یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م12 1/‏4 ص.‏ 3
  • یسوع مسیح کے بارے میں مختلف نظریات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مسیح کے بارے میں مختلف نظریات
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کے بارے میں سوالوں کے جواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • یسوع مسیح کون ہیں؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • یسوع مسیح کون ہے؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • یسوع مسیح نے اپنے متعلق کیا بتایا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
م12 1/‏4 ص.‏ 3

یسوع مسیح کے بارے میں مختلف نظریات

‏”‏زیادہ‌تر لوگ یسوع مسیح کے بارے میں کوئی نہ کوئی نظریہ رکھتے ہیں۔ چاہے ہم مذہبی ہوں یا نہ ہوں، ہم سب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یسوع مسیح دراصل کون ہیں؟“‏—‏مصنف سٹین گتھری

یسوع مسیح کے بارے میں ہزاروں کتابیں لکھی گئیں اور کئی فلمیں بنائی گئیں۔ پھر بھی لوگ اُن کے بارے میں بہت سے سوال پوچھتے ہیں اور اِس بات پر فرق‌فرق رائے رکھتے ہیں کہ وہ دراصل کون ہیں۔‏

کچھ سال پہلے دو صحافیوں نے انٹرنیٹ پر ایک بلا‌گ بنایا جس پر اُنہوں نے یہ سوال اُٹھایا کہ ”‏یسوع مسیح کون تھے؟“‏ لوگوں نے اِس بلا‌گ پر کچھ ایسے جواب لکھے:‏

● ”‏لگتا ہے کہ وہ ایک اُستاد تھے جن کی زندگی رحم کی جیتی‌جاگتی مثال تھی۔“‏

● ”‏وہ ایک معمولی آدمی تھے جنہوں نے بڑے غیرمعمولی کام کئے۔“‏

● ”‏اِس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یسوع مسیح کبھی موجود تھے۔“‏

● ”‏یسوع مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔ وہ اِس لئے پیدا ہوئے، مر گئے اور جی اُٹھے تاکہ ہم گُناہوں سے نجات حاصل کر سکیں۔ وہ آج بھی زندہ ہیں اور دوبارہ زمین پر آئیں گے۔“‏

● ”‏مَیں مانتی ہوں کہ یسوع مسیح خدا کے واحد بیٹے ہیں۔ وہ انسان ہونے کے ساتھ‌ساتھ خدا بھی ہیں۔“‏

● ”‏یسوع مسیح کے وجود پر ایمان رکھنا تو بچوں والی بات ہے۔“‏

یہ سارے نظریے ایک دوسرے سے بہت فرق ہیں۔ لہٰذا یہ سب تو درست نہیں ہو سکتے ہیں۔ تو پھر ہم یسوع مسیح کے بارے میں اپنے سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ یہوواہ کے گواہ جو اِس رسالے کو شائع کرتے ہیں، وہ مانتے ہیں کہ بائبل خدا کا کلام ہے اور بائبل ہی سے ہم جان سکتے ہیں کہ یسوع مسیح دراصل کون تھے۔‏a‏—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶‏۔‏

اگلے مضمون میں ہم کچھ ایسے سوالوں پر غور کریں گے جو لوگ اکثر یسوع مسیح کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ اور ہم دیکھیں گے کہ بائبل میں اِن سوالوں کے کیا جواب دئے گئے ہیں۔ یسوع مسیح نے خود بتایا کہ جو کوئی اُن پر ایمان لائے گا ’‏ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔‘‏ (‏یوحنا ۳:‏۱۶‏)‏ کیوں نہ بائبل میں دئے گئے جوابوں پر غور کریں۔ یوں آپ خود فیصلہ کر سکیں گے کہ آیا آپ کو یسوع مسیح کے بارے میں اَور سیکھنا چاہئے یا نہیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a اِس موضوع کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر ۲ کو دیکھیں جس کا عنوان ہے ‏”‏بائبل—‏خدا کی الہامی کتاب۔“‏ آپ یہوواہ کے گواہوں سے یہ کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویروں کے حوالہ‌جات]‏

‏;Top: © Angelo Cavalli/age fotostock

bottom: © Alain Caste/age fotostock

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں