ہے‘—اب ہم کیا کریں گے؟
صفحہ ۱۳ • گیت نمبر ۵۴، ۲۴
۲۰-۲۶ مئی، ۲۰۱۳ء
صفحہ ۱۹ • گیت نمبر ۵۱، ۱
۲۷ مئی، ۲۰۱۳ء-۲ جون، ۲۰۱۳ء
صفحہ ۲۴ • گیت نمبر ۲۷، ۱۰
مطالعے کے مضامین
▪ خدا سے محبت رکھنے والوں کے لئے ”ٹھوکر کھانے کا کوئی موقع نہیں“
ہم سب ایک دوڑ میں دوڑ رہے ہیں۔ ہم میں سے جو اِس دوڑ کو مکمل کرے گا، اُسے انعام میں ہمیشہ کی زندگی ملے گی۔ لیکن ہم سب گنہگار ہیں اِس لئے ہم کبھیکبھار ٹھوکر کھاتے ہیں۔ اِس مضمون میں ہم پانچ ایسی وجوہات پر غور کریں گے جو ہمارے لئے ٹھوکر کھانے کا باعث بن سکتی ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ اگر ہمیں ٹھوکر لگ بھی جائے تو ہم کیسے اپنی دوڑ جاری رکھ سکتے ہیں۔
▪ کیا آپ کے دل میں خدا کو پہچاننے کی خواہش ہے؟
یرمیاہ کی کتاب میں دل کے حوالے سے بہت کچھ بتایا گیا ہے۔ اِس مضمون میں ہم سیکھیں گے کہ ”دل کا نامختون“ ہونے سے کیا مراد ہے اور ہم ’دل کے نامختون‘ بننے سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم ایسا دل حاصل کرنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں جس میں یہوواہ خدا کو پہچاننے کی خواہش ہو۔—یرم ۹:۲۶؛ ۲۴:۷۔
▪ ’ہم نے خدا کو پہچان لیا ہے‘—اب ہم کیا کریں گے؟
خدا کو پہچاننے اور اُس سے گہری دوستی کرنے کے لئے کونسے قدم اُٹھانا ضروری ہے؟ چاہے ہم کئی سالوں سے خدا کی خدمت کر رہے ہیں پھر بھی ہمیں کیوں روحانی طور پر بڑھتے رہنے چاہئے اور ہم ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ اِن سوالوں کے جواب اِس مضمون میں دئے جائیں گے۔
▪ یہوواہ خدا ہماری پناہگاہ ہے
ہم ایک ایسی دُنیا میں رہ رہے ہیں جو شیطان کے قبضے میں ہے۔ اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہمارا خدا یہوواہ ہماری پناہگاہ ہے۔ اِس لئے ہمیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
▪ خدا کے عظیم نام کی عزت کریں
اِس مضمون میں ہم اِن سوالوں کے جواب حاصل کریں گے: خدا کا نام جاننے میں کیا شامل ہے؟ خدا کے نام سے چلنے کا کیا مطلب ہے؟ خدا اُن لوگوں کو کیسا خیال کرتا ہے جو اُس کے نام کی توہین کرتے ہیں؟
دیگر مضامین
۲۹ کیا تاریخدان یوسیفس نے یسوع کو واقعی مسیح کہا تھا؟
۳۰ اُمید کا دامن کبھی نہ چھوڑیں
سرِورق کی تصویر: یہ تصویر فنلینڈ کے ایک ساحلی علاقے کی ہے۔ فنلینڈ کا ساحل بہت بڑا ہے۔ اِس کے نزدیک بہت سے جزیرے ہیں۔ فنلینڈ میں ہزاروں جھیلیں بھی ہیں، خاص طور پر وسطی اور مشرقی فنلینڈ میں۔ ایسے علاقوں میں مبشروں کی تعداد بہت کم ہے۔ اِس لئے دوسرے علاقوں سے بعض مبشر وہاں عارضی طور پر خدمت کرنے جاتے ہیں۔ وہ مُنادی کا کام کرنے کے لئے کشتیوں میں سفر کرتے ہیں۔
فنلینڈ
آبادی:
۵۳،۷۵،۲۷۶
مبشروں اور آبادی کا تناسب:
۱:۲۸۳
پہلکار:
۱۸۲۴