یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م05 1/‏10 ص.‏ 3-‏4
  • علامات پہچانیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • علامات پہچانیں!‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • نہایت اہم علامات
  • ہزاروں لوگوں کے لیے روٹیاں
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • کیا آپ یسوع کی موجودگی کے نشان کو پہچانتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
م05 1/‏10 ص.‏ 3-‏4

علامات پہچانیں!‏

جرمنی سے ایک ماں بیان کرتی ہے:‏ ”‏پہلے تو مَیں نے سوچا کہ ہمارے بیٹے اندریاس کو معمولی سردرد ہے۔ لیکن پھر اسے تیز بخار ہو گیا اور وہ کچھ کھا پی بھی نہیں رہا تھا۔ اسکا سردرد بڑھتا جا رہا تھا اور مَیں بہت پریشان تھی۔ اندریاس کے ابو کے گھر آتے ہی ہم اُسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ اس نے ان علامات کو دیکھنے کے بعد فوراً اُسے ہسپتال میں داخل کر لیا۔ یہ محض سردرد نہیں تھا۔ اندریاس کو گردن‌توڑ بخار تھا۔ اسکا علاج ہوا اور وہ جلد صحت‌یاب ہو گیا۔“‏

بہتیرے والدین کو اس ماں جیسا تجربہ ہوا ہوگا۔ وہ علامات سے اندازہ لگا لیتے ہیں کہ شاید اُن کے بچے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ اگرچہ تمام بیماریاں جان‌لیوا تو نہیں ہوتیں توبھی والدین جانتے ہیں کہ اگر علامات کو نظرانداز کر دیا جائے تو بھاری نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔ علامات یا نشانات قبل‌ازوقت دیکھ لینے اور مناسب اقدام اُٹھانے سے صورتحال پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان پر واقعی توجہ دی جانی چاہئے۔‏

علامات کو دیکھنا اور مناسب اقدام اُٹھانا صحت کے علاوہ دوسرے معاملات میں بھی سچ ہے۔ اسکی ایک نہایت موزوں مثال دسمبر ۲۰۰۴ میں بحرِہند کے اردگرد کے علاقوں میں آنے والے سونامی طوفان کی ہے۔ آسٹریلیا اور ہوائی جیسے ممالک میں سرکاری تنظیموں نے شمالی سماٹرا میں آنے والے شدید زلزلوں کا پتا لگا لیا تھا اور اسکے ممکنہ خطرات کی پیشینگوئی کی۔ تاہم، خطرے کی لپیٹ میں آنے والے مقامات کے لوگوں کو آگاہ کرنے کیلئے کسی قسم کے ذرائع دستیاب نہیں تھے۔ نتیجتاً، ۲،۲۰،۰۰۰ سے زائد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔‏

نہایت اہم علامات

جب یسوع مسیح زمین پر تھا تو اُس نے اپنے سامعین کو علامات یا نشانات کو دیکھ کر اُنکے مطابق عمل کرنے کا سبق سکھایا۔ وہ انتہائی اہم وقت کی بابت بات کر رہا تھا۔ بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏فریسیوں اور صدوقیوں نے پاس آکر آزمانے کیلئے اُس سے درخواست کی کہ ہمیں کوئی آسمانی نشان دکھا۔ اُس نے جواب میں اُن سے کہا شام کو تُم کہتے ہو کہ کھلا رہے گا کیونکہ آسمان لال ہے۔ اور صبح کو یہ کہ آج آندھی چلے گی کیونکہ آسمان لال اور دُھندلا ہے۔ تُم آسمان کی صورت میں تو تمیز کرنا جانتے ہو مگر زمانوں کی علامتوں میں تمیز نہیں کر سکتے۔“‏—‏متی ۱۶:‏۱-‏۳‏۔‏

‏”‏زمانوں کی علامتوں“‏ کا ذکر کرنے سے یسوع مسیح نے اس بات کی نشاندہی کی کہ پہلی صدی کے یہودیوں کو اپنے زمانے کی نزاکت سے باخبر رہنا چاہئے تھا۔ یہودی نظام ایسی تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا جس کی لپیٹ میں سب آنے والے تھے۔ اپنی موت سے چند دن پہلے یسوع مسیح نے اپنے شاگردوں کو ایک اَور نشان کے بارے میں بتایا۔ یہ نشان اُسکی موجودگی سے متعلق تھا۔ اس موقع پر یسوع مسیح نے جوکچھ کہا اُس پر توجہ دینا آجکل ہر ایک کیلئے بہت ضروری ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں