یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 1/‏3 ص.‏ 32
  • خدا کا نام بحال کِیا جاتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کا نام بحال کِیا جاتا ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 1/‏3 ص.‏ 32

خدا کا نام بحال کِیا جاتا ہے

‏”‏کئی ”‏سالوں یا شاید صدیوں تک نام یہوواہ کو بائبلوں سے خارج رکھے جانے کے بعد زمانۂ‌جدید کے اُسکے گواہ ہی واحد مسیحی مذہب ہیں جس نے مضبوط موقف اختیار کِیا ہے اور ٹیٹراگریمٹن کو بحال کِیا ہے۔“‏a

مندرجہ‌بالا الفاظ، برازیلی مصنف اسیس براسل کی کتاب جیووا ڈینٹرہ ڈہ جوڈائسمو ای ڈو کرسٹیئین‌سمو (‏یہودیت اور مسیحیت میں یہوواہ)‏ سے ماخوذ ہیں۔ تاہم سوال اُٹھایا جا سکتا ہے کہ بعض بائبل ترجمے اگرچہ الہٰی نام کو استعمال کرتے ہیں تو بھی دوسرے مذاہب نے اسے بائبلوں میں سے کیوں خارج کر دیا ہے؟ براسل بیان کرتا ہے، ”‏خدا کا نام توہم‌پرستی، .‏ .‏ .‏ درپردہ مقاصد یا یسوع اور اُس کی ماں مریم کے نام کو سرفراز کرنے کے لئے خارج کِیا گیا تھا۔“‏

تاہم جیسے براسل درست طور پر نشاندہی کرتا ہے:‏ ”‏پرتگالی میں نیو ورلڈ ٹرانسلیشن آف دی ہولی سکرپچرز میں [‏الہٰی]‏ نام کے خارج کئے جانے کی مکمل طور پر درستی کی گئی ہے۔“‏ وہ کیسے؟ اس طرح کہ اُس بائبل میں خدا کا نام اس کے صحیح مقام پر بحال کر دیا گیا ہے۔ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن میں خدا کا نام ۷،۲۰۰۰ سے زیادہ مرتبہ دکھائی دیتا ہے۔‏

اپنی پہلی اشاعت سے لیکر پرتگالی میں اس جدید، بامحاورہ ترجمے کی ساڑھے چھ ملین سے زیادہ کاپیاں تقسیم کی جا چکی ہیں۔ لہٰذا، برازیلی اخبار ڈائیرو ڈہ نورڈیسٹی (‏شمال‌مشرقی روزنامہ)‏ میں لکھنے والے ایک صحافی کو یہ پوچھنے کی تحریک ہوئی، ”‏کیا آپ جانتے تھے کہ خدا کا ایک نام ہے؟“‏ بائبل کے اس جدید ترجمے کی بدولت لاکھوں اب جواب دے سکتے ہیں، ”‏جی ہاں۔ الہٰی نام یہوواہ ہے۔“‏

‎]فٹ‌نوٹس[‎

a عبرانی زبان میں، خدا کا نام یوں لکھا جاتا ہے יהוה۔ (‏دائیں سے بائیں پڑھے جانے والے)‏ یہ چار حروف عام طور پر ٹیٹراگریمٹن کہلاتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں