یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م12 1/‏9 ص.‏ 11-‏12
  • یسوع مسیح بادشاہ کب بنے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مسیح بادشاہ کب بنے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ملتا جلتا مواد
  • سن ۱۹۱۴ کے متعلق پاک صحائف کی پیشینگوئیاں
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • بائبل کے مطابق 1914ء ایک اہم تاریخ کیوں ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • خدا کی بادشاہت حکمرانی کر رہی ہے!‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
م12 1/‏9 ص.‏ 11-‏12

پاک صحیفوں کی تعلیم

یسوع مسیح بادشاہ کب بنے؟‏

اِس مضمون میں ایسے سوالوں پر غور کِیا گیا ہے جن کے بارے میں لوگ اکثر سوچتے ہیں۔ اِس میں یہ بھی واضح کِیا گیا ہے کہ آپ پاک صحیفوں میں اِن سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہ خوشی سے آپ کی مدد کریں گے تاکہ آپ اپنے سوالوں کے جواب حاصل کر سکیں۔‏

۱.‏ خدا کے وعدے کے مطابق یسوع مسیح کو کون‌سی بادشاہت ملی؟‏

خدا نے وعدہ کِیا تھا کہ داؤد بادشاہ کی نسل سے ایک شخص آئے گا جو ہمیشہ تک حکومت کرے گا۔ یہ شخص یسوع مسیح تھے۔ اب وہ آسمان پر ہیں اور خدا کی بادشاہت کے بادشاہ ہیں۔‏‏—‏زبور ۸۹:‏۴؛‏ لوقا ۱:‏۳۲،‏ ۳۳ کو پڑھیں۔‏

جب داؤد نوجوان ہی تھے تو خدا نے اُنہیں اپنی قوم اسرائیل کا بادشاہ چن لیا۔ اُن کی موت کے بعد یہوواہ خدا نے اُن کے بیٹے سلیمان کو چنا۔ سلیمان اپنے باپ کی جگہ ”‏[‏یہوواہ]‏ کے تخت“‏ پر بیٹھے جو یروشلیم میں تھا۔ (‏۱-‏تواریخ ۲۸:‏۴، ۵؛‏ ۲۹:‏۲۳‏)‏ شہر یروشلیم یہوواہ خدا کی حکمرانی کی علامت تھا۔ داؤد اور اُن کی نسل سے آنے والے بادشاہ یہوواہ خدا کے نمائندے تھے۔ حالانکہ سلیمان کے مرنے کے بعد بہت سے بادشاہوں نے یروشلیم سے حکومت کی لیکن اِن میں سے زیادہ‌تر یہوواہ خدا کے وفادار نہیں تھے۔ آخرکار یہوواہ خدا کے کہنے کے مطابق بابل کی فوجوں نے یروشلیم کو تباہ کر دیا اور جو بادشاہ اُس وقت حکمرانی کر رہا تھا، اُسے تخت سے ہٹا دیا۔ یہ واقعہ ۶۰۷قبل‌ازمسیح میں پیش آیا۔ اُس وقت سے داؤد کی نسل سے کسی بادشاہ نے یروشلیم سے حکومت نہیں کی۔‏‏—‏حزقی‌ایل ۲۱:‏۲۷ کو پڑھیں۔‏

۲.‏ کتنے عرصے تک زمین پر خدا کی حکمرانی نہیں تھی؟‏

یروشلیم کی تباہی کے کئی سال بعد یہوواہ خدا نے دانی‌ایل نبی کو بتایا کہ وہ ایک بادشاہ چنے گا جو آسمان سے حکمرانی کرے گا۔ یہ حکمرانی کتنے عرصے بعد شروع ہوئی؟‏‏—‏دانی‌ایل ۷:‏۱۳،‏ ۱۴ کو پڑھیں۔‏

دانی‌ایل نبی نے ایک بادشاہ کے خواب کا مطلب بتایا۔ اِس خواب میں خدا نے ایک بہت بڑے درخت کو کاٹنے کا حکم دیا جیسے اُس نے یروشلیم سے حکمرانی کا سلسلہ ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ لیکن خدا نے کہا کہ درخت کی جڑوں کو زمین میں ہی رہنے دیا جائے تاکہ ”‏سات دَور“‏ گزرنے کے بعد یہ درخت دوبارہ بڑا ہو جائے۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے تین ’‏زمانے‘‏ یعنی دَور ۱۲۶۰ دن کے برابر ہیں۔ اِس حساب سے ”‏سات دَور“‏ ۲۵۲۰ دِنوں کے برابر ہیں۔ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۶،‏ ۱۴‏)‏ بائبل کی پیشین‌گوئیوں کا حساب لگانے کے لئے اکثر ایک دن ایک سال کے برابر گنا جاتا ہے۔ (‏گنتی ۱۴:‏۳۴)‏ لہٰذا ۲۵۲۰ سال تک زمین پر خدا کی حکمرانی کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔‏‏—‏دانی‌ایل ۴:‏۱۰-‏۱۷ کو پڑھیں۔‏

۳.‏ یسوع مسیح کو بادشاہ کب بنایا گیا تھا؟‏

یروشلیم کی تباہی کے ٹھیک ۲۵۲۰ سال بعد ۱۹۱۴ء میں یسوع مسیح کو آسمان پر بادشاہ بنایا گیا۔ بادشاہ بننے کے فوراً بعد یسوع مسیح نے شیطان اور اُس کے ساتھیوں کو آسمان سے نکال دیا۔ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۷-‏۱۰‏)‏ اگرچہ ہم نے یہ واقعہ اپنی آنکھوں سے تو نہیں دیکھا لیکن ہم اِس کے اثرات ضرور دیکھ سکتے ہیں۔ (‏مکاشفہ ۱۲:‏۱۲‏)‏ سن ۱۹۱۴ء کے بعد سے دُنیا میں جو واقعات ہو رہے ہیں، اُن سے ثابت ہوتا ہے کہ یسوع مسیح اِسی سن میں بادشاہ بنے تھے۔‏‏—‏متی ۲۴:‏۱۴؛‏ لوقا ۲۱:‏۱۰،‏ ۱۱،‏ ۳۱ کو پڑھیں۔‏

۴.‏ یسوع مسیح کی حکمرانی آپ کے لئے کیا اہمیت رکھتی ہے؟‏

یسوع مسیح کی حکمرانی کے بارے میں پاک کلام کی بہت سی پیشین‌گوئیاں پوری ہوئی ہیں۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ خدا کے کلام پر بھروسا کر سکتے ہیں۔ جلد ہی بادشاہ یسوع مسیح انسانوں کو تمام دُکھ‌تکلیف سے نجات دیں گے۔‏‏—‏زبور ۷۲:‏۸،‏ ۱۲،‏ ۱۳؛‏ دانی‌ایل ۲:‏۴۴ کو پڑھیں۔‏

مزید معلومات کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے صفحہ ۲۱۵-‏۲۱۸ کو دیکھیں۔ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۱۲ پر چارٹ]‏

‏(‏تصویر کے لئے چھپے ہوئے صفحے کو دیکھیں)‏

اکتوبر ۶۰۷ اکتوبر ۱۹۱۴

قبل‌ازمسیح عیسوی

← ۲۵۲۰ سال →

۱۰۰۰ قبل‌ازمسیح ۱ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۱۰۰۰ عیسوی ۲۰۰۰ عیسوی

← ۶۰۶ سال ۳ مہینے →← ۱۹۱۳ سال ۹ مہینے →

یروشلیم میں نیچے دئے گئے نمبروں کو جمع کریں:‏ یسوع مسیح کو

حکمرانی کا ۶۰۶ سال ۳ مہینے آسمان پر

سلسلہ ختم ہوا +۱۹۱۳ سال ۹ مہینے بادشاہ بنایا گیا

=۲۵۲۰ سال

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں