یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م00 1/‏10 ص.‏ 32
  • کیا آپ عقلمند ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ عقلمند ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
م00 1/‏10 ص.‏ 32

کیا آپ عقلمند ہیں؟‏

موسیٰ نے اسرائیل کیلئے قاضی مقرر کرتے وقت ”‏دانشور اور عقلمند اور مشہور“‏ آدمیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ (‏استثنا ۱:‏۱۳)‏ اس سلسلے میں، عمر کیساتھ حاصل ہونے والا تجربہ واحد معیار نہیں تھا۔ دانشمندی اور عقلمندی بھی ضروری تھی۔‏

ایک عقلمند شخص گفتگو اور چال‌چلن میں اچھی بصیرت ظاہر کرتا ہے۔ ویبسٹرز نائنتھ نیو کالیجیٹ ڈکشنری کے مطابق، ایک عقلمند شخص ”‏مصلحت کیساتھ خاموش رہنے کے قابل“‏ بھی ہوتا ہے۔ جی‌ہاں، ”‏چپ رہنے کا ایک وقت ہے اور بولنے کا ایک وقت“‏ اور ایک عقلمند شخص ان دونوں کے مابین فرق کو سمجھتا ہے۔ (‏واعظ ۳:‏۷‏)‏ اکثر چپ رہنے کی وجہ معقول ہوتی ہے کیونکہ بائبل کہتی ہے:‏ ”‏کلام کی کثرت خطا سے خالی نہیں لیکن ہونٹوں کو قابو میں رکھنے والا دانا ہے۔“‏—‏امثال ۱۰:‏۱۹‏۔‏

مسیحی ایک دوسروں کے ساتھ آپس کے تعلقات میں عقلمندی سے پیش آنے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ زیادہ یا زوردار طریقے سے بولنے والا شخص ہمیشہ ہی اہم شخص ہوتا ہے۔ یاد رکھیں کہ موسیٰ ”‏کلام .‏ .‏ .‏ میں قوت والا تھا“‏ مگر جب تک اُس نے اپنے اندر تحمل، فروتنی اور ضبطِ‌نفس پیدا نہیں کِیا، وہ مؤثر طور پر اسرائیلی قوم کی راہنمائی نہ کر سکا۔ (‏اعما ۷:‏۲۲‏)‏ لہٰذا، وہ لوگ جنہیں دوسروں پر اختیار سونپا جاتا ہے اُنہیں خاص طور پر فروتن بننے اور لچکدار ہونے کی رُوح ظاہر کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔—‏امثال ۱۱:‏۲‏۔‏

یسوع مسیح نے جنہیں ”‏اپنے سارے مال“‏ کا مختار بنایا ہے، خدا کا کلام اُنہیں ”‏دیانتدار اور عقلمند‏“‏ کے طور پر بیان کرتا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷‏)‏ وہ کسی ہیجان‌خیز ناشائستہ طریقے سے یہوواہ سے آگے نکلنے کی کوشش نہیں کرتے؛ اور نہ ہی وہ اس وقت سُست پڑتے ہیں جب کسی معاملے پر خدا کی ہدایت واضح ہو جاتی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ بولنے کا وقت کب ہے اور مزید وضاحت کیلئے کب چپ رہ کر انتظار کرنا چاہئے۔ تمام مسیحی نہ صرف نوکر جماعت کے ایمان کی نقل کرنے بلکہ اُنکی طرح خود کو عقلمند ثابت کرنے سے اچھا کرتے ہیں۔—‏عبرانیوں ۱۳:‏۷‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں