عمدہ چالچلن تعریف پر منتج ہوتا ہے
اٹلی کے اخبار لا گزیٹا ڈل میڈزوجرنو نے مضمون ”منفرد سکونتی غاروں کا شہر—ماٹیرا“ شائع کرنے پر، یہوواہ کے گواہوں کی تعریف کی ہے۔ یہ مضمون جولائی ۸، ۱۹۹۷، کے اویک! میں شائع ہوا تھا جسکی متعدد زبانوں میں وسیع پیمانے پر تقسیم ہوتی ہے۔ اس وقت اویک! کا ترجمہ ۸۱ مختلف زبانوں میں کِیا جاتا ہے اور عالمی پیمانے پر اس کی تقسیم ۱۹ ملین کاپیوں سے زیادہ ہے۔ اخبار تبصرہ کرتا ہے ”جب [ماٹیرا کی] تاریخی اور فنی وراثت کو ترقی دینے کیلئے نشرواشاعت کی بات آتی ہے“ تو اویک! نے اس موسمِگرما میں ریکارڈ قائم کر دیا۔
ماٹیرا میں، ۱۹۹۷ میں منعقد ہونے والی ”خدا کے کلام پر ایمان“ کنونشن کے حوالے سے، اخبار نے گواہوں کی تعریف کی۔ مضمون نے بیان کِیا کہ گواہوں نے ”موسمِگرما کی تیز دھوپ میں، [شہر کے] XXI سیٹےمبر سٹیڈیم میں ۴،۰۰۰ افراد کے بیٹھنے کا انتظام کِیا، انہوں نے ضروری سامان خریدنے کیلئے اخراجات خود برداشت کرتے ہوئے، صفائی، رنگوروغن اور اس سپورٹس سنٹر کی حالت بہتر بنانے (خاص کر بیتاُلخلا کی سہولیات) کی ذمہداری بِلامعاوضہ قبول کی۔“
یہوواہ کے گواہ اچھے پڑوسی بننے کی سخت کوشش کرتے ہیں۔ (متی ۲۲:۳۷-۳۹) علاوہازیں، وہ صحیفائی نصیحت پر بھی دھیان دیتے ہیں: ”غیرقوموں میں اپنا چالچلن نیک رکھو تاکہ . . . تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر اُنہی کے سبب سے ملاحظہ کے دن خداوند کی تمجید کریں۔“—۱-پطرس ۲:۱۲۔