یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م97 1/‏12 ص.‏ 32
  • بے‌خواب راتیں جو مفید ثابت ہوئیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بے‌خواب راتیں جو مفید ثابت ہوئیں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
م97 1/‏12 ص.‏ 32

بے‌خواب راتیں جو مفید ثابت ہوئیں

بادشاہوں کی راتیں بھی بے‌خواب ہوا کرتی ہیں۔ پانچویں صدی ق.‏س.‏ع.‏ میں فارس کے ایک زورآور بادشاہ، اخسویرس کو ایسی ہی ایک رات کا تجربہ ہوا۔ شاید کسی فرض کی ادائیگی میں غفلت کے احساس نے اُسے تحریک دی کہ اپنے حضور شاہی تاریخ کو پڑھنے کا حکم دے۔ اُسے معلوم ہوا کہ ایک وفادار نوکر، مردکی نے قتل کی ایک سازش کو ناکام بنایا تھا مگر اُسے ابھی تک اسکا کوئی اجر نہیں ملا تھا۔ اخسویرس نے فوراً اِس کوتاہی کی تلافی کرنے کا ارادہ کِیا۔ خدا کے لوگوں کیلئے اُس کے اعمال کے مفید اثرات ظاہر کرتے ہیں کہ بادشاہ کی بے‌خوابی خدا کی طرف سے تھی۔—‏آستر ۶:‏۱-‏۱۰‏۔‏

جنوبی افریقہ کے ایک ساحلی قصبے ہرمینس میں، یہوواہ کے گواہوں کی کلیسیا کے پاس بائبل کے اِس حصے کو یاد رکھنے کی وجہ ہے۔ وہ ایک کرائے کے ہال میں جمع ہوا کرتے تھے۔ وہ بہت سالوں سے جگہ خریدنے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ اپنا کنگڈم ہال تعمیر کر سکیں۔ بالآخر، ۱۹۹۱ میں، قصبے کی کونسل کی طرف سے انتہائی اچھی زمین کی پیشکش کی گئی۔‏

تاہم، بعض نے یہوواہ کے گواہوں کو یہ زمین فروخت کرنے کی مخالفت کی۔ کئی مہینوں کے التوا کے بعد، کلیسیا کو مطلع کِیا گیا کہ گرجوں کو زمین فروخت کرنے پر تین سال کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے لہٰذا زمین کی پیشکش واپس لے لی گئی۔ مئی ۱۹۹۳ میں، کلیسیا نے کونسل سے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے دوبارہ خط لکھا۔ اُنہیں جواب میں ایک جملے پر مبنی خط ملا کہ پابندی ابھی تک نافذالعمل ہے۔‏

اُسی سال اکتوبر میں، قصبے کے کونسلروں میں سے ایک کو ایک رات نیند نہ آئی۔ اُس خاتون نے وہ وقت گزشتہ اجلاسوں کی رُوداد کے ریکارڈ کی ورق‌گردانی کرتے ہوئے گزارا، یہ جاننے کیلئے کہ آیا کسی معاملے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گواہوں کی طرف سے تحریرشدہ خط نے اُسکی توجہ حاصل کی جس میں اُنہوں نے کونسل سے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔ لہٰذا اُس نے اِس معاملے کو اپنے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا فیصلہ کِیا۔ وہ واضح کرنا چاہتی تھی کہ یہوواہ کے گواہوں نے گرجوں کے زمین خریدنے پر پابندی لگنے سے پہلے زمین کیلئے درخواست دی تھی۔‏

ایک وقت آیا کہ کلیسیا کو وہی زمین دے دی گئی جسکی ۱۹۹۱ میں اُنہیں پیشکش کی گئی تھی!‏

یہ لبِ‌سڑک واقع ہے اسلئے کلیسیا کے ارکان اور دلچسپی رکھنے والے اشخاص بآسانی وہاں پہنچ سکتے ہیں۔ اُنہوں نے ایک خوبصورت کنگڈم ہال بنایا ہے جسے اکتوبر ۵، ۱۹۹۶ میں یہوواہ کیلئے مخصوص کِیا گیا۔‏

اگرچہ کلیسیا کو کونسلر کی بے‌خواب رات کی بے‌چینی پر افسوس ہے تو بھی شاید وہ اِس حقیقت سے تسلی حاصل کر سکتی ہے کہ بادشاہ اخسویرس کو بھی اِسکا تجربہ ہؤا تھا۔ دونوں صورتوں میں مفید نتائج برآمد ہوئے۔ ہرمینس کی کلیسیا یقیناً بہت شکرگزار ہے کہ اُنکا اپنا کنگڈم ہال ہے جو اِس مشہور ساحلی علاقے میں سچی پرستش اور تھیوکریٹک تربیت کا مرکز ہے۔—‏عبرانیوں ۱۰:‏۲۴، ۲۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں