یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م10 1/‏10 ص.‏ 5-‏9
  • لوگ پھر بُرے کام نہیں کریں گے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • لوگ پھر بُرے کام نہیں کریں گے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ابھی سے لوگوں میں تبدیلی
  • ہمارا مستقبل کیا لانے والا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • یہوواہ خدا انصاف کو پسند کرتا ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
  • خاتمے کے متعلق چار سوالوں کے جواب
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
    پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
م10 1/‏10 ص.‏ 5-‏9

لوگ پھر بُرے کام نہیں کریں گے

خدا کے کلام سے ہم نے سیکھ لیا ہے کہ لوگ کن وجوہات کی بِنا پر بُرے کام کرتے ہیں۔ یہوواہ خدا نے ہمیں اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے۔ اُس نے ہمیں اپنی خواہشات اور خیالات کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت بھی دی ہے۔ اِسی لئے ہم بُرے کاموں سے باز رہنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ (‏استثنا ۳۰:‏۱۵، ۱۶، ۱۹)‏ لہٰذا ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہئے اور بُری سوچ اور عادتوں پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اگر ہم بُرے کاموں سے باز رہیں گے تو نہ صرف ہمیں بلکہ دوسروں کو بھی خوشی حاصل ہو گی۔—‏زبور ۱:‏۱‏۔‏

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جو بُرائی سے بھری ہوئی ہے۔ ہم ذاتی طور پر تو بُرے کاموں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن شاید ہمارے آس‌پاس رہنے والے لوگ بُرے کام کرنے سے باز نہیں آتے۔ پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”‏اخیر زمانہ میں بُرے دن آئیں گے۔“‏ مگر ’‏دن بُرے‘‏ کیوں ہوں گے؟ اِس سلسلے میں خدا کے کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏کیونکہ آدمی خودغرض۔ زردوست۔ شیخی‌باز۔ مغرور۔ بدگو۔ ماں‌باپ کے نافرمان۔ ناشکر۔ ناپاک۔ طبعی محبت سے خالی۔ سنگدل۔ تہمت لگانے والے۔ بے‌ضبط۔ تُندمزاج۔ نیکی کے دُشمن۔ دغاباز۔ ڈھیٹھ۔ گھمنڈ کرنے والے۔ خدا کی نسبت عیش‌وعشرت کو زیادہ دوست رکھنے والے ہوں گے۔ وہ دینداری کی وضع تو رکھیں گے مگر اُس کے اثر کو قبول نہ کریں گے ایسوں سے بھی کنارہ کرنا۔“‏—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵‏۔‏

آپ نے غور کِیا کہ اِن آیات میں ’‏اخیر زمانے‘‏ کا ذکر کِیا گیا ہے۔ ’‏اخیر زمانے‘‏ کی اصطلا‌ح سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟ اِس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ خاتمہ قریب ہے۔ لیکن کس کا خاتمہ ہوگا؟ اِس سلسلے میں خدا کے کلام میں درج اِن وعدوں پر غور کریں۔‏

بُرے لوگوں کا خاتمہ

‏”‏تھوڑی دیر میں شریر نابود ہو جائے گا۔ تُو اُس کی جگہ کو غور سے دیکھے گا پر وہ نہ ہوگا۔ لیکن حلیم مُلک کے وارث ہوں گے اور سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔“‏—‏زبور ۳۷:‏۱۰، ۱۱‏۔‏

‏”‏[‏یہوواہ]‏ اپنے سب محبت رکھنے والوں کی حفاظت کرے گا لیکن سب شریروں کو ہلاک کر ڈالے گا۔“‏—‏زبور ۱۴۵:‏۲۰‏۔‏

ظلم کا خاتمہ

‏”‏وہ محتاج کو جب وہ فریاد کرے۔ اور غریب کو جس کا کوئی مددگار نہیں چھڑائے گا۔ وہ فدیہ دے کر اُن کی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائے گا۔“‏—‏زبور ۷۲:‏۱۲،‏ ۱۴‏۔‏

‏”‏اِس اُمید پر بطالت کے اختیار میں کر دیا کہ مخلوقات بھی فنا کے قبضہ سے چھوٹ کر خدا کے فرزندوں کے جلال کی آزادی میں داخل ہو جائے گی۔“‏—‏رومیوں ۸:‏۲۱‏۔‏

انسان کی سب ضرورتیں پوری ہوں گی

‏”‏ہر ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا اور اُن کو کوئی نہ ڈرائے گا۔“‏—‏میکاہ ۴:‏۴۔‏

‏”‏وہ گھر بنائیں گے اور اُن میں بسیں گے۔ وہ تاکستان لگائیں گے اور اُن کے میوے کھائیں گے۔ نہ کہ وہ بنائیں اور دوسرا بسے۔ وہ لگائیں اور دوسرا کھائے کیونکہ میرے بندوں کے ایّام درخت کے ایّام کی مانند ہوں گے اور میرے برگزیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدتوں تک فائدہ اُٹھائیں گے۔“‏—‏یسعیاہ ۶۵:‏۲۱، ۲۲‏۔‏

ناانصافی کا خاتمہ

‏”‏کیا خدا اپنے برگزیدوں کا انصاف نہ کرے گا جو رات دن اُس سے فریاد کرتے ہیں؟ .‏ .‏ .‏ مَیں تُم سے کہتا ہوں کہ وہ جلد اُن کا انصاف کرے گا۔“‏—‏لوقا ۱۸:‏۷، ۸‏۔‏

‏”‏[‏یہوواہ]‏ اِنصاف کو پسند کرتا ہے اور اپنے مُقدسوں کو ترک نہیں کرتا۔ وہ ہمیشہ کے لئے محفوظ ہیں۔“‏—‏زبور ۳۷:‏۲۸‏۔‏

دُنیا میں خودغرضی کی بجائے راستبازی ہوگی

‏”‏دُنیا کے باشندے صداقت سیکھتے ہیں۔“‏—‏یسعیاہ ۲۶:‏۹‏۔‏

‏”‏اُس کے وعدہ کے موافق ہم نئے آسمان اور نئی زمین کا انتظار کرتے ہیں جن میں راستبازی بسی رہے گی۔“‏—‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏۔‏

ابھی سے لوگوں میں تبدیلی

واقعی خدا کے کلام میں درج اِن وعدوں سے ہم سب کو تسلی ملتی ہے۔ لیکن ہمارے پاس کیا ثبوت ہے کہ یہ وعدے پورے ہوں گے؟ ثبوت یہ ہے کہ لاکھوں لوگ جو پہلے خودغرض، بدچلن اور تشدد کرنے والے تھے اب وہ دیانتدار، امن‌پسند اور رحم‌دل بن گئے ہیں۔ پوری انسانی تاریخ کے دوران لوگ قومی، نسلی اور سیاسی اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرے سے نفرت کرتے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک دوسرے کو قتل بھی کرتے رہے ہیں۔ مگر یہوواہ کے گواہ دُنیا کے لوگوں سے بالکل فرق ہیں۔ اُن کی تعداد اب ستر لاکھ سے زیادہ ہے۔ اگرچہ اُن میں ہر قوم، نسل اور رنگ کے لوگ ہیں پھر بھی وہ آپس میں بہن‌بھائیوں کی طرح رہتے ہیں۔‏a آجکل لوگوں کے اندر ایسی تبدیلیوں کو دیکھ کر ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ خدا کے وعدے ضرور پورے ہوں گے۔‏

لوگوں کی زندگی میں ایسی تبدیلیوں کی وجہ کیا ہے؟ اِس سوال کا جواب ہمیں پاک کلام میں درج ایک اَور وعدے سے ملتا ہے۔ پاک کلام میں لکھا ہے:‏

‏”‏بھیڑیا برّہ کے ساتھ رہے گا اور چیتا بکری کے بچے کے ساتھ بیٹھے گا اور بچھڑا اور شیر بچہ اور پلا ہوا بیل مل‌جل کر رہیں گے اور ننھا بچہ اُن کی پیش‌روی کرے گا۔ .‏ .‏ .‏ شیرِببر بیل کی طرح بھوسا کھائے گا۔ اور دودھ پیتا بچہ سانپ کے بِل کے پاس کھیلے گا اور وہ لڑکا جس کا دودھ چھڑایا گیا ہو افعی کے بِل میں ہاتھ ڈالے گا۔ وہ میرے تمام کوہِ‌مُقدس پر نہ ضرر پہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے کیونکہ جس طرح سمندر پانی سے بھرا ہے اُسی طرح زمین [‏یہوواہ]‏ کے عرفان سے معمور ہوگی۔“‏—‏یسعیاہ ۱۱:‏۶-‏۹‏۔‏

کیا یہ آیات صرف ایک ایسے وقت کی طرف اشارہ کرتی ہیں جب انسانوں کو جانوروں سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا؟ جی‌نہیں۔ ذرا غور کریں کہ اِن آیات کے آخر میں لکھا ہے کہ زمین یہوواہ کے عرفان یعنی علم سے معمور ہوگی۔ کیا جانور خدا کے بارے میں علم حاصل کر سکتے ہیں؟ کیا اِس علم سے اُن کی عادتیں بدل سکتی ہیں؟ ایسا نہیں ہو سکتا۔ اِس کے برعکس انسان خدا کے بارے میں علم حاصل کرکے اپنی زندگی بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لہٰذا یہ آیات ایسے لوگوں کی طرف اشارہ کرتی ہیں جو پہلے وحشی تھے یعنی وہ ظلم اور تشدد کرنے والے تھے۔ مگر اُنہوں نے پاک کلام سے خدا کے بارے میں علم حاصل کرکے بُری عادتوں کو چھوڑ دیا اور اپنے اندر یسوع مسیح جیسی خوبیاں پیدا کر لیں۔‏

اِس سلسلے میں پیڈرو کی مثال پر غور کریں۔‏b پیڈرو ایک دہشت‌گرد تنظیم میں شامل ہو گیا۔ اُس کا خیال تھا کہ ناانصافی ختم کرنے کا طریقہ یہی ہے۔ جب اُس کی تربیت مکمل ہو گئی تو اُسے پولیس کوارٹرز کو بم سے اُڑانے کا حکم ملا۔ ابھی وہ بم دھماکہ کرنے کی تیاری ہی کر رہا تھا کہ پولیس نے اُسے پکڑ لیا۔ اُسے ۱۸ ماہ کی سزا ہوئی مگر وہ جیل میں بھی دہشت‌گردی کے منصوبے بناتا رہا۔ ابھی وہ جیل میں ہی تھا کہ اُس کی بیوی نے یہوواہ کے گواہوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کر دیا۔ جیل سے رِہا ہو کر پیڈرو بھی بائبل کا مطالعہ کرنے لگا۔ خدا کے بارے میں سیکھ کر اُس نے اپنے طورطریقے بالکل بدل لئے۔ وہ یہ سمجھ گیا کہ خدا انسانی زندگی کو قیمتی خیال کرتا ہے۔ اُس نے کہا کہ ”‏مَیں یہوواہ کا شکرگزار ہوں کہ جب میں دہشت‌گرد تھا تو اُس وقت بھی میرے ہاتھوں کسی کا قتل نہیں ہوا۔ اب مَیں رُوح کی تلوار یعنی بائبل سے دوسروں کو امن اور انصاف کا پیغام سناتا ہوں۔“‏ پیڈرو نے جن پولیس کوارٹرز کو بم دھماکے سے اُڑانے کا منصوبہ بنایا تھا اُس نے وہاں جا کر بھی لوگوں کو یہ خوشخبری سنائی کہ بہت جلد ایک ایسی دُنیا آنے والی ہے جس میں تشدد نہیں ہوگا بلکہ امن اور سلامتی ہوگی۔‏

خدا کے کلام میں لوگوں کی زندگی بدلنے کی طاقت ہے۔ اِس بات سے بھی ہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہے کہ خدا کے وعدے کے مطابق ایسا وقت ضرور آئے گا جب لوگ بُرے کام نہیں کریں گے بلکہ نیک اور راستباز بن جائیں گے۔ جلد ہی خدا شیطان کو بھی ختم کر دے گا کیونکہ اِس دُنیا میں ہر بُرے کام کے پیچھے دراصل اُسی کا ہاتھ ہے۔ پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”‏ساری دُنیا .‏ .‏ .‏ شریر کے قبضہ میں پڑی ہوئی ہے۔“‏ (‏۱-‏یوحنا ۵:‏۱۹‏)‏ لیکن اِس شریر کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ خدا اُن لوگوں کو بھی ہلاک کر دے گا جو بُرے کام ترک کرنا نہیں چاہتے۔ واقعی وہ بہت خوشی کا وقت ہوگا جب تمام شریروں کو ختم کر دیا جائے گا۔‏

اگر ہم مستقبل میں شرارت اور بُرائی سے پاک دُنیا میں رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا ہوگا؟ ہم نے سیکھ لیا ہے کہ خدا کے بارے میں علم آجکل لوگوں کی زندگیاں بدل رہا ہے۔ نیز خاتمے کے بعد اِسی علم کی بدولت ساری زمین راستبازی سے معمور ہوگی۔ پیڈرو کی طرح ہمیں بھی خدا کے کلام کا علم حاصل کرنا چاہئے اور اِس کے مطابق زندگی گزارنی چاہئے۔ ایسا کرنے سے ہم اُس دُنیا میں رہنے کی اُمید کر سکتے ہیں جس میں ”‏راستبازی بسی رہے گی۔“‏ (‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏)‏ آپ کے پاس خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں علم حاصل کرنے کا ابھی بھی موقع ہے۔ ہم آپ کی حوصلہ‌افزائی کرتے ہیں کہ اِس موقعے کو ہاتھ سے نہ جانے دیں کیونکہ خدا اور یسوع مسیح کے بارے میں علم حاصل کرنے ہی سے آپ کو ہمیشہ کی زندگی ملے گی۔—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a اِس سلسلے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے بروشر یہوواہ کے گواہ کون ہیں؟‏ وہ کیا ایمان رکھتے ہیں؟‏ کو دیکھیں۔ اِس بروشر کو یہوواہ کے گواہوں نے شائع کِیا ہے۔‏

b نام بدل دیا گیا ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۹ پر تصویر]‏

آپ بھی اُس دُنیا میں رہنے کی اُمید کر سکتے ہیں جس میں ”‏راستبازی بسی رہے گی۔“‏—‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۳

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں