یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م93 1/‏11 ص.‏ 32
  • پوشیدہ خزانے کی تلاش کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پوشیدہ خزانے کی تلاش کرنا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
م93 1/‏11 ص.‏ 32

پوشیدہ خزانے کی تلاش کرنا

۱۸۴۸ میں یو۔ایس۔اے، کیلیفورنیا کے سٹرز مل کے مقام پر سونا دریافت کیا گیا تھا۔ ۱۸۴۹ تک ہزاروں لوگ راتوں رات امیر بننے کی آس لئے اس علاقے کی طرف بڑھ رہے تھے، اور ریاستہائے متحدہ کی تاریخ میں عظیم‌ترین ہجوم سونے کی تلاش کیلئے حرکت میں تھے۔ ایک سال کے اندر، قریب کی بندرگاہ سان فرانسسکو، ایک چھوٹے قصبے سے بڑھ کر ۲۵،۰۰۰ کی آبادی والا شہر بن گئی۔ اچانک دولت حاصل ہو جانے کا امکان ایک طاقتور پرکشش چیز ثابت ہوا۔‏

قدیم اسرائیل کا بادشاہ سلیمان جانتا تھا کہ لوگ پوشیدہ خزانوں کی تلاش کسقدر زبردست طریقے سے کرتے ہیں، اور اس نے یہ لکھتے وقت اس کا حوالہ دیا:‏ ”‏بلکہ اگر تو عقل کو پکارے اور فہم کیلئے آواز بلند کرے اور اسکو ایسا ڈھونڈے جیسے چاندی کو اور اسکی ایسی تلاش کرے جیسی پوشیدہ خزانوں کی تو تو خداوند کے خوف کو سمجھیگا اور خدا کی معرفت کو حاصل کریگا۔“‏—‏امثال ۲:‏۳-‏۵‏۔‏

آپ چاندی اور سونے سے بہتیرے کام کر سکتے ہیں، لیکن آپ عقل اور فہم کیساتھ اس سے بھی زیادہ کچھ کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کو درست فیصلے کرنے، مسائل کو حل کرنے، شادی میں کامیاب ہونے، اور خوشی حاصل کرنے میں مدد دینگے۔ (‏امثال ۲:‏۱۱، ۱۲‏)‏ اسی طرح حقیقی علم اور حکمت آپ کو اپنے خالق کو جاننے، اس کے مقاصد کو سمجھنے، اور اسکی فرمانبرداری کرنے اور اسے خوش کرنے میں مدد دینگے۔ سونا آپ کو ایسی کوئی بھی چیز نہیں دے سکتا۔‏

بائبل کے الفاظ بالکل سچ ہیں:‏ ”‏حکمت ویسی ہی پناہ‌گاہ ہے جیسے کہ روپیہ، لیکن علم کا یہ فائدہ ہے:‏ کہ حکمت صاحب‌حکمت کی زندگی کی حفاظت کرتی ہے۔“‏ (‏واعظ ۷:‏۱۲‏، نیو انٹرنیشنل ورشن)‏ اگرچہ بہتیرے اچانک دولتمند بن جانے کے خواب دیکھتے ہیں، تاہم یہ کسقدر دانشمندی ہے کہ بائبل کو کھولا جائے اور اس میں سے فہم، عقل، علم اور حکمت کی تلاش کی جائے جو کہ حقیقی دولت ہیں۔ (‏۳۲ ۸/۱ w۹۳)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں