یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م00 15/‏12 ص.‏ 32
  • ‏”‏سب کیلئے باعثِ‌مسرت“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏سب کیلئے باعثِ‌مسرت“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
م00 15/‏12 ص.‏ 32

‏”‏سب کیلئے باعثِ‌مسرت“‏

جنوبی بحرالکاہل کے نو جزائر پر مشتمل خوبصورت مُلک، تووالو کی آبادی تقریباً ۱۰،۵۰۰ ہے۔ مقامی یہوواہ کے گواہ یہ بات جانتے تھے کہ خدا ”‏چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں“‏ اسلئے وہ اِس بات کے مشتاق تھے کہ اُنکی زبان میں بھی بائبل مطبوعات دستیاب ہوں۔ (‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۴‏)‏ مقامی زبان میں کوئی لغت دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے یہ کام خاصا مشکل تھا۔ تووالو میں خدمت انجام دینے والے یہوواہ کے گواہوں کے ایک مشنری نے ۱۹۷۹ میں اس کام کا بیڑا اُٹھایا۔ اُس نے اپنی بیوی کے ہمراہ ایک مقامی خاندان کیساتھ رہائش اختیار کی اور زبان سیکھنے کے بعد رفتہ‌رفتہ تووالو زبان کے الفاظ کی ایک فرہنگ تیار کی۔ لہٰذا، ۱۹۸۴ میں واچ‌ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیو یارک انکارپوریٹڈ نے تووالو زبان میں کتاب آپ زمین پر فردوس میں ہمیشہ زندہ رہ سکتے ہیں شائع کی۔‏

تووالو کے سابق وزیرِاعظم، ڈاکٹر ٹی.‏ پوآپو نے اپنے خط میں ہمیشہ زندہ رہیں کتاب کے لئے قدردانی کا اظہار کِیا۔ اُس نے لکھا:‏ ”‏یہ کتاب تووالو کے انمول ’‏ورثے‘‏ میں ایک نیا اور نہایت اہم اضافہ ہے۔ آپکو اس قوم کی روحانی زندگی کی تعمیر میں اپنے گرانقدر اور شاندار کردار سے خوش ہونا چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ آپکا یہ کام درسی کُتب کی اشاعت سے متعلق تووالو کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ .‏ .‏ .‏ یہ [‏کامیابی]‏ سب کیلئے باعثِ‌مسرت ہونی چاہئے۔“‏

مترجم کے جمع‌کردہ الفاظ کی فہرست سے ۱۹۹۳ میں تووالوی انگریزی لغت شائع کی گئی۔ عوام کیلئے یہ اس زبان میں پہلی لغت تھی۔ حال ہی میں، نیشنل لینگویج بورڈ آف تووالو نے مقامی زبان میں اپنی پہلی لغت کی تیاری کیلئے اسے استعمال کرنے کی اجازت مانگی۔‏

یکم جنوری، ۱۹۸۹ سے تووالوی زبان میں مینارِنگہبانی رسالے کی ماہانہ اشاعت ہو رہی ہے۔ اگر آپ یہ رسالہ دوسری زبان میں پڑھ رہے ہیں تو کیوں نہ اسکے صفحہ ۲ کو دیکھیں کہ آیا آپکی زبان اُن زبانوں میں شامل ہے جن میں مینارِنگہبانی شائع ہوتا ہے؟ بِلاشُبہ اِسے اپنی مادری زبان میں پڑھنے سے آپ کو بے‌انتہا خوشی حاصل ہوگی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں