یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م12 1/‏7 ص.‏ 9
  • ہمیشہ کی زندگی کا ذریعہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمیشہ کی زندگی کا ذریعہ
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ملتا جلتا مواد
  • علم کی نعمت سے ہمیشہ تک لطف اُٹھائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ‏”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • خدا کا علم بہت سے سوالوں کا جواب دیتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • وہ علم حاصل کرنے کیلئے دوسروں کی مدد کریں جو زندگی کا باعث ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
م12 1/‏7 ص.‏ 9

ہمیشہ کی زندگی کا ذریعہ

‏”‏ہمیشہ کی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھ خدایِ‌واحد اور برحق کو اور یسوؔع مسیح کو جسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔“‏—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

علم زندگی ہے۔ اِس بات کی حقیقت جاننے کے لئے ایک واقعے پر غور کریں جو نائیجر کے ملک میں پیش آیا۔ نوہو دس مہینے کا تھا جب وہ سخت بیمار پڑ گیا۔ اُس کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی۔ نوہو کی ماں اپنے علاقے میں لوگوں کو بنیادی طبی امداد دینے کا کام کرتی تھی۔ اِس لئے اُسے معلوم تھا کہ ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہئے۔ اُس نے فوراً صاف پانی میں نمک اور چینی گھول کر نوہو کو پلایا۔ اقوامِ‌متحدہ کے بچوں کے فنڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چونکہ نوہو کی ماں کو ”‏بنیادی طبی امداد کا علم تھا اور وہ فوراً اپنے علم کو کام میں لائی اِس لئے اُس کے بچے کی جان بچ گئی۔“‏

بائبل کا علم حاصل کرنے سے بھی زندگی ملتی ہے۔ اِس سلسلے میں موسیٰ نبی نے لکھا:‏ ’‏یہ تمہارے لئے بے‌سود نہیں بلکہ یہ تمہاری زندگانی ہے اور اِسی سے تمہاری عمر دراز ہوگی۔‘‏ (‏استثنا ۳۲:‏۴۷)‏ کیا بائبل کا علم حاصل کرنے سے واقعی ہماری عمر دراز ہو سکتی ہے؟ اِس سے ہمیں زندگی کیسے مل سکتی ہے؟‏

پچھلے پانچ مضامین سے ہم نے یہ سیکھا ہے کہ بائبل کی پیشین‌گوئیاں سچی ہیں، یہ تاریخی اور سائنسی لحاظ سے درست ہے، اِس کے تمام حصوں میں ہم‌آہنگی پائی جاتی ہے اور اِس میں دئے گئے مشورے ہر دَور کے لئے مفید ہیں۔ اِن تمام باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائبل واقعی ایک خاص کتاب ہے۔ اِس میں بتایا گیا ہے کہ انسان ہمیشہ تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ تو پھر کیوں نہ بائبل کا علم حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں۔‏

ہم آپ کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ آپ بائبل کا علم حاصل کریں۔ اِس علم کی بدولت آپ یہ سمجھ سکیں گے کہ آپ اب اور مستقبل میں خوشی اور ذہنی سکون کیسے پا سکتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہ بائبل کا علم حاصل کرنے میں خوشی سے آپ کی مدد کریں گے۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر بکس/‏تصویر]‏

بائبل ایک خاص کتاب اِس لئے بھی ہے کیونکہ صرف یہی اِن اہم سوالوں کے جواب دیتی ہے:‏

‏• خدا نے انسان کو کیوں خلق کِیا؟‏

‏• لوگ مصیبتوں کے بوجھ تلے کیوں دبے ہوئے ہیں؟‏

‏• ہمارے جو عزیز مر چکے ہیں، کیا وہ دوبارہ زندہ ہوں گے؟‏

آپ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں میں اِن سوالوں کے بائبل پر مبنی جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کتاب یہوواہ کے گواہوں نے شائع کی ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں