یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م98 1/‏5 ص.‏ 32
  • اُن کیساتھ کیوں نہ جمع ہوں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُن کیساتھ کیوں نہ جمع ہوں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
م98 1/‏5 ص.‏ 32

اُن کیساتھ کیوں نہ جمع ہوں؟‏

نجاقو ااُلمبا کی عمر ۷۳ سال ہے اور گزشتہ سال اُس نے تقریباً ۲۸۰ میل کا سفر کِیا۔ اُس نے تمام فاصلہ پیدل طے کِیا اور اس میں اُسے ۱۶ دن لگے۔‏

اس عمررسیدہ شریف آدمی نے یہ طویل مسافت یہوواہ کے گواہوں کی سالانہ کنونشنوں میں سے ایک پر حاضر ہونے کیلئے طے کی۔ کنونشن کے بعد، انتہائی مسرور اور روحانی طور پر تقویت پا کر، اُس نے دوبارہ گھر کی طرف چلنا شروع کِیا—‏مزید ۱۶ دن۔ کیا یہ اتنا اہم تھا؟ جی‌ہاں، یقیناً!‏ چند سال سے نجاقوا اُلمبا یہ سفر ہر سال کرتا ہے۔‏

یہ افریقی شخص اُن ۱۵ ملین سے زائد لوگوں میں سے ایک تھا جو ۲۳۰ سے زیادہ ممالک سے گزشتہ سال یہوواہ کے گواہوں کی سالانہ کنونشنوں پر حاضر ہوئے۔ بیشک اُن میں سے بیشتر کو کنونشن کے مقام تک پہنچنے کیلئے کئی دنوں تک چلنا نہیں پڑا تھا۔ اکثریت کار، بس، ریل‌گاڑی یا ہوائی‌جہاز کے ذریعے پہنچی۔ کیا آپ اُن میں سے ایک تھے؟‏

۱۹۹۸ میں، پوری دُنیا میں بیشتر کنونشنیں موسمِ‌گرما (‏یا خشک موسم)‏ میں ایک بار پھر منعقد ہونگی۔ اگر صحت اجازت دیتی ہے تو یقیناً نجاقوا اُلمبا حاضر ہونے کیلئے پیدل اتنا ہی سفر دوبارہ کریگا۔ وہ دیگر لاکھوں اشخاص کیساتھ عملی، ایمان کو مضبوط کرنے والے اور تقویت‌بخش پروگرام سے لطف اُٹھائیگا۔ اُن سب کیلئے جو حاضر ہوتے ہیں، کنونشن سال کا اہم موقع ہو گا۔ آپ کو بھی حاضر ہونے کیلئے پُرتپاک دعوت دی جاتی ہے۔ آپ کے علاقے میں یہوواہ کے گواہ، آپ کو کنونشن کے قریبی مقام سے آگاہ کر کے خوشی محسوس کرینگے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں