یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م98 1/‏1 ص.‏ 32
  • سونے کی بالی سے آراستہ

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سونے کی بالی سے آراستہ
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
م98 1/‏1 ص.‏ 32

سونے کی بالی سے آراستہ

قدیم زمانوں ہی سے سونے کے زیورات کو اُن کی قدروقیمت اور خوبصورتی کی وجہ سے بہت سراہا گیا ہے۔ مصر کا وزیرِاعظم بننے پر یوسف کو فرعون نے سونے کا ایک طوق دیا۔ (‏پیدایش ۴۱:‏۴۲‏)‏ ربقہ کو سونے کی نتھ اور سونے کے دو کڑے دئے گئے جنکی قیمت آج کے حساب سے تقریباً ۱،۴۰۰ (‏یو.‏ایس.‏)‏ ڈالر تھی۔ (‏پیدایش ۲۴:‏۲۲‏)‏ بِلاشُبہ، ان بیش‌قیمت تحائف کو شکرگزاری کیساتھ قبول کِیا گیا اور خوشی سے پہنا گیا۔‏

بائبل علامتی زیور کا بھی ذکر کرتی ہے جسکی قدروقیمت اُن زیورات سے کہیں زیادہ ہے جو یوسف اور ربقہ نے پہنے تھے۔ امثال ۲۵:‏۱۲ بیان کرتی ہے:‏ ”‏دانا ملامت کرنے والے کی بات سننے والے کے کان میں سونے کی بالی اور کُندن کا زیور ہے۔“‏ جب کوئی مشیر اپنی ذاتی رائے کی بجائے خدا کے کلام پر مبنی نصیحت پیش کرتا ہے تو وہ واقعی ایک قیمتی تحفہ دے رہا ہوتا ہے۔ کیوں؟ اسلئے‌کہ انجام‌کار ایسی مشورت خود یہوواہ ہی کی طرف سے آتی ہے۔ بائبل ہمیں بتاتی ہے:‏ ”‏اَے میرے بیٹے!‏ خداوند [‏”‏یہوواہ،“‏ این‌ڈبلیو]‏ کی تنبیہ کو حقیر نہ جان اور اُسکی ملامت سے بیزار نہ ہو۔ کیونکہ خداوند [‏”‏یہوواہ،“‏ این‌ڈبلیو]‏ اُسی کو ملامت کرتا ہے جس سے اُسے محبت ہے۔ جیسے باپ اُس بیٹے کو جس سے وہ خوش ہے۔“‏ (‏امثال ۳:‏۱۱، ۱۲‏)‏ جب سننے والا مشورت کو فروتنی سے قبول کرتا اور اسکا اطلاق کرتا ہے تو وہ گویا خود کو زریں آویزے سے آراستہ کرتا ہے۔ یہ بالکل الہامی بائبل مثل کے اس بیان کے مطابق ہے:‏ ”‏مبارک ہے وہ آدمی جو حکمت کو پاتا ہے اور وہ جو فہم حاصل کرتا ہے کیونکہ اسکا حصول چاندی کے حصول سے اور اسکا نفع کُندن سے بہتر ہے۔“‏—‏امثال ۳:‏۱۳، ۱۴‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں