یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م94 15/‏12 ص.‏ 18
  • گرینؔ‌لینڈ کی دُوراُفتادہ نوآبادیوں تک پہنچنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گرینؔ‌لینڈ کی دُوراُفتادہ نوآبادیوں تک پہنچنا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خدمتگزاری میں رسالوں کا بھرپور استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏ سچائی کے برمحل جریدے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • عورتوں کو چھاتی کے کینسر کی بابت جو کچھ جاننا چاہئے
    جاگو!‏—‏1994ء
  • بچاؤ کی تدابیر
    جاگو!‏—‏1994ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
م94 15/‏12 ص.‏ 18

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

گرینؔ‌لینڈ کی دُوراُفتادہ نوآبادیوں تک پہنچنا

کئی عشروں سے یہوؔواہ کے گواہوں نے اپنے مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالوں کو خوشخبری کی منادی کرنے میں استعمال کِیا ہے۔ یہ جرائد یہوؔواہ کی حکمت کو سربلند کرتے ہیں جیسے‌کہ اُسکے کلام بائبل میں بیان کی گئی ہے۔ یہ دُنیا کے اُن حالات پر نگاہ رکھتے ہیں جوکہ بائبل پیشینگوئی کیساتھ وابستہ ہیں اور وہ موجودہ مسائل کے سلسلے میں بائبل کی معقول مشورت کا اطلاق کرتے ہیں۔—‏یعقوب ۳:‏۱۷‏۔‏

۱۹۹۴ میں، گرؔین‌لینڈ میں گواہوں نے ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ پیش کرنے کیلئے خصوصی جدوجہد کی۔ گرمیوں کے دوران، اُنہوں نے گرؔین‌لینڈ کی چند ایک انتہائی دُوراُفتادہ نوآبادیوں میں جانے کا بندوبست بنایا۔ بادشاہتی مُنادوں کے ایک گروپ نے کرۂ‌ارض کے انتہائی شمالی علاقے کی آبادی تک پہنچتے ہوئے، مغربی ساحل کی طرف قاؔناق (‏تھولی)‏ تک کشتیوں پر ۴،۰۰۰ کلومیٹر کا سفر کِیا۔ اُنکے اس سفر میں سات ہفتے لگے۔ مشرقی ساحل پر، ایک گواہ جوڑا اِڈورگ‌گرورڈومٹ کے گاؤں تک پہنچ گیا اور یہاں پہلی بار منظم طور پر خوشخبری پیش کی۔‏

اُس سال کے شروع میں، اپریل کے مہینے کے دوران، گرؔین‌لینڈ کے لوگوں میں مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کی ۷،۵۱۳ کاپیاں تقسیم کی گئی تھیں۔ اسکا مطلب ہے کہ ۱۲۷ بادشاہتی مُنادوں میں سے ہر ایک نے اوسطاً ۵۹ رسالے پیش کئے—‏ہر ۷ لوگوں کیلئے ۱ رسالہ۔ اُس مہینے، جاگو!‏ نے ”‏چھاتی کا کینسر—‏ہر عورت کا اندیشہ“‏ کے عنوان کے تحت مضامین کے ایک سلسلے کو نمایاں کِیا تھا۔ ایک گواہ، جس نے ۱۴۰ رسالے پیش کئے، اُس نے ایک ٹیلی‌وژن رپورٹر کے پاس اس جاگو!‏ کی کاپیاں چھوڑیں۔ کچھ ہی دِنوں کے بعد، ایک ٹیلی‌وژن نیوز پروگرام نے چھاتی کے کینسر پر مضامین کو پیش کِیا۔ رپورٹر نے مختلف صفحات دکھاتے ہوئے، رسالے کو ٹیلی‌وژن پر دکھایا، جبکہ اُس نے گرؔین‌لینڈ کی زبان میں ترجمے کی خوبی کو بھی سراہا۔ اُس نے صحت کی نگہداشت کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے طور پر جاگو!‏ میں دی جانے والی عملی تجاویز کو بھی نمایاں کِیا۔‏

گواہ جس نے دراصل رپورٹر کے پاس رسالے چھوڑے تھے اُسکا اُسی ٹی‌وی پروگرام میں انٹرویو لیا گیا تھا۔ اُس نے یہوؔواہ کے گواہوں کے بارے میں کئے جانے والے چند ایک سوالات کے جواب دئے اور اُس مہینے رسالوں کی وسیع‌تر تقسیم کی بابت بتایا۔ اُس نے بائبل میں پائی جانے والی عملی حکمت پر بھی گفتگو کی اور اس چیز کی نشاندہی کی کہ ایسی معقول مشورت ہمیں آجکل کے مسائل کیساتھ نپٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔‏

گرؔین‌لینڈ کی کینسر سوسائٹی کے صدر کے انٹرویو کیساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ اُس نے بیان کِیا کہ اُس نے اپنی زندگی میں اپنی زبان میں اس موضوع پر کبھی اسقدر عمدہ اور معلوماتی مواد نہیں دیکھا تھا۔ اسکے بعد اُس نے اُن سب کو جو چھاتی کے کینسر کے موضوع میں دلچسپی رکھتے ہیں جاگو!‏ کے مضامین پڑھنے کی دعوت دی۔ اُس نے کہا کہ یہ بالکل معقول ہوگا کہ یہوؔواہ کے گواہوں کی پیش‌قدمی کے لئے اُنکا شکرگزار ہوا جائے۔‏

گرؔین‌لینڈ کی طرح، پوری دُنیا میں یہوؔواہ کے گواہ ”‏آسمان کے نیچے کی تمام مخلوقات میں“‏ خوشخبری کی منادی کرتے ہیں۔ (‏کلسیوں ۱:‏۲۳؛‏ اعمال ۱:‏۸‏)‏ بشمول مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے بائبل لٹریچر کو استعمال کرتے ہوئے، وہ ہر قسم کے لوگوں کو موجودہ زمانے کے مسائل کیساتھ نپٹنے میں مدد دیتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ اُنہیں ایک بہتر مستقبل کی اُمید بھی فراہم کرتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں