یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م03 1/‏4 ص.‏ 3
  • آخری کھانا کیا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آخری کھانا کیا ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خداوند کا عشائیہ آپ کیلئے بہت پُرمطلب ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • یسوع کا آخری کھانا
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • یہوواہ کے گواہ عشائے‌ربانی کو دوسروں سے فرق طریقے سے کیوں مناتے ہیں؟‏
    اکثر پوچھے جانے والے سوال
  • آپ کیلئے ایک اہم تقریب
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
م03 1/‏4 ص.‏ 3

آخری کھانا کیا ہے؟‏

جب آپ آخری کھانے کا ذکر سنتے ہیں تو فوری طور پر آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے؟ بہت سے لوگ اٹلی کے مُصوّر لیونارڈو ڈا  ونچی (‏۱۴۵۲-‏۱۵۱۹)‏ کی بہت پسند کی جانے والی فریسکو (‏تصویر)‏ کی بابت سوچیں گے۔ درحقیقت آخری کھانا صدیوں کے دوران مُصوّروں، قلمکاروں اور موسیقاروں کے لئے ایک پسندیدہ موضوع رہا ہے۔‏

تاہم، اکیسویں صدی کے لوگوں کے لئے آخری کھانے کی کیا اہمیت ہے؟ انسائیکلوپیڈیا اور ڈکشنریاں ہمیں بتاتی ہیں کہ آخری کھانے کو خداوند کا عشائیہ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ وہ کھانا ہے جو یسوع مسیح نے اپنی قربانی کی موت سے پہلے کی رات اپنے رسولوں کے ساتھ کھایا تھا۔ چونکہ یسوع نے اپنے وفادار شاگردوں کے ساتھ شام کا یہ آخری کھانا کھایا تھا لہٰذا اِسے روایتی طور پر آخری کھانا کہا جاتا ہے۔ اِس کے علاوہ چونکہ اِسے خود یسوع مسیح نے رائج کِیا تھا اِس لئے اِسے خداوند کا عشائیہ کہنا بھی موزوں ہے۔ سالہا سال سے لوگوں نے مختلف وجوہات کی بِنا پر دوسروں کے لئے اپنی جان قربان کی ہے۔ ان میں سے کئی قربانیوں سے بعض لوگوں کو کچھ عرصہ تک فائدہ بھی پہنچاہے۔ ایسے لوگ قابلِ‌تعریف ہیں جو دوسروں کے لئے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔ لیکن کوئی بھی قربانی یسوع کی موت جیسی اہمیت نہیں رکھتی۔ اِس کے علاوہ کسی اَور موت نے انسانی تاریخ پر اتنا گہرا اثر نہیں چھوڑا۔ وہ کیوں؟‏

اِس سوال کا جواب آپ کو اگلے مضمون میں دیا جائیگا۔ جب آپ اُسے پڑھیں گے تو آپ کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ خداوند کا عشائیہ کیا اہمیت رکھتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں