یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م93 1/‏1 ص.‏ 19-‏24
  • اپنے عظیم خالق میں شادمان رہنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے عظیم خالق میں شادمان رہنا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏رفتار کو تیز کرنا،“‏ NW
  • مزید توسیع کی نگہداشت کرنا
  • ایک ارب گھنٹے!‏
  • ایک بہت بڑا تعمیری پروگرام
  • شاندار ترقی فوری توسیع کا تقاضا کرتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
م93 1/‏1 ص.‏ 19-‏24

اپنے عظیم خالق میں شادمان رہنا

‏”‏اسرائیل اپنے خالق میں شادمان رہے۔ فرزندان‌صیون اپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔“‏—‏زبور ۱۴۹:‏۲‏۔‏

۱.‏ ”‏بالآخر آزادی“‏ کی چیخ‌وپکار کے باوجود نسل‌انسانی کی حقیقی حالت کیا ہے؟‏

آجکل کی دنیا ”‏مصیبتوں“‏ سے دق ہے۔ یہ وہ اظہار ہے جسے یسوع نے اس ”‏دستورالعمل کے خاتمے“‏ کی بابت اپنی پیشینگوئی میں استعمال کیا تھا، وہ تباہ‌کن دور جو ۱۹۱۴ میں پہلی عالمی جنگ کے ساتھ شروع ہوا۔ (‏متی ۲۴:‏۳-‏۸‏)‏ بہت سے سیاستدانوں کو مستقبل کیلئے تاریکی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ مشرقی یورپ میں ”‏بالآخر آزادی“‏ کی چیخ‌وپکار کے باوجود، اس علاقے کے ایک وقت کے صدر نے حالت کا خلاصہ بیان کیا جب اس نے کہا:‏ ”‏آبادی کا دھماکہ اور سبزمکانی اثر، اوزون میں چھید اور ایڈز، نیوکلیئر دہشت اور ڈرامائی طور پر شمالی امارت اور جنوبی غربت کے درمیان وسیع ہوتی ہوئی خلیج، قحط سالی کا خطرہ، کرۂ‌ارض کے حیاتیاتی اور معدنیاتی ذرائع کا خاتمہ، معاشیاتی ٹیلی‌ویژن تہذیب کی توسیع اور علاقائی جنگوں کا بڑھتا ہوا خطرہ—‏یہ سب، بشمول ہزاروں دیگر عناصر کے، نوع‌انسانی کے لئے ایک عمومی خطرے کی علامت ہیں۔“‏ کوئی بھی ایسی انسانی طاقت نہیں جو اس میقاتی تباہی کے خطرے کو ہٹا سکے۔—‏یرمیاہ ۱۰:‏۲۳‏۔‏

۲.‏ نسل‌انسانی کے مسائل کا مستقل حل کس کے پاس ہے، اور کونسا قدم وہ پہلے ہی اٹھا چکا ہے؟‏

۲ بہرحال، ہم خوش ہو سکتے ہیں کہ ہمارے عظیم خالق کے پاس مستقل حل ہے۔ یسوع کی پیشینگوئی میں ”‏اس دنیا کا خاتمہ“‏ اس کی نادیدہ ”‏موجودگی“‏ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۳،‏ ۳۷-‏۳۹‏)‏ ”‏نئے آسمان“‏ کو خلق کرنے کے لئے یہوواہ نے یسوع کو بطور مسیحائی بادشاہ کے اپنے تخت پر بٹھایا ہے جس کے لئے نبوتی شہادتیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہ تاریخی واقعہ آسمان میں ۱۹۱۴ میں پیش آیا۔‏a (‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏)‏ حاکم‌اعلی یہوواہ کیساتھ بطور ساتھی حکمران کے، یسوع کو اب یہ حکم دیا گیا ہے کہ قوموں کی عدالت کرے اور زمین کے حلیم، بھیڑخصلت لوگوں کو ہٹ‌دھرم بکری‌نما لوگوں سے الگ کرے۔ بیدین ”‏بکریوں“‏ پر ”‏ابدی ہلاکت“‏ کیلئے اور ”‏بھیڑوں“‏ پر بادشاہی کے زمینی قلمرو میں حیات‌ابدی کے لئے مہر کی گئی ہے۔—‏متی ۲۵:‏۳۱-‏۳۴،‏ ۴۶‏۔‏

۳.‏ سچے مسیحیوں کے پاس شادمان ہونے کی کیا وجہ ہے؟‏

۳ زمین پر روحانی اسرائیل کے بقیے کے پاس، جنکے ساتھ اب ان بھیڑخصلت فرمانبردار لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ مل گئی ہے، یہوواہ، ابدیت کے بادشاہ، میں خوش ہونے کی ہر ممکن وجہ ہے، جب وہ اپنے بیٹے کی بادشاہی کے ذریعے اپنے تمام شاندار مقاصد کو عروج تک پہنچاتا ہے۔ وہ یہ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏میں خداوند سے بہت شادمان ہونگا۔ میری جان میرے خدا میں مسرور ہوگی کیونکہ اس نے مجھے نجات کے کپڑے پہنائے.‏.‏.‏ کیونکہ جس طرح زمین اپنے نباتات کو پیدا کرتی ہے اور جس طرح باغ ان چیزوں کو جو اس میں بوئی گئی ہیں اگاتا ہے اسی طرح خداوند خدا صداقت اور ستایش کو تمام قوموں کے سامنے ظہور میں لائیگا۔“‏ (‏یسعیاہ ۶۱:‏۱۰، ۱۱‏)‏ یہ ”‏اگانا“‏ ان لاکھوں لوگوں سے ظاہر ہوتا ہے جنہیں اب یہوواہ کی حمد کے گیت گانے کیلئے قوموں میں سے جمع کیا جا رہا ہے۔‏

‏”‏رفتار کو تیز کرنا،“‏ NW

۴، ۵.‏ (‏ا)‏ خدا کے لوگوں کو جمع کرنے کی پیشینگوئی کیسے کی گئی تھی؟ (‏ب)‏ ۱۹۹۲ کے خدمتی سال کے دوران کیا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا؟‏

۴ جب شیطان کے نظام کا خاتمہ نزدیک آتا ہے تو جمع کرنے کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہمارا عظیم خالق اعلان کرتا ہے:‏ ”‏اور تیرے لوگ سب کے سب راستباز ہونگے.‏.‏.‏ یعنی میری لگائی ہوئی شاخ اور میری دستکاری ٹھہرینگے تاکہ میرا جلال ظاہر ہو۔ سب سے چھوٹا ایک ہزار ہو جائیگا اور سب سے حقیر ایک زبردست قوم۔ [‏میں یہوواہ اسکے وقت پر اسکی رفتار کو تیز کروں گا،“‏ NW۔]‏ (‏یسعیاہ ۶۰:‏۲۱، ۲۲‏)‏ یہ رفتار کو تیز کرنا ۱۹۹۲ کے خدمتی سال کی یہوواہ کے گواہوں کی عالمگیر رپورٹ سے شاندار طریقے سے ظاہر ہوا ہے، جو ۱۹۹۳ کی ائیربک میں شائع ہوئی ہے۔‏

۵ اس رپورٹ میں نمایاں چیز ۴۴،۷۲،۷۸۷ بادشاہتی منادوں کی نئی انتہائی تعداد یعنی ۱،۹۳،۹۶۷ کا اضافہ ہے—‏گزشتہ سال سے ۵.‏۴ فیصد زیادہ۔ ۱۹۹۲ کے دوران ۳،۰۱،۰۰۲ کی انتہائی تعداد کا بپتسمہ پانا بھی اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ انبوہ بائبل سچائی کو قبول کر رہے ہیں۔ ہم کتنے خوش ہیں کہ اس ”‏اندھیرے اور تاریکی کے روز میں.‏.‏.‏ ایک بڑی اور زبردست امت،“‏ ہے جو ٹڈی دل کی طرح بادشاہتی گواہی کو ”‏زمین کی انتہا تک“‏ وسعت دے رہی ہے!‏ (‏یوایل ۲:‏۲،‏ ۲۵،‏ اعمال ۱:‏۸‏)‏ برف‌پوش الاسکا سے لیکر—‏جہاں پر واچ‌ٹاور سوسائٹی کے ہوائی جہازوں نے برفانی علاقوں کے ۵۰ سے زائد دورے کئے—‏مالی اور برکینافاسو کے جھلسے ہوئے ریگستانوں اور مائکرونیشیا کے پھیلے ہوئے جزائر تک، یہوواہ کے خادم بطور ”‏قوموں کے نور“‏ کے چمک رہے ہیں ”‏تاکہ [‏اسکی]‏ نجات زمین کے کناروں تک پہنچے۔“‏—‏یسعیاہ ۴۹:‏۶‏۔‏

۶، ۷.‏ حالیہ سالوں میں حالات میں کیا غیرمتوقع تبدیلی دیکھی گئی ہے، اور یہوواہ کے خادموں نے اسکے لئے کیسا ردعمل دکھایا ہے؟‏

۶ یہوواہ اپنے لوگوں کو بچانے اور سنبھالنے میں ایک قلعے اور محکم‌برج کی مانند رہا ہے۔ زمین کے بہت سے خطوں میں یہوواہ کے گواہوں کو دہوں کے سخت مظالم اور اذیت کو برداشت کرنا پڑا ہے۔ (‏زبور ۳۷:‏۳۹، ۴۰،‏ ۶۱:‏۳، ۴‏)‏ لیکن حال ہی میں گویا ایک معجزے کے ذریعے کوئی ۲۱ ممالک میں پابندیاں اور رکاوٹیں دور کر دی گئی ہیں تاکہ خدا کے لوگ اب آزادی کیساتھ یہ اعلان کر سکیں کہ ہمارے عظیم خالق نے مسیح کو زمین پر بادشاہ کے طور پر مسندنشین کر دیا ہے۔—‏زبور ۲:‏۶-‏۱۲‏۔‏

۷ کیا یہوواہ کے لوگ ملنے والی اپنی نئی حاصل‌کردہ آزادی کا اچھا استعمال کر رہے ہیں؟ بلغاریہ، رومانیہ، اور مشرقی یورپ میں سابق سوویت یونین، افریقہ میں انگولا، بینن، اور موزمبیق کی ترقی قابل‌غور ہے۔ زائر میں بھی جہاں پر کہ ابھی تک بڑی مشکلات ہیں، توسیع غیرمعمولی ہے۔ اپنے دلوں میں خوشی کے ساتھ، آزادی پانے والے ہمارے بھائی بلا‌ہٹ کا جواب دیتے ہیں:‏ ”‏[‏اے لوگو، NW]‏ خداوند کا شکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے.‏.‏.‏ اسی کا جو اکیلا بڑے بڑے عجیب کام کرتا ہے کہ اسکی شفقت ابدی ہے۔“‏ (‏زبور ۱۳۶:‏۱،‏ ۴‏)‏ یہ شکرگزاریاں گرمجوش خدمت کے ذریعے دوسرے بھیڑخصلت لوگوں کو بادشاہت کی طرف اکٹھا کرنے سے ظاہر ہوئی ہیں۔‏

۸.‏ یہوواہ کے نئے ثناخواں کیونکر ”‏بادل کی طرح اڑے چلے آتے ہیں“‏ مشرقی یورپ میں؟ افریقہ میں؟‏

۸ یورپ کے گزشتہ موسم‌گرما کے دوران، سابقہ کمیونسٹ ممالک میں یہوواہ کے لوگوں کی کنونشنیں منعقد ہوئیں جن پر حاضریاں حیران‌کن تھیں۔ بپتسمہ پانے والوں کی تعداد اور بھی زیادہ حیران‌کن ہے۔ اسی طرح سے ٹوگو، افریقہ، میں دسمبر، ۱۰، ۱۹۹۱ کو پابندی اٹھائی گئی تھی۔ اگلے مہینے میں ایک قومی کنونشن منعقد کی گئی تھی۔ میدان میں ۶،۴۴۳ پبلشروں کی ماہانہ اوسط کیساتھ مقابلہ کرنے سے ۵۵۶ بپتسمہ پانے والوں کے ساتھ اس، کنونشن پر حاضری ۲۵،۴۶۷ تک بڑھ گئی—‏پبلشروں کی تعداد کا ۸.۶ فیصد۔ جیسے کہ یسعیاہ ۶۰:‏۸ تصویرکشی کرتا ہے، یہوواہ کے نئے ثناخواں، یہوواہ کے لوگوں کی کلیسیاؤں میں ”‏بادلوں کی مانند اور اس طرح اڑے چلے آتے ہیں جیسے کبوتر اپنی کابک کی طرف“‏، NW۔‏

۹.‏ کونسے اہتمام کئے گئے ہیں تاکہ مسیحی حال ہی میں آزاد ہونے والے ممالک میں[‏”‏کھا کر سیر“‏، NW]‏ ہو سکیں؟‏

۹ مشرقی یورپ اور افریقہ میں روحانی خوراک کیلئے بھوک کو بھی مٹایا جا رہا ہے۔ جرمنی، اٹلی، اور جنوبی افریقہ میں واچ‌ٹاور سوسائٹی کی فیکٹریوں نے روحانی طور پر قحط‌زدہ ممالک میں کئی ایک زبانوں میں، ٹرکوں کے ٹرک لٹریچر بھیجا ہے۔ اس سے پہلے بہتیرے گواہ فرسودہ رسالوں کی فوٹو کاپیاں ایکدوسرے کو دیتے تھے، مگر اب وہ باافراط روحانی خوراک حاصل کر رہے ہیں۔ وہ اس پیشینگوئی کی تکمیل میں حصہ لیکر خوش ہوتے ہیں:‏ ”‏اور تم خوب کھاؤ گے اور سیر ہوگے اور خداوند اپنے خدا کے نام کی جس نے تم سے عجیب سلوک کیا ستایش کرو گے۔“‏—‏یوایل ۲:‏۲۶‏۔‏

مزید توسیع کی نگہداشت کرنا

۱۰.‏ یادگار پر بڑی حاضری کے پیش‌نظر تمام دلچسپی رکھنے والوں کو کیا دعوت پیش کی گئی ہے؟‏

۱۰ واقعی یسوع کی موت کی یادگار پر عالمگیر حاضری یعنی ۱،۱۴،۳۱،۱۷۱ کی تعداد بھی حیران‌کن ہے، جوکہ ۷،۸۱،۰۳۱ اضافہ ہے، یا گزشتہ سال سے ۳.‏۷ فیصد زیادہ ہے۔ آپ سب نئے آنے والوں کو خوش‌آمدید!‏ یہ کتنا شاندار ہوگا کہ اگر یہ سب نئے دلچسپی رکھنے والے اشخاص یہوواہ کے گواہوں میں سے کسی ایک کے ساتھ ایک گھریلو بائبل مطالعے کے فائدے سے لطف اٹھائیں!‏ (‏دیکھیں یسعیاہ ۴۸:‏۱۷‏۔)‏ سالانہ خدمتی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ ہر ماہ ۴۲،۷۸،۰۶۸ مطالعے کرائے جا رہے ہیں جو کہ ۴.‏۸ فیصد کا عمدہ اضافہ ہے۔ تاہم، اور بھی بہتیرے اس خدمت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہوواہ کے گواہ گھر میں ایک مُفت بائبل مطالعہ کرانے کیلئے باقاعدگی کیساتھ دلچسپی رکھنے والوں کے پاس جانے کیلئے خوش ہیں، یوں وہ انکی مدد کرتے ہیں کہ ہمیشہ کی زندگی کی راہ پر اپنے قدم مضبوطی سے جما لیں۔ (‏یوحنا ۳:‏۱۶،‏ ۳۶‏)‏ کیوں نہ اسطرح کے ایک مطالعے کیلئے درخواست کریں؟ اور یاد رکھیں کہ کنگڈم ہال میں ایک پرتپاک خیرمقدم ہمیشہ آپ کا منتظر رہتا ہے!‏—‏زبور ۱۲۲:‏۱،‏ رومیوں ۱۵:‏۷‏۔‏

۱۱، ۱۲.‏ (‏ا)‏بعض ممالک میں کونسے مسائل سامنے آ رہے ہیں؟ (‏ب)‏ دولتمند اور غریب ممالک کے درمیان کسطرح سے ”‏برابری“‏ واقع ہو رہی ہے؟‏

۱۱ وہ کلیسیائیں جن کے نفیس کنگڈم ہال ہیں وہ برکتوں سے مالامال ہیں۔ ان ممالک میں صورتحال فرق ہے جہاں پر کہ وفادار گواہوں نے بڑے سالوں تک پابندی کے تحت برداشت کی ہے اور چھوٹے چھوٹے گروپوں میں چھپ کر ملتے رہے ہیں۔ ایسے بہت سے علاقوں میں وہ اب آزاد ہیں لیکن ان کے پاس چند کنگڈم ہال ہیں۔ مثال کے طور پر، ایک افریقی ملک میں صرف تین کنگڈم ہال ۹۳ کلیسیاؤں کی ضرورت پوری کر رہے ہیں۔ اس لئے عام طور پر بڑے بڑے خالی زمینی قطعوں پر اجلاس منعقد کئے جاتے ہیں۔ ۱۵۰ کی ایک کلیسیا میں کوئی ۴۵۰ تک لوگ ان اجلاسوں پر باقاعدگی سے حاضر ہو سکتے ہیں۔‏

۱۲ مشرقی یورپ میں اکثر جائیداد خریدنا یا تعمیر کرنا مشکل ہے، مگر کچھ پیش‌رفت ہو رہی ہے۔ پولینڈ میں نومبر ۲۸، ۱۹۹۲ کو ایک شاندار نئی برانچ سہولت کی مخصوصیت کا جدول بنایا گیا تھا۔ یہوواہ کے گواہوں کے عالمگیر کام کے لئے کثیر عطیات، ہال اور دوسری سہولیات کی تعمیر کی مدد کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔ لہذا ان بھائیوں کی فیاضی میں ”‏برابری“‏ واقع ہوتی ہے جو ناموافق حالات والے ملکوں میں کلیسیاؤں کی روحانی ضروریات کے لئے امداد مہیا کرنے میں اپنی مادی ”‏دولت“‏ میں سے عطیہ دیتے ہیں۔—‏۲-‏کرنتھیوں ۸:‏۱۳، ۱۴‏۔‏

ایک ارب گھنٹے!‏

۱۳.‏ ۱۹۹۲ میں منادی کرنے اور تعلیم دینے میں کتنے گھنٹے صرف کئے گئے تھے، کس بیش‌قیمت خوبی کو ظاہر کرتے ہوئے؟‏

۱۳ آپ ایک ارب گھنٹوں کا کیا کرینگے؟ وہ سب جو ہمیشہ کی زندگی حاصل کرتے ہیں، یہوواہ کی پھلدار، اطمینان‌بخش خدمت میں اتنے زیادہ گھنٹے، یا اس سے بھی زیادہ، صرف کرنے کے قابل ہونگے۔ لیکن اتنے زیادہ گھنٹوں کو ایک ہی سال میں یکجا کرنے کا تصور کریں!‏ یہی کچھ تو یہوواہ کے لوگوں نے ۱۹۹۲ کے دوران سرانجام دیا ہے۔ تمام بادشاہتی پبلشروں کی انفرادی رپورٹوں کو ایک ساتھ جمع کرنے سے ہم ۱،۰۲،۴۹،۱۰،۴۳۴ گھنٹوں کی ایک نئی انتہائی تعداد حاصل کرتے ہیں جو ایک ایسے عمدہ طریقے سے صرف ہوئے جس طرح کہ گھنٹے صرف کئے جا سکتے ہیں یعنی ”‏علانیہ اور گھر گھر سکھانے“‏ میں اپنے عظیم خالق کی ستایش کرتے ہوئے۔ (‏اعمال ۲۰:‏۲۰‏)‏ اوسطاً ۴۲،۹۰،۰۵۷ گواہ ہر ماہ رپورٹ دیتے رہے تھے۔ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں سے آئے ہیں۔ بعض کے پاس محدود وقت ہے جو وہ بادشاہتی کام کو دے سکتے ہیں۔ ان میں شامل خاندانی سردار ہیں جنکو گھرانے کی، عمررسیدہ، اور بہتیرے صحت کے مسائل والوں کی، نیز ابھی تک سکول جانے والے بچوں کی بھی کفالت کرنا ضرور ہے۔ تاہم، ہر ایک کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ یہوواہ کے لئے محبت کا ایک بیش‌قیمت اظہار ہے۔—‏مقابلہ کریں لوقا ۲۱:‏۲-‏۴‏۔‏

۱۴.‏ نوجوان اشخاص نے کس طرح سے ”‏اپنے عظیم خالق کو یاد رکھا“‏ ہے؟‏

۱۴ ایک کمسن نسل یہوواہ کی خدمت میں جوان ہو رہی ہے، اور ان کی اکثریت خوشی سے واعظ ۱۲:‏۱ میں سلیمان کے الفاظ کا اطلاق کر رہی ہے:‏ ”‏اور اپنی جوانی کے دنوں میں اپنے خالق کو یاد کر۔“‏ وہ خود کو سکول کے کام میں مصروف رکھنے کے علاوہ روحانی معاملات میں عقیدتمند والدین سے تربیت پا رہے ہیں۔ حالیہ کنونشنوں پر نوعمر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کا خود کو بپتسمے کے لئے پیش کرتے دیکھنا ایک خوشی کی بات رہی ہے۔ یہ جاننا بھی خوشی کی بات ہے کہ بیشتر سکول سے فارغ‌التحصیل ہونے پر کوئی دستکاری یا ہنرمندی سیکھنے سے پائنیرنگ کیلئے عملی تیاری کر رہے ہیں۔ یوں وہ خود اپنی کفالت کرنے کے قابل ہونگے، جیسے پولس رسول نے وقتاً فوقتاً خیمہ‌دوزی کرنے سے کیا تھا۔—‏اعمال ۱۸:‏۱-‏۴‏۔‏

۱۵، ۱۶.‏ پائنیروں اور دوسرے کل‌وقتی خادموں نے بادشاہتی ترقی کے لئے کیسے اعانت کی ہے، اور ان میں سے بعض نے کس برکت سے استفادہ کیا ہے؟‏

۱۵ پائنیر اور دوسرے کل‌وقتی خادم بادشاہتی کام کی ترقی کے لئے کیا ہی معاونت کر رہے ہیں!‏ اس گزشتہ سال میں پائنیروں کی صفوں میں ۹،۳۱،۵۲۱ کی انتہائی تعداد کا اضافہ ہوا ہے۔ جب یہ روزانہ گھرباگھر منادی کرتے اور لوگوں کے گھروں میں بائبل مطالعے کراتے ہیں تو وہ صحائف کی وضاحت کرنے میں بہت مؤثر بن جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ، بہتیرے دو ہفتوں کے پائنیر سروس سکول میں شرکت کرنے کے لائق ہوئے ہیں جو خدا کا کام کرنے میں خوشی اور بڑی قابلیت پیدا کرنے میں ان کی مدد کرتا ہے۔‏

۱۶ ان وفادار پائنیروں میں سے ہر ایک یسعیاہ ۵۰:‏۴ کے الفاظ کی تائید کر سکتا ہے:‏ ”‏خداوند خدا نے مجھکو شاگرد کی زبان بخشی تاکہ میں جانوں کہ کلام کے وسیلہ سے کس طرح تھکے ماندے کی مدد کروں۔“‏ آجکل لاتعداد اشخاص ہیں جو اپنے چوگرد بدعنوان دنیا سے تنگ ہیں، مگر وہ ہمارے وفادار پائنیروں کے کئے ہوئے کلام سے تازگی پا رہے ہیں۔—‏مقابلہ کریں امثال ۱۵:‏۲۳،‏ حزقی‌ایل ۹:‏۴۔‏

ایک بہت بڑا تعمیری پروگرام

۱۷.‏ روحانی تعمیر کے علاوہ، حالیہ سالوں میں کس مادی تعمیر کو دیکھا گیا ہے؟‏

۱۷ یہوواہ کے گواہوں کی عالمگیر روحانی ترقی مادی افزائش کا بھی تقاضا کرتی ہے۔ چھاپنے کی سہولیات کی توسیع، دفاتر، اور بیت‌ایل ہومز اور کنگڈم ہالوں اور اسمبلی ہالوں کی تعمیر ضروری بن جاتی ہے۔ لہذا، یہوواہ کے گواہوں سے جسمانی لحاظ سے معمار بننے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کی تعمیر سلیمان بادشاہ کے زمانے میں ہوئی تھی۔ سلیمان نے ”‏جگہ کا نمونہ.‏.‏.‏ جو اسکو روح سے ملا تھا،“‏ کے مطابق یہوواہ کی پرستش کے لئے ہیکل کی تعمیر کی جو یہوواہ نے اسکے باپ داؤد کو فراہم کیا تھا۔ (‏۱-‏تواریخ ۲۸:‏۱۱، ۱۲‏)‏ یوں سلیمان نے اپنے سامعین کو نہ صرف حکمت کی انمول باتوں سے مستحکم کیا بلکہ ایک افضل مادی عمارت کی تعمیر کی راہنمائی بھی کی جو غیرمذہبی دنیا کو کبھی حاصل نہیں ہوئی۔—‏۱-‏سلاطین ۶:‏۱،‏ ۹:‏۱۵،‏ ۱۷-‏۱۹‏۔‏

۱۸، ۱۹.‏ (‏ا)‏یہوواہ کی تنظیم کے ذریعے تیزی سے پیش‌رفت کرتے ہوئے کونسے تعمیراتی پراجیکٹ مکمل ہو رہے ہیں؟ (‏ب)‏ روحانی تعمیر کے ساتھ ساتھ مادی تعمیر میں بھی یہوواہ کی روح کیسے ظاہر ہوئی ہے؟‏

۱۸ آجکل، یہوواہ کے گواہ خدائی الہام کے تعمیراتی نمونوں کے مطابق تعمیر تو نہیں کرتے، لیکن وہ خدا کی روح ضرور رکھتے ہیں۔ اسرائیل کے دنوں کی طرح، یہ انہیں اس طریقے سے تعمیر کرنے کی تحریک دیتی ہے جو دنیا کے لوگوں کو حیرت‌زدہ کر دیتا ہے۔ (‏زکریاہ ۴:‏۶)‏ وقت تھوڑا ہے۔ کنگڈم ہال اور دوسری عمارتوں کی بلا‌تاخیر ضرورت ہے۔ بعض ممالک میں تیزی سے تعمیر ہونے والے کنگڈم ہال بڑی عام بات ہے۔ مثال کے طور پر، گزشتہ ۱۰ سالوں میں، کینیڈا ۳۰۶ ہالوں میں سے ہر ایک کو دو سے بھی کم دنوں میں تعمیر کرنے کی رپورٹ دیتا ہے۔ یہوواہ کے عالمگیر کام کی تیزتر توسیع کی وجہ سے، کل ۴۳ نئی برانچ عمارتیں یا برانچ توسیعات اس وقت تعمیر ہو رہی ہیں یا زیرغور ہیں۔ اسکے علاوہ بروکلن میں، ایک ۳۰ منزلہ رہائشی عمارت، تقریباً ایک ہزار بیت‌ایل رضاکاروں کی رہائش‌گاہوں کے ساتھ مکمل ہونے والی ہے۔ پیٹرسن، نیو یارک سٹیٹ میں بھی ایک بائبل ایجوکیشنل سینٹر کی تعمیر جدول سے آگے بڑھ رہی ہے، یعنی سب سے بڑا پراجیکٹ جسکا واچ‌ٹاور سوسائٹی نے پہلے کبھی بیڑا اٹھایا ہے۔‏

۱۹ یہ پراجیکٹ ایسی لیاقت اور کارکمال کے ساتھ پیش‌رفت کر رہے ہیں جو دنیا کی ہوشمند کنسٹرکشن کمپنیوں کو متحیر کرتے ہیں۔ ایسا کیوں؟ یہوواہ کے مخصوص‌شدہ گواہوں کی طرف سے کی گئی بڑی معاونت کی وجہ سے۔ اسکی روح انہیں نہ صرف مالی امداد مہیا کرنے بلکہ پورے دل سے اپنے وقت اور قوت کو دینے کی تحریک بھی دیتی ہے۔ تعمیر کی جگہوں پر خوب تربیت‌یافتہ، عقیدتمند کارکنوں کے ہجوم ہوتے ہیں۔ وہاں پر نہ مزدروں کی ہڑتالیں ہوتی ہیں، نہ کام پر آورہ‌گردی۔ یہوواہ کی روح تحریک دیتی ہے، جیسے اس نے موسی کے دنوں میں خیمہءاجتماع کی تعمیر کرنے والوں کو اور ان کو جنہوں نے سلیمان کے دنوں میں ہیکل کی تعمیر کی، تحریک دی تھی۔ ان کارکنوں سے جس فائق خوبی کا تقاضا کیا جاتا ہے وہ روحانیت ہے۔—‏مقابلہ کریں خروج ۳۵:‏۳۰-‏۳۵، ۳۶:‏۱-‏۳، ۳۹:‏۴۲، ۴۳،‏ ۱-‏سلاطین ۶:‏۱۱-‏۱۴‏۔‏

۲۰.‏ (‏ا)‏ابھی کس حد تک خوشخبری کی منادی کی جائیگی؟ (‏ب)‏ کونسا مبارک امکان یہوواہ کے لوگوں کا منتظر ہے؟‏

۲۰ سلیمان نے ہیکل کے مکمل ہو جانے کے بعد تعمیر کے پروگرام کو جاری رکھا تھا۔ (‏۲-‏تواریخ ۸:‏۱-‏۶‏)‏ کس حد تک جدید زمانے کے گواہ ابھی پھیلینگے—‏ہالوں کی تعمیر اور دوسری سہولیات کی متوازی ضرورت کے ساتھ—‏ہم نہیں جانتے۔ البتہ، ہم یہ جانتے ہیں کہ جب اس خوشخبری کی منادی اس حد تک ہو چکے گی جسکا حکم یہوواہ دیتا ہے تب خاتمہ، یعنی ”‏بڑی مصیبت“‏ آ جائیگی۔ (‏متی ۲۴:‏۱۴،‏ ۲۱‏)‏ تب ایک ایسی زمین پر جو حریص انسانوں کے ذریعے پھر کبھی تباہ نہ ہوگی، یہوواہ کے ”‏نئے آسمان اور نئی زمین“‏ کا انتظام نسل‌انسانی کے لئے بیشمار برکات لائیگا۔ پس دعا ہے کہ ہم اپنے عظیم خالق کی پوری ستائش کرتے ہوئے ”‏خدا کی نئی خلقت سے ابدی خوشی اور شادمانی کریں!‏“‏—‏یسعیاہ ۶۵:‏۱۷-‏۱۹،‏ ۲۱،‏ ۲۵‏۔ (‏۹ ۱/۱ W۹۳)‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a واچ‌ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیو یارک، انکارپوریٹڈ کی شائع‌کردہ، ”‏لیٹ یور کنگڈم کم“‏ کے صفحات ۱۰۵-‏۱۱۶، ۱۸۶-‏۱۸۹ کو دیکھیں۔‏

کیا آپ وضاحت کر سکتے ہیں؟‏

▫ اپنے عظیم خالق میں شادمان ہونے کی ہمارے پاس کیا وجوہات ہیں؟‏

▫ ۱۹۹۲ کے خدمتی سال کے دوران کن اضافوں کی رپورٹ دی گئی تھی؟‏

▫ ایسے ممالک میں جہاں پہلے گواہی دینے پر پابندی تھی، کن کثیر برکات کی رپورٹ دی گئی ہے؟‏

▫ کس طرح نوجوانوں اور پائنیروں نے یہوواہ کی تنظیم کے اندر شاندار اضافے میں اعانت کی ہے؟‏

▫ یہوواہ کے لوگ روحانی اور مادی تعمیراتی کاموں میں کیسے مصروف رہے ہیں؟‏

‏[‏بکس]‏

گزشتہ سال منادی کرنے اور تعلیم دینے کے کام میں ایک ارب سے زائد گھنٹے صرف کئے گئے تھے

‏[‏تصویر]‏

گزشتہ سال کے ہزاروں ہزار بپتسمے کے امیدوار منادی اور تعلیم دینے کے کام پر یہوواہ کی برکت کو ظاہر کرتے ہیں۔‏

‏[‏تصویر]‏

نوجوان لوگوں کی بڑی تعداد ”‏اپنے عظیم خالق کو یاد کر رہی ہے“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں