یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م03 15/‏3 ص.‏ 31
  • سوالات از قارئین

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالات از قارئین
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • اگر ایک ممسوح مسیحی شدید بیماری یا معذوری کی وجہ سے کلیسیا کیساتھ مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر نہیں ہو سکتا تو کیا اُس کیلئے کچھ کِیا جا سکتا ہے؟‏
  • خداوند کے عشائیے کی تقریب کیوں منائیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ‏”‏میری یادگاری کے واسطے یہی کِیا کرو“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • ہم مسیح کی یادگاری تقریب کیوں مناتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2015ء
  • ایک اہم ہستی کی یاد میں ایک سادہ سی تقریب
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
م03 15/‏3 ص.‏ 31

سوالات از قارئین

اگر ایک ممسوح مسیحی شدید بیماری یا معذوری کی وجہ سے کلیسیا کیساتھ مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر نہیں ہو سکتا تو کیا اُس کیلئے کچھ کِیا جا سکتا ہے؟‏

جی‌ہاں، اگر ایک ممسوح مسیحی بہت زیادہ بیمار ہے یا بڑھاپے کی وجہ سے بہت کمزور ہے اور گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتا تو ضرور کچھ کِیا جانا چاہئے تاکہ وہ کلیسیا کیساتھ مسیح کی موت کی یادگار منا سکے۔ ایسی حالت میں بزرگوں کی جماعت ایک بزرگ یا ایک پُختہ مسیحی بھائی کا انتظام کر سکتی ہے جو علامتی روٹی اور مے کو اُس شخص کے پاس لیکر جا سکتا ہے۔ یہ یادگار کی رات اور اگلے دن سورج نکلنے سے پہلے کِیا جانا چاہئے۔‏

بیمار کی حالت کو مدِنظر رکھتے ہوئے وہ بزرگ یا بھائی کچھ آیات پڑھ کر اُن پر تبصرہ کر سکتا ہے۔ وہ یسوع کے قائم‌کردہ نمونے کی نقل کر سکتا ہے جب اُس نے اپنی موت سے پہلے کی رات اپنے شاگردوں کیساتھ یادگار کی تقریب کا آغاز کِیا تھا۔ مثال کے طور پر، وہ بھائی متی ۲۶:‏۲۶ کو پڑھنے کے بعد دُعا کرکے روٹی کو اُس شخص کے سامنے پیش کر سکتا ہے۔ اِسکے بعد بھائی متی ۲۶ باب، ۲۷ اور ۲۸ آیات کو پڑھنے کے بعد دُعا کرکے مے کو پیش کر سکتا ہے۔ اِن علامتوں کو پیش کرتے وقت اُنکی اہمیت کے بارے میں تبصرہ کِیا جا سکتا ہے اور اِس تقریب کے بعد اختتامی دُعا ضرور کرنی چاہئے۔‏

ہم سب کو اپنی کلیسیا کیساتھ ملکر مسیح کی موت کی یادگار پر حاضر ہونے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ لیکن اُس وقت کیا کِیا جا سکتا ہے جب ایک ممسوح شخص بہت زیادہ بیمار یا ہسپتال میں ہے یا کسی اَور وجہ سے ۱۴ نیسان کی رات کو یادگار پر حاضر نہیں ہو سکتا؟ ایسا ممسوح شخص اِس تقریب کو ذاتی طور پر موسوی شریعت میں دئے گئے قانون کے مطابق ٹھیک ۳۰ دن بعد منا سکتا ہے۔—‏گنتی ۹:‏۹-‏۱۴۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں