یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م12 1/‏8 ص.‏ 3
  • جب آپ دُعا کرتے ہیں تو کیا کوئی سنتا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • جب آپ دُعا کرتے ہیں تو کیا کوئی سنتا ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • شک کی وجہ
  • دُعا—‏ایک بہت بڑا اعزاز
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • دُعا کے ذریعے خدا کے قریب جائیں
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • دُعا کے ذریعے خدا کے نزدیک جائیں
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • حصہ 11
    خدا کی سنیں
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
م12 1/‏8 ص.‏ 3

جب آپ دُعا کرتے ہیں تو کیا کوئی سنتا ہے؟‏

‏”‏مجھے خدا کے وجود پر شک تھا پھر بھی مَیں کبھی‌کبھی دُعا کرتی تھی۔ مجھے پورا یقین نہیں تھا کہ کوئی میری دُعا سنتا ہے لیکن سچ بتاؤں تو میری خواہش تھی کہ کاش کوئی ہو جو میری دُعا سنے۔ مَیں اپنی زندگی سے بالکل خوش نہیں تھی۔ مَیں خدا کو ماننے سے ہچکچاتی تھی کیونکہ میرا خیال تھا کہ صرف بزدل لوگ ہی خدا کو مانتے ہیں۔“‏—‏آئرلینڈ کی رہنے والی پیٹریشیاa‏۔‏

کیا آپ نے کبھی پیٹریشیا کی طرح محسوس کِیا ہے؟ کیا آپ خدا کے وجود پر شک کرنے کے باوجود کبھی‌کبھی دُعا کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ اصل میں آج‌کل بہت سے لوگ خدا کے وجود پر شک کرتے ہیں مگر پھر بھی وہ دُعا کرتے ہیں۔‏

▪ برطانیہ میں ۲۲۰۰ لوگوں کا ایک سروے کِیا گیا۔ اِن لوگوں میں سے صرف ۲۲ فیصد لوگ خدا پر ایمان رکھتے ہیں۔ وہ مانتے ہیں کہ اُس نے انسانوں کو خلق کِیا ہے اور وہ ہماری دُعاؤں کو سنتا ہے۔ لیکن اِن ۲۲۰۰ لوگوں میں سے ۵۵ فیصد کبھی‌کبھار دُعا کرتے ہیں۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانیہ میں بہت سے لوگ خدا پر ایمان نہ رکھنے کے باوجود بھی دُعا کرتے ہیں۔‏

▪ مختلف ملکوں میں ۱۰ ہزار لوگوں کا ایک سروے کِیا گیا۔ اِس سروے کے دوران جن لوگوں نے یہ کہا کہ وہ خدا پر ایمان نہیں رکھتے، اُن میں سے تقریباً ۳۰ فیصد دُعا کرتے ہیں۔‏

شک کی وجہ

برطانیہ میں رہنے والے ایلن کہتے ہیں:‏ ”‏مَیں یہ کہا کرتا تھا کہ مَیں خدا کو نہیں مانتا۔ میرا خیال یہ تھا کہ مذہب کو صرف پیسہ کمانے اور لوگوں کو دبا کر رکھنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ مَیں یہ بھی سوچتا تھا کہ اگر کوئی خدا ہے تو پھر دُنیا میں اِتنی ناانصافی کیوں ہے؟ اِس کے باوجود مَیں کبھی‌کبھی دُعا کرتا تھا حالانکہ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مَیں کس سے دُعا کر رہا ہوں۔ مَیں اکثر خود سے پوچھتا تھا کہ میری زندگی کا مقصد کیا ہے؟“‏

اَور بھی بہت سے لوگ مختلف وجوہات کی بِنا پر یہ سوچتے ہیں کہ آیا کوئی اُن کی دُعائیں سنتا ہے یا نہیں۔ لوگوں میں اِس طرح کا شک اکثر تب پیدا ہوتا ہے جب اُنہیں اپنے اہم سوالوں کے جواب نہیں ملتے، جیسے کہ

▪ کیا اِس کائنات کا کوئی خالق ہے؟‏

▪ مذہب اِتنی زیادہ بُرائی کا باعث کیوں ہے؟‏

▪ خدا انسان کو دُکھ اور تکلیف کیوں سہنے دیتا ہے؟‏

اگر آپ کو اِن سوالوں کے جواب مل جائیں تو کیا اِس بات پر آپ کا اعتماد بڑھ جائے گا کہ واقعی کوئی ہے جو آپ کی دُعائیں سنتا ہے۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a اِن مضامین میں بعض نام بدل دئے گئے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں