یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م08 1/‏9 ص.‏ 4-‏6
  • آخری زمانہ آ پہنچا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آخری زمانہ آ پہنچا ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏آخری زمانے“‏ یا ’‏آخری وقت‘‏ کی نشانی کیا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • کیا ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں رہ رہے ہیں؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • کیا دُنیا کا خاتمہ قریب ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • بیماری سے پاک دُنیا
    جاگو!‏—‏2004ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
م08 1/‏9 ص.‏ 4-‏6

آخری زمانہ آ پہنچا ہے

خدا کے کلام میں پیشینگوئی کی گئی ہے کہ ”‏اخیر زمانہ میں بُرے دن آئیں گے۔“‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۵؛‏ ۲-‏پطرس ۳:‏۳-‏۷‏)‏ جب یسوع مسیح کے شاگردوں نے اُس سے سوال کِیا کہ ”‏دُنیا کے آخر ہونے کا نشان کیا ہوگا؟“‏ تو اُس نے جواب میں اُنہیں بتایا کہ وہ اخیر زمانہ کو کیسے پہچان سکتے ہیں۔ (‏متی ۲۴:‏۳‏)‏ کیا ہم اِس اخیر زمانے میں رہ رہے ہیں؟ اِس بات کا اندازہ لگانے کے لئے آگے بتائی گئی چند حالیہ رپورٹوں پر غور کریں اور ساتھ میں دئے گئے صحیفوں سے اِن کا موازنہ کریں۔‏

پاک صحائف میں درج پیشینگوئی:‏ دُنیابھر میں جنگیں‏—‏لوقا ۲۱:‏۱۰؛‏ مکاشفہ ۶:‏۴‏۔‏

حالیہ رپورٹوں کے مطابق:‏ ”‏یسوع مسیح کی پیدائش سے لے کر ۱۹ ویں صدی تک جتنے لوگ جنگوں میں مارے گئے ان سے تین گُنا زیادہ لوگ ۲۰ ویں صدی کی جنگوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔“‏—‏ورلڈ واچ انسٹی‌ٹیوٹ۔‏

پاک صحائف میں درج پیشینگوئی:‏ قحط اور وبائیں‏—‏لوقا ۲۱:‏۱۱؛‏ مکاشفہ ۶:‏۵-‏۸‏۔‏

حالیہ رپورٹوں کے مطابق:‏ سن ۲۰۰۴ میں اُن لوگوں کی تعداد جنہیں ضرورت سے کم خوراک میسر تھی ۸۶ کروڑ ۳۰ لاکھ تھی۔ سن ۲۰۰۳ کی نسبت اِن لوگوں کی تعداد میں ۷۰ لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا۔—‏اقوامِ‌متحدہ کا ادارہ برائے خوراک اور زراعت۔‏

تقریباً ایک ارب لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں؛ دو ارب ۶۰ کروڑ لوگوں کے لئے کوڑا کرکٹ اور گندے پانی کو ہٹانے کا کوئی انتظام نہیں؛ ایک ارب ۱۰ کروڑ لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔—‏ورلڈ واچ انسٹی‌ٹیوٹ۔‏

پچاس کروڑ لوگ ملیریا کی بیماری میں مبتلا ہیں؛ ۴ کروڑ لوگوں کو ایڈز کی بیماری لگ گئی ہے؛ سن ۲۰۰۵ میں ۱۶ لاکھ لوگ تپ‌دِق (‏ٹی‌بی)‏ کی بیماری کی وجہ سے مر گئے۔—‏عالمی ادارۂ‌صحت۔‏

پاک صحائف میں درج پیشینگوئی:‏ لوگ زمین کو تباہ کرینگے‏—‏مکاشفہ ۱۱:‏۱۸‏۔‏

حالیہ رپورٹوں کے مطابق:‏ ”‏انسان کی کارروائیوں کی وجہ سے جانوروں اور پودوں کی بہت سی اقسام ناپید ہونے کے خطرے میں ہیں۔“‏ ”‏زمین پر زندگی کو برقرار رکھنے والے قدرتی نظام کا دو تہائی حصہ تباہ کِیا جا رہا ہے۔“‏—‏اقوامِ‌متحدہ کی ایک رپورٹ۔‏

‏”‏انسان کی کارروائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی گیسیں زمین کے اوسط درجۂ‌حرارت میں خطرناک حد تک تبدیلیاں لا رہی ہیں۔“‏—‏گوڈارڈ انسٹی‌ٹیوٹ۔‏

پاک صحائف میں درج پیشینگوئی:‏ خدا کی بادشاہت کی خوشخبری دُنیابھر میں سنائی جائے گی‏—‏متی ۲۴:‏۱۴؛‏ مکاشفہ ۱۴:‏۶، ۷‏۔‏

حالیہ رپورٹوں کے مطابق:‏ سن ۲۰۰۷ میں ۶۹،۵۷،۸۵۴ یہوواہ کے گواہوں نے ۲۳۶ ممالک میں خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے میں ایک ارب ۴۰ کروڑ گھنٹے صرف کئے۔—‏سن ۲۰۰۸ کی یہوواہ کے گواہوں کی سالانہ کتاب۔‏

پاک صحائف میں بتایا گیا ہے کہ اخیر زمانے کے بُرے حالات کے باوجود ہم مستقبل کے لئے اُمید باندھ سکتے ہیں۔ یسوع مسیح نے اپنی پیشینگوئی میں خدا کی ’‏بادشاہی کی خوشخبری‘‏ کا ذکر کِیا۔ پاک صحائف میں خدا کی بادشاہت کے بارے میں کونسی تفصیلات بتائی گئی ہیں؟ ہم خدا کی بادشاہت کے ذریعے مستقبل کے لئے پُراُمید کیوں ہو سکتے ہیں؟ یہ بادشاہت ہمارے لئے کیا لائے گی؟‏

‏[‏صفحہ ۵ پر عبارت]‏

پاک صحائف میں موجودہ بُرے حالات کی پیشینگوئی کی گئی تھی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں