یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م06 1/‏9 ص.‏ 2-‏3
  • حلیم زمین کے وارث ہوں گے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حلیم زمین کے وارث ہوں گے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏فردوس میں ملیں گے!‏“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • ‏’‏تیری مرضی زمین پر پوری ہو‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • کیا آپ فردوس میں رہنے کی اُمید رکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • فردوس
    جاگو!‏—‏2013ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
م06 1/‏9 ص.‏ 2-‏3

حلیم زمین کے وارث ہوں گے

‏”‏مَیں مانتا ہوں کہ ہماری زمین بحال ہو جائے گی۔ .‏ .‏ .‏ ایسا ابھی نہیں ہوگا، یہ تو بہت دُور کی بات ہے۔ اُس وقت ایک نیا آسمان ہوگا اور ایک نئی زمین۔“‏—‏فرانس کا ایک ماہرِماحولیات۔‏

زمین پر ماحول اور معاشرے کی حالت دیکھ کر بہتیرے لوگ دُکھ محسوس کرتے ہیں۔ اُن کی دلی خواہش ہے کہ یہ زمین ایک فردوس میں تبدیل ہو جائے۔ بعض لوگ اس خیال کو اکیسویں صدی کا ایک سپنا سمجھتے ہیں۔ لیکن خدا اپنے کلام میں وعدہ کرتا ہے کہ ایک دِن یہ زمین فردوس میں تبدیل ہو جائے گی۔ یسوع مسیح نے پیشینگوئی کی کہ ”‏حلیم .‏ .‏ .‏ زمین کے وارث ہوں گے۔“‏ اور دُعا میں اُس نے خدا سے کہا:‏ ”‏تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔“‏ (‏متی ۵:‏۵؛‏ ۶:‏۱۰‏)‏ لیکن آج بہتیرے لوگ یہ نہیں مانتے کہ حلیم ایک فردوس‌نما زمین کے وارث ہونگے۔ بہتیرے مسیحیوں کے لئے تو فردوس کا تصور ہی نہیں رہا۔‏

فرانس کے ایک رسالے کے مطابق کیتھولک مذہب میں اب فردوس کے عقیدے کو ترک کر دیا گیا ہے۔ رسالہ آگے بیان کرتا ہے کہ ”‏فردوس کے عقیدے نے ۱،۹۰۰ سال تک کیتھولک مذہب پر راج کِیا۔ لیکن اب نہ تو چرچ کے وعظ اور کتابوں میں، نہ دُعاؤں میں اور نہ ہی مذہبی تعلیم میں اِس عقیدے کو شامل کِیا جاتا ہے۔“‏ کہا جاتا ہے کہ لفظ فردوس ایک ”‏بھید بن کر رہ گیا ہے۔“‏ کئی پادری اِس لئے فردوس کا نام نہیں لیتے کیونکہ اِس کے ذریعے ”‏ایسی خوشیوں کا تصور اُبھرتا ہے جو زمین سے منسلک ہیں۔“‏

فرانس کا ایک ماہر جو مذاہب پر تحقیق کرتا ہے، اُس نے کہا کہ لوگ فردوس کے عقیدے کے بارے میں ”‏جاننے سے پہلے ہی اس پر رائے قائم کر لیتے ہیں۔“‏ اسی طرح ایک تاریخ‌دان جس نے فردوس کے موضوع پر بہت سی کتابیں لکھی ہیں، اُس کا کہنا ہے کہ خدا کے کلام میں فردوس کا وعدہ اوّل تو علامتی مفہوم میں سمجھا جانا چاہئے۔ وہ لکھتا ہے:‏ ”‏سوال تو یہ ہے کہ فردوس کا کیا بنا؟ مسیحی مذہب میں اس کا یہ جواب پایا جاتا ہے:‏ ہمارا مسیحا زندہ کِیا گیا ہے اس لئے ایک دِن ہم سب میں اتحاد ہوگا اور ہم خوشحال زندگی بسر کریں گے۔“‏

کیا ہمیں فردوس کی اُمید رکھنی چاہئے؟ مستقبل میں ہماری زمین کے ساتھ کیا ہوگا؟ کیا ہم مستقبل کے بارے میں جان سکتے ہیں؟ اگلا مضمون آپ کو اِن سوالوں کے جواب دے گا۔‏

‏[‏صفحہ ۲ پر تصویر کا حوالہ]‏

COVER: Emma Lee/Life File/Getty Images

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں