یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م05 15/‏6 ص.‏ 30-‏31
  • آپ ہر طرح کی آزمائش سے نپٹ سکتے ہیں!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ ہر طرح کی آزمائش سے نپٹ سکتے ہیں!‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏خدا کی مختلف نعمتیں‘‏
  • ہماری آزمائشوں کیلئے مرہم
  • ‏”‏ہر طرح کی تسلی کا خدا“‏
  • خدا کی عظیم رحمت کے لیے شکرگزار ہوں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • 2-‏کُرنتھیوں 12:‏9—‏”‏میرا فضل تیرے لئے کافی ہے“‏
    پاک کلام کی آیتوں کی وضاحت
  • آزمائشوں کے باوجود، اپنے ایمان پر قائم رہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • کیا آپ ’‏خدا کی نعمتوں کے اچھے مختار‘‏ ثابت ہو رہے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
م05 15/‏6 ص.‏ 30-‏31

آپ ہر طرح کی آزمائش سے نپٹ سکتے ہیں!‏

کیا آپ اپنی زندگی میں کسی آزمائش کا سامنا کر رہے ہیں؟ شاید آپ مایوس ہو کر یہ سوچنے لگیں کہ ’‏میرا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔‘‏ اسطرح کی صورتحال میں بہت سے لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ مشکلات کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔ اگر آپ بھی اسی طرح محسوس کر رہے ہیں تو ہمت نہ ہاریں۔ خدا نے وعدہ کِیا ہے کہ اُسکی مدد سے ہم ہر آزمائش سے نپٹ سکتے ہیں۔‏

خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ اُس کے بندوں کو ”‏طرح طرح کی آزمایشوں“‏ کا سامنا ہوگا۔ (‏یعقوب ۱:‏۲‏)‏ اس آیت میں جس یونانی لفظ کا ترجمہ ”‏طرح طرح“‏ سے کِیا گیا ہے اسکا لفظی مطلب ”‏مختلف“‏ یا ”‏رنگ‌برنگ“‏ ہے۔ جی‌ہاں، آجکل خدا کے خادم ”‏رنگ‌برنگ“‏ یعنی بہت سی مختلف آزمائشوں کا سامنا کرتے ہیں۔ لیکن یہوواہ خدا ہمیں ان سب سے نپٹنے کی مدد دیتا ہے۔ ہم اس پر کیوں یقین رکھ سکتے ہیں؟‏

‏’‏خدا کی مختلف نعمتیں‘‏

پطرس رسول نے بھی اپنے پہلے خط میں لکھا کہ مسیحی ”‏طرح طرح کی آزمایشوں کے سبب سے غم‌زدہ“‏ ہوتے ہیں۔ (‏۱-‏پطرس ۱:‏۶‏)‏ لیکن اسی خط میں اُس نے ”‏خدا کی مختلف نعمتوں“‏ کا بھی ذکر کِیا۔ (‏۱-‏پطرس ۴:‏۱۰‏)‏ اس آیت میں لفظ ”‏مختلف“‏ کیلئے وہی یونانی لفظ استعمال ہوا ہے جسکا مطلب ”‏رنگ‌برنگ“‏ ہے۔ ایک عالم اس آیت کی تشریح یوں کرتا ہے:‏ ”‏ذرا سوچیں!‏ .‏ .‏ .‏ خدا کی رنگ‌برنگ یعنی مختلف نعمتیں زندگی کی ہر اُونچ‌نیچ میں ہمیں سنبھالے رکھتی ہیں۔“‏ وہ آگے کہتا ہے:‏ ”‏کوئی ایسی صورتحال اور کوئی ایسی مشکل نہیں جس سے ہم خدا کی نعمتوں کی مدد سے نپٹ نہیں سکتے۔ واقعی، خدا کی ان رنگ‌برنگ نعمتوں کے علاوہ ہمیں کسی اَور سہارے کی ضرورت نہیں۔“‏

ہماری آزمائشوں کیلئے مرہم

خدا کی نعمتیں ایک ایسی مرہم کی طرح ہیں جن سے ہماری آزمائشوں کا درد کم ہو جاتا ہے۔ پطرس رسول کے مطابق کلیسیا کے افراد جو آزمائشوں میں ہماری مدد کے لئے آتے ہیں وہ خدا کی طرف سے ایک نعمت ہوتے ہیں۔ (‏۱-‏پطرس ۴:‏۱۱‏)‏ خدا نے اپنے خادموں کو طرح طرح کی نعمتیں یعنی لیاقتیں بخشی ہیں جنہیں وہ غم‌زدہ بہن‌بھائیوں کی حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ (‏رومیوں ۱۲:‏۶-‏۸‏)‏ مثال کے طور پر، کلیسیا میں بعض بھائی دل کو چھو لینے والی تقریریں پیش کرتے ہیں۔ انکو سُن کر ہماری ہمت بڑھتی ہے اور ہم بہتر طور پر مشکلات برداشت کرنے کے قابل بن جاتے ہیں۔ (‏نحمیاہ ۸:‏۱-‏۴،‏ ۸،‏ ۱۲‏)‏ ایسے بھائی بھی ہیں جو حاجتمندوں کی گلّہ‌بانی کرنے کی خاطر ان سے ملنے کیلئے آتے ہیں۔ ان ملاقاتوں سے حاجتمند بہن‌بھائیوں ”‏کے دلوں کو تسلی“‏ ملتی ہے۔ (‏کلسیوں ۲:‏۲‏)‏ کلیسیا کے نگہبانوں کی یہ ملاقاتیں بھی خدا کی طرف سے ایک نعمت ہیں۔ (‏یوحنا ۲۱:‏۱۶‏)‏ کلیسیا کے اَور بھی افراد آزمائشوں سے گزرنے والوں کے ساتھ پیارومحبت، نرمی اور رحم سے پیش آ کر اُنہیں تسلی دیتے ہیں۔ (‏اعمال ۴:‏۳۶؛‏ رومیوں ۱۲:‏۱۰؛‏ کلسیوں ۳:‏۱۰‏)‏ یہ بہن‌بھائی بھی خدا کی ایک نعمت سے کم نہیں ہیں۔—‏امثال ۱۲:‏۲۵؛‏ ۱۷:‏۱۷‏۔‏

‏”‏ہر طرح کی تسلی کا خدا“‏

واقعی یہوواہ خدا ”‏ہر طرح کی تسلی کا خدا ہے۔ وہ ہماری سب مصیبتوں میں ہم کو تسلی دیتا ہے۔“‏ (‏۲-‏کرنتھیوں ۱:‏۳، ۴‏)‏ جب ہم اُس سے فریاد کرتے ہیں تو وہ خاص طور پر اپنے کلام اور اپنی پاک روح کے ذریعے ہمیں تسلی بخشتا ہے۔ (‏یسعیاہ ۳۰:‏۱۸،‏ ۲۱؛‏ لوقا ۱۱:‏۱۳؛‏ یوحنا ۱۴:‏۱۶‏)‏ پولس رسول ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ”‏خدا سچا ہے۔ وہ تُم کو تمہاری طاقت سے زیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دیگا بلکہ آزمایش کے ساتھ نکلنے کی راہ بھی پیدا کر دیگا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔“‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۰:‏۱۳‏۔‏

جی‌ہاں، خواہ ہمیں کیسی بھی آزمائش کا سامنا ہو، خدا اپنی کسی نہ کسی نعمت کے ذریعے ہمیں اس سے نپٹنے کے قابل بناتا ہے۔ (‏یعقوب ۱:‏۱۷‏)‏ یہ واقعی ”‏خدا کی طرح طرح کی حکمت“‏ کا اظہار ہے۔ (‏افسیوں ۳:‏۱۰‏)‏ اسلئے آزمائشوں کا سامنا کرتے وقت خاطر جمع رکھیں!‏

‏[‏صفحہ ۳۱ پر تصویریں]‏

یہوواہ خدا مختلف طریقوں سے ہمیں آزمائشوں سے نپٹنے کے قابل بناتا ہے

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں