یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م11 1/‏10 ص.‏ 3
  • بُرائی کی جڑ کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بُرائی کی جڑ کیا ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ملتا جلتا مواد
  • نیکی بمقابلہ بدی—‏ایک طویل‌المدت کشمکش
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • کیا ظلم‌وتشدد کبھی ختم ہوگا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • کیا نیکی کبھی بدی پر غالب آئیگی؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • نیکی کا بدی پر غالب آنا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
م11 1/‏10 ص.‏ 3

بُرائی کی جڑ کیا ہے؟‏

اقوامِ‌متحدہ کی فوج کے ایک کمانڈر نے کہا:‏ ”‏مَیں نے شیطان سے ہاتھ ملایا ہے۔“‏ اُنہوں نے ایسا کیوں کہا؟ کیونکہ جب ۱۹۹۴ء میں ملک روانڈا میں نسل‌کُشی ہو رہی تھی تو اقوامِ‌متحدہ کی فوج اِسے روکنے میں ناکام رہی۔ اُس وقت ہونے والی خونریزی کے بارے میں ایک پادری نے کہا:‏ ”‏اگر کوئی شخص شیطان کے وجود کا انکار کرتا ہے تو وہ میرے ساتھ روانڈا کی ایک اجتماعی قبر پر چلے۔“‏ کیا اِس طرح کے قتل‌وغارت کا ذمہ‌دار واقعی شیطان ہے؟‏

زیادہ‌تر لوگ یہ نہیں مانتے کہ ظلم‌وتشدد کے پیچھے کسی روحانی ہستی کا ہاتھ ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اِس کی وجہ انسانوں کی بُری فطرت ہے۔ کئی لوگ سوچتے ہیں کہ امیر اور طاقتور اشخاص کا ایک خفیہ گروہ دُنیا کو چلا رہا ہے۔ اور اکثر لوگ دُنیا کے حکمرانوں کو ناانصافی اور تکلیفوں کا ذمہ‌دار ٹھہراتے ہیں۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟ حالانکہ بُرائی، دُکھ‌تکلیف اور ظلم‌وتشدد کو ختم کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں پھر بھی اِن میں اضافہ کیوں ہوتا جا رہا ہے؟ انسان اپنے ہاتھوں اپنی تباہی کا سامان کیوں کر رہا ہے؟ کیا اِس سب کے پیچھے کسی اَن‌دیکھی ہستی کا ہاتھ ہے؟ اصل میں اِس دُنیا کو کون چلا رہا ہے؟ اِس سوال کا جواب جاننے کے لئے صفحہ اُلٹیں اور اگلے مضمون کو پڑھیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں