یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م98 1/‏4 ص.‏ 20
  • ‏”‏ٹھوس اور یقین‌بخش“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏ٹھوس اور یقین‌بخش“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • ملتا جلتا مواد
  • آپ بروشر ”‏خدا کی طرف سے خوشخبری“‏ کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۳
  • بروشروں کیساتھ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • اپنی خدمتگزاری میں مختلف بروشروں کو استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
  • حقیقی طور پر دوسروں کی پرواہ کرنے سے یہوؔواہ کی نقل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
م98 1/‏4 ص.‏ 20

‏”‏ٹھوس اور یقین‌بخش“‏

‏”‏کل مَیں اِسے منادی کے کام میں استعمال کرونگا کیونکہ اس میں شامل دلائل واقعی ٹھوس اور یقین‌بخش ہیں،“‏ فرانس سے ایک یہوواہ کے گواہ نے لکھا۔ ریاستہائے متحدہ سے ایک گواہ نے لکھا:‏ ”‏مَیں نے فوراً اِسے پڑھا اور بِلاتاخیر اسے میدانی خدمتگزاری میں استعمال کِیا کیونکہ ہماری ملاقات ایسے بہت سے لوگوں سے ہوتی ہے جو بے‌حس ہیں اور بائبل پر بھروسہ نہیں رکھتے۔“‏ وہ کس کی بات کر رہے تھے؟ ۳۲ صفحات پر مشتمل بروشر بعنوان سب لوگوں کیلئے ایک کتاب کی، جسکی ۱۹۹۷/‏۹۸ کے دوران منعقد ہونے والی ”‏خدا کے کلام پر ایمان“‏ ڈسٹرکٹ کنونشنوں پر واچ ٹاور سوسائٹی نے رونمائی کی تھی۔‏

اس اشاعت کو خاص قسم کے قارئین کو ذہن میں رکھ کر تیار کِیا گیا تھا—‏وہ جو شاید تعلیم‌یافتہ ہوں مگر بائبل کی بابت بہت کم علم رکھتے ہوں۔ ایسے بہتیرے اشخاص بائبل کی بابت حتمی آراء رکھتے ہیں اگرچہ اُنہوں نے کبھی ذاتی طور پر بائبل کو پڑھا ہی نہیں ہوتا۔ اس بروشر کا مقصد قاری کو اس بات پر قائل کرنا ہے کہ، بہرصورت، بائبل تحقیق کی مستحق ہے۔ بروشر قاری کو یہ خیال قبول کرنے پر مجبور نہیں کرتا کہ بائبل خدا کے الہام سے ہے۔ بلکہ، یہ خود حقائق کو بولنے کا موقع دیتا ہے۔ اندازِبیاں مرعوب‌کُن نہیں بلکہ صاف اور سہل ہے۔‏

جیسے‌کہ مذکورہ‌بالا تبصرے ظاہر کرتے ہیں، کنونشنوں پر حاضر لوگ اس بروشر کو اپنی میدانی خدمتگزاری میں استعمال کرنے کے مشتاق تھے۔ مثال کے طور پر، فرانس میں اگست ۲۳ اور ۲۴ کے لئے گواہی کی ایک خاص مہم کا بندوبست کِیا گیا جب پوری دُنیا سے ہزاروں جوان مندوبین ورلڈ یوتھ ڈے کیلئے پیرس میں جمع ہوئے تھے۔ کوئی ۲،۵۰۰ گواہوں (‏زیادہ‌تر ۱۶ یا ۳۰ سال کی عمر والے)‏ نے انگریزی، فرانسیسی، جرمنی، اطالوی، پُرتگالی اور ہسپانوی زبانوں میں بروشر کی ۱۸،۰۰۰ کاپیاں پیش کیں۔‏

آئیے ہر ممکن طریقے سے اس بروشر، سب لوگوں کے لئے ایک کتاب، کو اپنی خدمتگزاری میں استعمال کریں۔ دُعا ہے کہ یہ اشاعت معقول لوگوں کو اس بات کیلئے قائل کرنے کی خاطر قابلِ‌قدر ثابت ہو کہ اُنہیں خود بائبل کی تحقیق کرنی چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں