یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م09 1/‏5 ص.‏ 4-‏5
  • نئے سرے سے پیدا ہونا کس قدر اہم ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نئے سرے سے پیدا ہونا کس قدر اہم ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا نئے سرے سے پیدا ہونا واقعی نجات کی راہ ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • نئے سرے سے پیدا ہونے کا فیصلہ کون کرتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • یسوع مسیح اور نیکُدیمس کی ملاقات
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • نئے سرے سے پیدا ہونے کا کیا مقصد ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
م09 1/‏5 ص.‏ 4-‏5

نئے سرے سے پیدا ہونا کس قدر اہم ہے؟‏

نیکدیمس کے ساتھ بات‌چیت کے دوران یسوع مسیح نے اِس بات پر زور دیا کہ نئے سرے سے پیدا ہونا بہت اہم ہے۔‏

آئیں دیکھیں کہ یسوع مسیح نے نئے سرے سے پیدا ہونے کی اہمیت کو کیسے نمایاں کِیا؟ اُس نے بیان کِیا:‏ ”‏جب تک کوئی نئے سرے سے پیدا نہ ہو وہ خدا کی بادشاہی کو دیکھ نہیں سکتا۔“‏ (‏یوحنا ۳:‏۳‏)‏ الفاظ ”‏جب تک“‏ اور ”‏نہیں سکتا“‏ نئے سرے سے پیدا ہونے کی اہمیت کو نمایاں کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ ”‏جب تک سورج نہ نکلے دن نہیں ہو سکتا“‏ تو اِس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دن ہونے کے لئے سورج کا نکلنا ضروری ہے۔ اِسی طرح یسوع مسیح نے بیان کِیا کہ خدا کی بادشاہت کو دیکھنے کے لئے نئے سرے سے پیدا ہونا ضروری ہے۔‏

اِس بات پر مزید زور دینے کے لئے یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏تمہیں نئے سرے سے پیدا ہونا ضرور ہے۔“‏ (‏یوحنا ۳:‏۷‏)‏ اِس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع مسیح نے ”‏خدا کی بادشاہی میں داخل“‏ ہونے کے لئے نئے سرے سے پیدا ہونے کو لازمی قرار دیا ہے۔—‏یوحنا ۳:‏۵‏۔‏

چونکہ یسوع مسیح نے نئے سرے سے پیدا ہونے کی اہمیت پر بہت زور دیا اِس لئے مسیحیوں کو اِس کے بارے میں صحیح علم حاصل کرنا چاہئے۔ آئیں اِس موضوع کے متعلق ایک سوال پر غور کریں کہ کیا کوئی شخص نئے سرے سے پیدا ہونے کا فیصلہ خود کر سکتا ہے؟‏

‏[‏صفحہ ۵ پر عبارت]‏

‏”‏جب تک سورج نہ نکلے دن نہیں ہو سکتا“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں