یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م98 1/‏1 ص.‏ 3
  • کرسمس دُنیاوی تعطیل یا مذہبی تہوار؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کرسمس دُنیاوی تعطیل یا مذہبی تہوار؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • ملتا جلتا مواد
  • جدید کرسمس کی جڑیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • کرسمس مشرق میں بھی کیوں منایا جاتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • پاک کلام سے کرسمس کے حوالے سے کیا پتہ چلتا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
م98 1/‏1 ص.‏ 3

کرسمس دُنیاوی تعطیل یا مذہبی تہوار؟‏

چین میں اُسے کرسمس اولڈ مین کہا جاتا ہے۔ برطانیہ میں، وہ فادر کرسمس کے طور پر مشہور ہے۔ روس کے لوگوں نے اُسے گرینڈفادر فراسٹ کا نام دے رکھا ہے اور ریاستہائے‌متحدہ میں، اُسے سانٹا کلاؤز کہہ کر پکارا جاتا ہے۔‏

بہتیرے لوگ اِس بڑے پیٹ اور برف کی سی سفید داڑھی والے خوش‌مزاج بوڑھے شخص کو کرسمس کی تمثیل خیال کرتے ہیں۔ لیکن سب اس بات سے بھی واقف ہیں کہ سانٹا کلاؤز چوتھی صدی کے مورہ (‏موجودہ تُرکی میں)‏ کے بشپ سے وابستہ روایات پر مبنی ایک فرضی، افسانوی شخص ہے۔‏

رسومات اور روایات نے ہمیشہ ہی تقریبات پر گہرا اثر ڈالا ہے اور کرسمس بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ سانٹا کا فرضی قصہ ایک مقبول تہوار سے متعلق عوامی معتقدات کی ایک مثال ہے۔ اگرچہ بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ کرسمس کی رسومات بائبل میں درج واقعات پر مبنی ہیں مگر درحقیقت ان رسومات میں سے زیادہ‌تر بُت‌پرستانہ اصل سے ہیں۔‏

ایک اَور مثال کرسمس ٹری ہے۔ دی نیو انسائیکلوپیڈیا بریٹینیکا بیان کرتا ہے:‏ ”‏یورپی بُت‌پرست لوگوں کے درمیان درختوں کی پرستش عام تھی جو اُنکے مسیحیت اختیار کر لینے کے بعد بھی سالِ‌نو کے موقع پر سدابہار درختوں سے گھر اور باڑے کو سجانے کی سکینڈینیوین رسومات کی صورت میں قائم رہی جنکا مقصد بھوت‌پریت کو دُور بھگانا اور کرسمس کے موسم میں پرندوں کیلئے درخت لگانا ہوتا تھا۔“‏

ہولی (‏ایک سدابہار جھاڑی)‏ یا دیگر سدابہار پودوں سے تاج بنانا کرسمس کی ایک اَور مقبول روایت ہے۔ یہ بھی بُت‌پرستانہ پرستش پر مبنی ہے۔ قدیم رومی جشنِ‌زحل پر اپنی عبادتگاہوں کو سجانے کیلئے ہولی کی شاخوں کو استعمال کِیا کرتے تھے جوکہ کھیتی‌باڑی کے دیوتا، زحل کے لئے مخصوص موسمِ‌سرما کے وسط میں ہفت‌روزہ جشن ہوا کرتا تھا۔ یہ بُت‌پرستانہ جشن اپنی آزادانہ رنگ‌رلیوں اور عیاشی کے باعث خاص طور پر مشہور تھا۔‏

آکاس بیل (‏یہاں دکھائی گئی)‏ کی شاخ تلے بوسہ لینے کی کرسمس کی رسم بعض کو شاید رومانوی معلوم ہو مگر اسکی ابتدا قرونِ‌وسطیٰ میں ہوئی۔ قدیم برطانیہ کے درُوئد کا یہ ایمان تھا کہ آکاس بیل میں جادُوئی طاقتیں ہوتی ہیں؛ لہٰذا، اسے بدروحوں، جادوٹونوں اور دیگر اقسام کی بُری طاقتوں کیخلاف تحفظ کے طور پر استعمال کِیا جاتا تھا۔ ایک وقت آیا کہ یہ توہم‌پرستی چل نکلی کہ آکاس بیل کے نیچے بوسہ لینے کا عمل شادی پر منتج ہوتا ہے۔ کرسمس کے وقت میں یہ عمل ابھی بھی بعض لوگوں میں مقبول ہے۔‏

موجودہ کرسمس کی روایات میں سے یہ چند ایک ہیں جو بُت‌پرستانہ تعلیمات سے یا تو متاثر ہوئیں یا پھر براہِ‌راست ان سے آئی ہیں۔ تاہم، آپ شاید سوچیں کہ یہ سب کچھ کیسے ممکن ہے۔ ولادتِ‌مسیح کی تعظیم کرنے کا اِدعائی تہوار غیرمسیحی رسومات میں اسقدر اُلجھا ہوا کیسے ہو سکتا ہے؟ اس سے بھی بڑھکر یہ کہ خدا اس معاملے کو کس نگاہ سے دیکھتا ہے؟‏

‏[‏صفحہ 2 پر تصویر کا حوالہ]‏

‏;1978 ,.Page 3: Santa Claus: Thomas Nast/Dover Publications, Inc

mistletoe on page 3: Discovering Christmas Customs and Folklore

1994 ,by Margaret Baker, published by Shire Publications

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں