یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م93 1/‏7 ص.‏ 3
  • تاخیر مُہلک تھی!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تاخیر مُہلک تھی!‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • ملتا جلتا مواد
  • پہلے سے بھی زیادہ ہوشیاروبیدار رہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • تمام آفتوں کا خاتمہ نزدیک ہے
    جاگو!‏—‏2005ء
  • کیا آپ خدا کی آگاہی پر دھیان دینگے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • ہمارے قارئین کی طرف سے
    جاگو!‏—‏1997ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
م93 1/‏7 ص.‏ 3

تاخیر مُہلک تھی!‏

تین خاندان، سات بالغ اور چھ بچے، اپنی زندگیوں کی خاطر بے‌تحاشا بھاگے۔ بظاہر انہوں نے پتھروں کی خوفناک بوچھاڑ سے بچنے کی امید پر باہم ملکر کسی کے گھر میں پناہ حاصل کی تھی۔ لیکن جوں ہی برسنے والے پتھروں کی گرج ذرا ساکت ہوئی، ایک اور دہشت طاری ہو گئی—‏دم گھونٹنے والی راکھ کا ایک کالا بادل۔ اب بھاگنے کے سوا اور کوئی چارہ نہ تھا۔‏

سب سے آگے آگے ایک آدمی، غالباً نوکر، تھا جو اشیائے خوردونوش کے تھیلے کو کندھے پر لٹکائے بھاگ گیا۔ اس کے پیچھے پیچھے دو لڑکے تھے، ایک تقریباً چار سال کا، اور دوسرا پانچ سال کا جو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے بھاگ رہے تھے۔ دیگر لوگ—‏خوف‌وہراس میں مبتلا، سخت جدوجہد کرتے ہوئے، گرتے پڑتے انکے پیچھے چل دئے۔ انہوں نے سانس لینے کی کوشش کی تو ہوا کی بجائے نم‌آلود راکھ انکے اندر چلی گئی۔ ایک ایک کرکے وہ تیرہ کے تیرہ گر گئے اور بالکل ساکن لیٹے ہوئے تھے اور آخرکار گرتی ہوئی راکھ تلے دب گئے۔ انکی دردناک لاشیں اس وقت تک چھپی رہیں جبتک کہ تقریباً ۲،۰۰۰ سال بعد ماہرین آثارقدیمہ نے انکا سراغ نہ لگایا اور انکے آخری لمحات کی افسوسناک سرگزشت کو سمجھ نہ لیا۔‏

حادثے میں مرنے والے یہ تیرہ ان تخمیناً ۱۶،۰۰۰ ہزار میں سے محض چند تھے جو کہ اگست ۲۴، ۷۹ س۔ع۔ میں اٹلی کے قدیم شہر پامپائی میں ہلاک ہوئے۔ جب پہاڑ ویسووس پہلی بار دھماکے سے پھٹا تو بہتیروں نے شہر سے بھاگ کر اپنی جانیں بچا لیں۔ تاہم، وہ جنہوں نے تاخیر کی—‏زیادہ‌تر دولتمند لوگ جو کہ اپنے گھروں اور جائیداد کو چھوڑنا نہیں چاہتے تھے—‏وہ پتھروں اور راکھ کے ۲۰ فٹ اونچے ڈھیر تلے دب گئے۔‏

تقریباً ۲،۰۰۰ سال پہلے جو کچھ پامپائی میں واقع ہوا شاید ایک قدیم تاریخ ہو۔ لیکن کئی طرح سے آجکل یہ تمام نسل‌انسانی کو درپیش موجودہ حالت کے مماثل ہے۔ ایک عالمگیر نشان جو کہ ویسووس کے پہاڑ کی گھن گرج سے کہیں زیادہ برا شگون ہے ایک آگاہی کا کام دے رہا ہے کہ اس موجودہ عالمی نظام کو سر پر کھڑی تباہی کا سامنا ہے۔ بچنے کے لئے ہمیں فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ تاخیر مُہلک ہے۔ وہ نشان کیا ہے اور کیسے ہم اسکے لئے دانشمندی سے جوابی قدم اٹھا سکتے ہیں یہ ہمارے اگلے مضمون کا موضوع ہے۔ (‏۳ ۳/۱ w۹۳)‏

سوپرٹینڈینز آرکیولوزیکا ڈی پومپائی

‏[‏صفحہ 3 پر تصویر کا حوالہ]‏

Soprintendenza Archeologica di Pompei

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں