یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م95 1/‏3 ص.‏ 3
  • زندگی آپ کیلئے کسقدر گراں‌بہا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • زندگی آپ کیلئے کسقدر گراں‌بہا ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • ملتا جلتا مواد
  • خودکشی—‏نوجوانوں کی وبا
    جاگو!‏—‏1998ء
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • جب اُمید اور محبت ختم ہو جاتی ہے
    جاگو!‏—‏1998ء
  • کیا خودکشی فرار کا واحد راستہ ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2008ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
م95 1/‏3 ص.‏ 3

زندگی آپ کیلئے کسقدر گراں‌بہا ہے؟‏

ایک نوعمر لڑکا ایک رہائشی عمارت کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر ہلاک ہو گیا۔ اُس نے ایک کتاب پڑھی تھی جس نے چھلانگ لگا کر خودکُشی کرنے کو ”‏درد یا پریشانی یا خوف سے آزاد، بلکہ، اچھا محسوس ہونے“‏ کے طور پر بیان کیا۔ جاؔپان میں شائع ہونے والی اس کتاب کے مصنف نے دعویٰ کِیا کہ وہ ”‏خودکُشی کو زندگی کے انتخابات میں سے ایک کے طور پر“‏ پیش کر رہا تھا۔‏

آجکل صرف خودکُشی کرنے والے لوگ ہی زندگی کے لئے بے‌قدری ظاہر نہیں کرتے۔ لاپروا ڈرائیور بھی زندگی کیلئے بہت کم احترام ظاہر کرتے ہیں۔ بعض شراب پیتے اور گاڑی چلاتے ہیں، بہتیرے جلدبازی کے باعث اپنے لئے جان‌لیوا حادثات کا خطرہ پیدا کرتے ہیں۔‏

دیگر اس اہمیت سے جو وہ عیش‌وعشرت کو دیتے ہیں ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی کی کتنی کم قدر کرتے ہیں۔ تمباکونوش سگریٹوں سے اپنا پیچھا چھڑانے سے انکار کرتے ہیں، اگرچہ تمباکونوشی موت کا سبب بن سکتی ہے اور اسے سُست‌رو خودکُشی کا نام دیا گیا ہے۔ جنسی جنون میں مبتلا اس دنیا میں پاکیزگی قائم رکھنے کی بجائے، بہتیرے آزاد جنسی تعلقات کی روش اختیار کرتے ہیں جو کہ اکثر موت کا باعث بنتی ہے۔‏

بعض تو بے‌خبری میں ہی، بسیار خوری، بلا‌نوشی، ناکافی ورزش اور عیش‌وعشرت کی تلاش میں اپنی زندگی کے کئی سال گنوا بیٹھتے ہیں۔ جاپانی مصنف شنیاؔ نیشیمارو نے آگاہ کِیا:‏ ”‏کھانے کی بے‌لگام عادات عضویاتی کارگزاری کو متاثر کرتی ہیں اور کسی اور چیز کے علاوہ صرف آرام طلبی اور عیش‌وعشرت کا حصول لوگوں کی قوتِ‌حیات کو زائل کرتا ہے۔“‏ بعض قدیم زمانے کے اُن لوگوں کے نظریے کو اپناتے ہیں جنہوں نے کہا:‏ ”‏آؤ کھائیں اور پئیں کیونکہ کل تو ہم مر [‏ہی جائیں]‏ گے۔“‏—‏یسعیاہ ۲۲:‏۱۳؛‏ ۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۳۲‏۔‏

جی‌ہاں، آجکل زندگی کیلئے احترام کی کمی قابو سے باہر ہے۔ لہٰذا، یہ پوچھا جا سکتا ہے، آپ کیلئے زندگی کسقدر گراں‌بہا ہے؟ کیا زندگی کو ہر قیمت پر بچایا جانا چاہئے؟ اور کیا کوئی چیز ہماری موجودہ زندگی سے زیادہ بیش‌قیمت ہے؟ (‏۳ ۱/۱۵ w۹۵)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں