یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م96 1/‏7 ص.‏ 32
  • اُس نے فروتنی سے یہوؔواہ کی خدمت کی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُس نے فروتنی سے یہوؔواہ کی خدمت کی
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
م96 1/‏7 ص.‏ 32

اُس نے فروتنی سے یہوؔواہ کی خدمت کی

‏”‏یہ زیادہ اہم نہیں کہ آپ کہاں خدمت کرتے ہیں بلکہ درحقیقت اہم بات یہ ہے کہ آپ کس کی خدمت کرتے ہیں۔“‏ جاؔن بوتھ یہ الفاظ کہنے کا بڑا شائق تھا اور اُس نے اسکے مطابق عمل بھی کِیا۔ زمین پر اُسکی زندگی نے، جو سوموار، جنوری ۸، ۱۹۹۶ کو اپنے اختتام کو پہنچی، اسکی بابت کوئی شک کی گنجائش نہ چھوڑی کہ اُس نے کس کی خدمت کرنے کا انتخاب کِیا۔‏

پیچھے ۱۹۲۱ میں بطور نوجوان شخص، جاؔن بوتھ زندگی کے مقصد کی تلاش میں تھا۔ اُس نے ڈچ ریفارمڈ چرچ کے سنڈے سکول میں تعلیم دی، لیکن اُس نے ایک منسٹر کے طور پر تربیت حاصل کرنے کے خیال کی مخالفت کی کیونکہ وہ محسوس کرتا تھا کہ پادری طبقہ خودغرضانہ زندگیاں بسر کرتا ہے۔ جب اُس نے خطاب کیلئے ایک اشتہار بعنوان ”‏لاکھوں جو اب زندہ ہیں کبھی نہیں مرینگے،“‏ کو دیکھا تو اُس نے فوری طور پر تشہیرشُدہ لٹریچر کو حاصل کرنے میں کوئی وقت ضائع نہ کِیا۔ جوکچھ اُس نے پڑھا تھا اُس سے متاثر ہونے کے باعث، وہ جلد ہی ۲۴ کلومیٹر بائیسکل چلا کر بائبل طالبعلموں کے اجلاسوں پر جاتا تھا، جیسے‌کہ اُس وقت یہوؔواہ کے گواہ جانے جاتے تھے۔ اُس نے ۱۹۲۳ میں بپتسمہ لیا اور والکل، نیو یارک، کے علاقے میں منادی کرنا شروع کی جہاں اُن کے خاندان کا ڈیری فارم تھا۔‏

بھائی بوتھؔ نے اپریل ۱۹۲۸ میں کُل‌وقتی خدمت اختیار کی۔ اُس نے اپنے آبائی علاقے میں اور جنوب کے دیہی علاقے میں، کھانے اور رہائش کیلئے بائبل لٹریچر پیش کرتے ہوئے منادی کی۔ اُسے غیرقانونی شراب کشید کرنے والے کارخانوں کے بندوق لہراتے ہوئے مالکان کے خطرات کا مقابلہ کرنا پڑا تھا، جن میں سے ایک نے جاؔن بوتھ کے ساتھی پائنیر کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا۔ ۱۹۳۵ میں، بھائی بوتھؔ کو سفری نگہبان مقرر کِیا گیا تھا اور اُس نے مُلک بھر میں کلیسیاؤں اور چھوٹے گروپوں کا دَورہ کرنا شروع کِیا۔ اُس نے اسمبلیاں منظم کیں اور مخالفت کے باوجود بھائیوں اور بہنوں کی ثابت‌قدم رہنے کیلئے مدد کی۔ مشتعل جلوسوں کا سامنا کرتے ہوئے، عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہونا اور قید کی صعوبتیں برداشت کرنا تمام‌تر باتیں بھائی بوتھ کیلئے روزمرّہ کا معمول تھیں۔ ایک مرتبہ اُس نے لکھا، ”‏ان دلچسپ واقعات کی تفصیل بیان کرنے کیلئے کتابیں درکار ہونگی۔“‏

۱۹۴۱ میں، جوؔزف ایف.‏ رتھرفورڈ، اُس وقت واچ ٹاور سوسائٹی کے صدر نے، بھائی بوتھؔ کو اؔیتھاکا، نیو یارک کے قریب کنگڈم فارم میں کام کرنے کی تفویض سونپی۔ وہاں اُس نے ۲۸ برس تک وفاداری سے خدمت کی۔ خدمت کیلئے اُسکی محبت بالکل واضح تھی، اُس نے کئی سال تک وہاں کنگڈم فارم پر مشنری تربیت دینے کیلئے ۱۹۶۱ تک واقع واچ ٹاور بائبل سکول آف گلئیڈ کے ہزاروں طالبعلموں کیساتھ رفاقت رکھنے سے خوشی حاصل کی۔ ۱۹۷۰ میں، بھائی بوتھؔ سے والکل، نیو یارک، میں واچ ٹاور فارمز پر خدمت انجام دینے کیلئے کہا گیا، اور یوں اُس نے خود کو ایک بار پھر اُسی علاقے میں پایا جہاں اُس نے ۴۵ برس پہلے پائینر خدمت کا آغاز کِیا تھا۔‏

۱۹۷۴ میں، بھائی بوتھؔ کو برؔوکلن نیو یارک میں، یہوؔواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کا رُکن مقرر کِیا گیا تھا۔ اُس نے ۹۳ برس کی عمر میں اپنی وفات تک وفاداری کیساتھ اسی مرتبے پر خدمت سرانجام دی۔ جاؔن بوتھ کو اُس کی نہایت فروتن اور مہربان مسیحی شخصیت کی وجہ سے بیحد پسند کِیا جاتا تھا۔ جبتک اُسکی صحت اور طاقت نے جواب نہ دیا، وہ وفاداری کیساتھ گھرباگھر اور شہر کے بازاروں میں منادی کرتا رہا۔‏

جبکہ اُس کیساتھ خدمت کرنے والے اُسکے انتقال پر غمزدہ تھے، وہ ایسے ممسوح مسیحیوں کے متعلق بائبل کے وعدے سے تسلی پاتے ہیں کہ وہ آسمانی زندگی کیلئے قیامت حاصل کرتے ہیں اور یہ کہ ”‏اُنکے اعمال اُنکے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔“‏ (‏مکاشفہ ۱۴:‏۱۳؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۵۱-‏۵۴‏)‏ یقیناً ایک نیا ماحول، لیکن ایک ایسا جس میں جاؔن بوتھ ابد تک یہوؔواہ کی خدمت کرنے کے قابل ہوگا!‏ (‏۳۲ ۰۶/۱۵ w۹۶)‏

‏[‏تصویر]‏

جاؔن بوتھ ۱۹۰۲-‏۱۹۹۶

‏[‏تصویر کا حوالہ]‏

Chicago Herald-American

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں