یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م11 1/‏3 ص.‏ 3
  • شادیاں کیوں ٹوٹ رہی ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • شادیاں کیوں ٹوٹ رہی ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
  • ملتا جلتا مواد
  • محبت سے عاری شادی کا شکار
    جاگو!‏—‏2001ء
  • یہوواہ کے گواہ طلاق کو کیسا خیال کرتے ہیں؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
  • شادی کے بندھن کا احترام کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • ‏”‏جسے خدا نے جوڑا ہے .‏ .‏ .‏ “‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
م11 1/‏3 ص.‏ 3

شادیاں کیوں ٹوٹ رہی ہیں؟‏

یہودیوں کے مذہبی رہنماؤں نے یسوع مسیح سے پوچھا:‏ ”‏کیا ہر ایک سبب سے اپنی بیوی کو چھوڑ دینا روا ہے؟“‏—‏متی ۱۹:‏۳‏۔‏

یسوع مسیح کے زمانے میں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ شوہر اور بیوی کا بندھن زندگی‌بھر کا بندھن نہیں ہو سکتا۔ لیکن یسوع مسیح نے ایسے لوگوں سے کہا:‏ ”‏کیا تُم نے نہیں پڑھا کہ جس نے اُنہیں بنایا اُس نے ابتدا ہی سے اُنہیں مرد اور عورت بنا کر کہا کہ اِس سبب سے مرد باپ سے اور ماں سے جُدا ہو کر اپنی بیوی کے ساتھ رہے گا اور وہ دونوں ایک جسم ہوں گے؟ پس وہ دو نہیں بلکہ ایک جسم ہیں۔ اِس لئے جسے خدا نے جوڑا ہے اُسے آدمی جُدا نہ کرے۔“‏a (‏متی ۱۹:‏۴-‏۶‏)‏ یسوع مسیح کی اِس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا چاہتا ہے کہ جب دو لوگوں کی شادی ہو تو اُن کا بندھن زندگی‌بھر قائم رہے۔‏

بہت سے ملکوں میں ۱۰۰ میں سے ۴۰ شادی‌شُدہ جوڑے طلاق لے لیتے ہیں۔ تو پھر کیا یہ سچ ہے کہ میاں‌بیوی کا بندھن زندگی‌بھر کا بندھن نہیں ہو سکتا؟ کیا شوہر اور بیوی واقعی اپنے بندھن کو ٹوٹنے سے نہیں بچا سکتے؟‏

اِس سلسلے میں ایک مثال پر غور کریں۔ دو شادی‌شُدہ جوڑے ایک ہی ماڈل کی گاڑی خریدتے ہیں۔ ایک جوڑا اپنی گاڑی کی اچھی طرح سے دیکھ‌بھال کرتا ہے اور اُسے بڑے دھیان سے چلاتا ہے۔ اِس وجہ سے اِس جوڑے کی گاڑی اچھی حالت میں رہتی ہے۔ لیکن دوسرا جوڑا اپنی گاڑی کی بالکل دیکھ‌بھال نہیں کرتا اور اِسے بڑی بے‌دھیانی سے چلاتا ہے۔ اِس جوڑے کی گاڑی خراب ہو جاتی ہے۔ ذرا سوچیں کہ اُن کی گاڑی کیوں خراب ہوئی؟ کیا اُن کی گاڑی کے ماڈل میں کوئی نقص تھا؟ یا پھر کیا گاڑی اُن کی اپنی غلطی کی وجہ سے خراب ہوئی تھی؟ ظاہر ہے کہ اگر وہ گاڑی کی دیکھ‌بھال کرتے تو گاڑی خراب نہ ہوتی۔‏

آج‌کل لاکھوں جوڑوں کی زندگی خوشگوار گزر رہی ہے۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی کا بندھن زندگی‌بھر کا بندھن ہو سکتا ہے۔ لیکن جس طرح گاڑی کی دیکھ‌بھال کرنی پڑتی ہے تاکہ وہ اچھی حالت میں رہے اُسی طرح میاں‌بیوی کو مسلسل کوشش کرنی پڑتی ہے تاکہ اُن کی ازدواجی زندگی خوشگوار رہے۔ جب لوگوں کی ازدواجی زندگی خوشگوار ہوتی ہے تو نہ صرف اُنہیں اور اُن کے گھر والوں کو خوشی ملتی ہے بلکہ معاشرے کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔‏

چاہے آپ کی نئی‌نئی شادی ہوئی ہو یا آپ کافی عرصے سے شادی‌شُدہ ہوں، خدا کے کلام کی ہدایت پر عمل کرنے سے آپ کا ازدواجی بندھن زیادہ مضبوط ہو جائے گا۔ اِس سلسلے میں اگلے مضمون میں دی گئی کچھ مثالوں پر غور کریں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a خدا کے کلام کے مطابق طلاق صرف اِس صورت میں جائز ہے اگر شوہر یا بیوی حرامکاری کرے۔—‏متی ۱۹:‏۹‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں