یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م04 15/‏3 ص.‏ 3
  • آپ کیلئے ایک اہم تقریب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ کیلئے ایک اہم تقریب
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع کی موت کی یادگاری منانے کی اہمیت
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • ‏”‏میری یادگاری کے واسطے یہی کِیا کرو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • خداوند کے عشائیے کی تقریب کیوں منائیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • خداوند کا عشائیہ کیسے منایا جاتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
م04 15/‏3 ص.‏ 3

آپ کیلئے ایک اہم تقریب

جب یسوع مسیح زمین پر تھا تو اُس نے خدا کی بڑائی کرنے والی ایک تقریب کا آغاز کِیا۔ یسوع نے اپنے پیروکاروں کو صرف یہی مذہبی رسم منانے کا حکم دیا تھا۔ یہ خداوند کے عشائیے کی تقریب تھی جسے آخری کھانا بھی کہا جاتا ہے۔‏

ذرا اس تقریب کا باعث بننے والے واقعات کا تصور کریں۔ یسوع اور اُسکے شاگرد عیدِفسح منانے کیلئے یروشلیم کے ایک بالاخانے میں جمع ہیں۔ اُنہوں نے فسح کا رسمی کھانا ختم کر لیا ہے جس میں برّے کا بھنا ہوا گوشت، کڑوا ساگ‌پات، بے‌خمیری روٹی اور سُرخ مے شامل ہے۔ بیوفا شاگرد یہوداہ اسکریوتی کو باہر بھیج دیا گیا ہے جو بہت جلد اپنے مالک کو پکڑوائیگا۔ (‏متی ۲۶:‏۱۷-‏۲۵؛‏ یوحنا ۱۳:‏۲۱،‏ ۲۶-‏۳۰‏)‏ اب یسوع اپنے ۱۱ وفادار رسولوں کیساتھ اکیلا رہ گیا ہے اور متی ان میں سے ایک ہے۔‏

چشم‌دید گواہ متی کے مطابق یسوع نے عشائیے کا آغاز کچھ اسطرح کِیا:‏ ”‏یسوؔع نے [‏بے‌خمیری]‏ روٹی لی اور برکت دیکر توڑی اور شاگردوں کو دیکر کہا لو کھاؤ۔ یہ میرا بدن ہے۔ پھر [‏مے کا]‏ پیالہ لیکر شکر کِیا اور اُنکو دیکر کہا تم سب اِس میں سے پیو۔ کیونکہ یہ میرا وہ عہد کا خون ہے جو بہتیروں کیلئے گناہوں کی معافی کے واسطے بہایا جاتا ہے۔“‏—‏متی ۲۶:‏۲۶-‏۲۸‏۔‏

یسوع نے اِس عشائیے کا آغاز کیوں کِیا؟ عشائیے کے وقت اُس نے بے‌خمیری روٹی اور سُرخ مے کیوں استعمال کی؟ کیا یسوع کے تمام پیروکاروں کو اِن علامات میں سے لیکر کھانا پینا تھا؟ اِس عشائیے کو کتنی مرتبہ منایا جانا تھا؟ علاوہ‌ازیں، کیا یہ تقریب آپ کیلئے واقعی اہم ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں