یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م06 1/‏8 ص.‏ 32
  • سوالات از قارئین

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالات از قارئین
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏مبارک ہے وہ آدمی جو حکمت کو پاتا ہے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • سچی دانش‌مندی زور سے پکارتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
  • ‏’‏حکمت سے ہمیں عمر کی درازی حاصل ہوگی‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • حکمت حاصل کریں اور تربیت‌پذیر ہوں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2006ء
م06 1/‏8 ص.‏ 32

سوالات از قارئین

ہم یہ کیسے جانتے ہیں کہ امثال ۸:‏۲۲-‏۳۱ میں درج حکمت کا اطلاق یسوع مسیح کی قبل‌ازانسانی زندگی پر ہوتا ہے؟‏

حکمت کی بابت امثال کی کتاب کے الہامی الفاظ یوں بیان کرتے ہیں:‏ ”‏[‏یہوواہ]‏ نے انتظامِ‌عالم کے شروع میں اپنی قدیمی صنعتوں سے پہلے مجھے پیدا کِیا۔ .‏ .‏ .‏ مَیں پہاڑوں کے قائم کئے جانے سے پہلے اور ٹیلوں سے پہلے خلق ہوئی۔ .‏ .‏ .‏ جب اُس نے آسمان کو قائم کِیا مَیں وہیں تھی۔ .‏ .‏ .‏ اُس وقت ماہر کاریگر کی مانند مَیں اُس کے پاس تھی اور مَیں ہر روز اُس کی خوشنودی تھی اور ہمیشہ اُس کے حضور شادمان رہتی تھی۔ .‏ .‏ .‏ اور میری خوشنودی بنی‌آدم کی صحبت میں تھی۔“‏

یہ صحیفہ محض الہٰی حکمت یا حکمت کی بابت کسی تصور کی بات نہیں کر رہا۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ اسلئے‌کہ جس حکمت کا یہاں ذکر کِیا گیا ہے اُسے یہوواہ نے انتظامِ‌عالم کے شروع میں ”‏پیدا“‏ کِیا تھا۔ یہوواہ خدا ازل سے ہے اور وہ ہمیشہ ہی سے حکمت والا ہے۔ (‏زبور ۹۰:‏۱، ۲‏)‏ اُس کی حکمت کی نہ تو کوئی ابتدا ہے اور نہ ہی اِسے پیدا کِیا گیا تھا۔ مزیدبرآں، اس حکمت کی تصویرکشی ایک شخص کی طرح پکارنے والے اور آواز بلند کرنے والے کے طور پر کی گئی ہے۔—‏امثال ۸:‏۱‏۔‏

امثال کی کتاب بیان کرتی ہے کہ حکمت ”‏ماہر کاریگر“‏ کی مانند یہوواہ کے پاس تھی۔ بِلاشُبہ، اس کا اطلاق یسوع مسیح ہی پر ہوتا ہے۔ کیونکہ زمین پر آنے سے بہت عرصہ پہلے یسوع نے یہوواہ کے ساتھ ملکر کام کِیا تھا۔ جیساکہ خدا کا کلام فرماتا ہے:‏ ”‏وہ سب چیزوں سے پہلے ہے اور اُسی میں سب چیزیں قائم رہتی ہیں۔“‏—‏کلسیوں ۱:‏۱۷؛‏ مکاشفہ ۳:‏۱۴‏۔‏

یہاں بیان‌کردہ حکمت خدا کے بیٹے کی موزوں تصویرکشی کرتی ہے کیونکہ صرف یسوع مسیح نے یہوواہ کے راست مقاصد اور احکامات کو آشکارا کِیا تھا۔ یسوع مسیح قبل‌ازانسانی زندگی کے دوران خدا کا کلام یا نمائندہ تھا۔ (‏یوحنا ۱:‏۱‏)‏ اُسے ”‏خدا کی قدرت اور خدا کی حکمت“‏ کے طور پر بھی بیان کِیا گیا ہے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱:‏۲۴،‏ ۳۰‏)‏ خدا کے بیٹے کی خوشنودی بنی‌آدم میں تھی اور اسی وجہ سے اُس نے تمام انسانوں کی خاطر اپنی زندگی فدیے میں دینے کی تحریک پائی۔ واقعی، یہ خدا کے بیٹے کی بابت کیا ہی خوبصورت بیان ہے!‏—‏یوحنا ۳:‏۱۶‏۔‏

‏[‏صفحہ ۳۲ پر تصویر]‏

‏”‏مَیں پہاڑوں کے قائم کئے جانے سے پہلے .‏ .‏ .‏ خلق ہوئی“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں