یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م93 1/‏11 ص.‏ 31
  • اسے زندگی میں ایک مقصد حاصل ہو گیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اسے زندگی میں ایک مقصد حاصل ہو گیا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • ملتا جلتا مواد
  • پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے
    مینارِنگہبانی—‏”‏مَیں ایک اچھا شوہر بن گیا“‏
  • پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے
    مینارِنگہبانی—‏”‏مَیں کئی سالوں تک یہ سوچتی رہی کہ ”‏ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟“‏“‏
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
م93 1/‏11 ص.‏ 31

بادشاہتی مناد رپورٹ دیتے ہیں

اسے زندگی میں ایک مقصد حاصل ہو گیا

یسوع کہتا ہے کہ وہ اپنی بھیڑوں کو جانتا ہے۔ (‏یوحنا ۱۰:‏۱۴‏)‏ اگر ایک شخص کے پاس راست دل اور امن اور راستبازی کیلئے محبت ہے تو وہ شخص یسوع کے پیروکاروں کی طرف کھنچا چلا جائیگا۔ ایسے شخص کو زندگی میں ایک مقصد حاصل ہو جائیگا، بالکل اسی طرح جیسے بلجیم کی ایک عورت کو حاصل ہوا۔ اس کی کہانی کچھ اس طرح سے ہے:‏

‏”‏جب یہوواہ کے گواہوں نے میرے دروازے پر دستک دی تو اس وقت میں بڑی مایوس تھی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر دینے کی بابت سوچ رہی تھی۔ اس بیمار دنیا کے مسائل کے حل کی بابت گواہوں نے جو کچھ بھی کہا وہ مجھے پسند آیا لیکن انکا یہ نظریہ پسند نہ آیا کہ خدا کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ میں نے آٹھ سال پہلے سے گرجا گھر جانا ترک کیا ہوا تھا کیونکہ مجھے اس ریاکاری سے سخت نفرت تھی جو میں نے وہاں دیکھی۔ تاہم، گواہوں کی بابت یہ ہے کہ انہوں نے جو کچھ بھی کہا میں نے اس میں سچائی کی جھلک کو پہچان لیا اور مجھے یہ احساس ہو گیا کہ بہرحال خدا کے بغیر زندہ رہنا بہت مشکل ہے۔‏

‏”‏افسوس کی بات ہے کہ چند ملاقاتوں کے بعد، گواہوں کیساتھ میرا رابطہ منقطع ہو گیا۔ مجھے بہت رنج ہوا۔ میں نے ایک دن میں سگریٹوں کے دو پیکٹ پینا شروع کر دئے اور منشیات کا استعمال شروع کر دیا۔ اپنے متوفی دادا کیساتھ رابطہ کرنے کی خواہش کیساتھ، میں نے ارواح‌پرستی میں دل بہلانا شروع کر دیا۔ میں اس وقت کسقدر خوفزدہ تھی جب میں نے رات کو تنہا اسکے نتیجے میں شیاطین کے حملوں کے تجربے کئے۔ یہ سب مہینوں تک جاری رہا۔ ہر شام میں تنہا ہونے کے خیال ہی سے خوف‌زدہ ہو جاتی تھی۔‏

‏”‏پھر، ایک دن میں سیر کیلئے نکلی، اور اپنے معمول کے راستے سے ذرا مختلف راستہ اپنایا، اور میں چلتے چلتے ایک جگہ پہنچ گئی جہاں ایک بڑی عمارت زیرتعمیر تھی۔ میری توقع کے خلاف مجھے وہاں ایک بہت بڑی بھیڑ دکھائی دی۔ قریب آنے پر، میں نے دیکھا کہ یہ تو یہوواہ کے گواہ ہیں جو ایک کنگڈم ہال کی تعمیر میں لگے ہوئے ہیں۔ مجھے وہ ملاقاتیں یاد آ گئیں جو گواہوں نے میرے گھر پر کی تھیں، اور میں سوچنے لگی کہ کتنا اچھا ہو اگر ساری دنیا اسی طرح رہنے لگ جائے جیسے یہ لوگ رہتے ہیں۔‏

‏”‏واقعی میری یہ خواہش تھی کہ گواہ پھر سے میرے گھر آئیں، پس میں نے ہال کی تعمیر کرنے والوں میں سے چند کیساتھ گفتگو کی۔ میں نے خدا سے دعا کی، اور دس دن بعد وہی شخص جو سب سے پہلے مجھے ملا تھا میرے دروازے پر تھا۔ اس نے مشورہ دیا کہ ہم بائبل مطالعہ جاری رکھیں اور میں بڑی خوشی سے متفق ہو گئی۔ اسی روز اس نے مجھے کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر آنے کی دعوت بھی دی۔ میں نے قبول کر لی۔ میں نے ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا!‏ میں نے بڑے عرصے سے ایسے لوگوں کی تلاش کی تھی جو ایک دوسرے سے پیار کرتے ہوں اور خوش ہوں۔ اور بالآخر وہ مجھے مل گئے تھے!‏

‏”‏اس کے بعد میں تمام اجلاسوں پر حاضر ہوئی۔ تقریباً تین ہفتوں کے بعد، میں نے سگریٹ‌نوشی کی بری عادت کو ترک کر دیا۔ میں نے علم‌نجوم سے متعلق اپنی کتابوں اور شیطانی موسیقی والے ریکارڈوں کو نکال کر باہر پھینک دیا اور میں محسوس کر سکتی تھی کہ شیاطین کی گرفت مجھ پر ڈھیلی پڑ رہی تھی۔ میں نے اپنی زندگی کو یہوواہ کے بائبل معیاروں کی مطابقت میں لانا شروع کیا اور تین مہینوں کے بعد میں نے خوشخبری کی منادی شروع کر دی۔ چھ ماہ بعد میں نے بپتسمہ لے لیا۔ اپنے بپتسمے کے دو دن بعد، میں نے امدادی پائنیرنگ شروع کر دی۔‏

‏”‏میں ان تمام نیکیوں کیلئے یہوواہ کی شکرگزار ہوں جو اس نے میرے لئے کی ہیں۔ بالآخر میری زندگی بامقصد ہو گئی ہے۔ جی‌ہاں، یہوواہ کا نام محکم برج ہے جس میں مجھے پناہ اور تحفظ ملا ہے۔ (‏امثال ۱۸:‏۱۰‏)‏ میں بالکل ویسا ہی محسوس کرتی ہوں جیسے زبورنویس نے محسوس کیا جب اس نے زبور ۸۴:‏۱۰ میں لکھا:‏ ”‏تیری بارگاہوں میں ایک دن ہزار سے بہتر ہے۔ میں اپنے خدا کے گھر کا دربان ہونا شرارت کے خیموں میں بسنے سے زیادہ پسند کرونگا۔“‏“‏

اس حلیم‌دل عورت نے زندگی میں ایک مقصد حاصل کر لیا۔ اسی طرح ہر وہ شخص جو راست دل کیساتھ یہوواہ کو تلاش کرتا ہے اسے حاصل کر سکتا ہے۔ (‏۳۱ ۷/۱ w۹۳)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں