یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م93 1/‏5 ص.‏ 31-‏32
  • دنیا میں چراغوں کی طرح چمکنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • دنیا میں چراغوں کی طرح چمکنا
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • ذیلی عنوان
  • وسطی افریقی ریپبلک میں پائنیر سکول
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
م93 1/‏5 ص.‏ 31-‏32

دنیا میں چراغوں کی طرح چمکنا

اخلاقی کجروی اور گمراہی سے بگڑی ہوئی اس دنیا میں، سچے مسیحیوں کو تمام زمین پر روشنی کے سرچشمے بننا ہے۔ انہیں ایک تاریک دنیا میں چراغ بننا ہے۔ (‏فلپیوں ۲:‏۱۵‏)‏ کئی ہزار لوگ بطور پائنیروں یا کل‌وقتی منادوں کے ایسا کرنے کو تیار ہیں۔ ان کی ایک بڑی تعداد نے اس خدمت میں طویل عرصہ گزارا ہے اور انہیں ہر قسم کے لوگوں کو یسوع مسیح کے سچے شاگرد بننے کیلئے اپنی زندگیوں میں تبدیلی لاتے دیکھنے کا اجر ملا ہے۔—‏متی ۲۸:‏۲۹‏۔‏

ان پائنیروں کی اس پاک خدمت کو جاری رکھنے اور سکھانے کی اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے میں حوصلہ‌افزائی کرنے کے لئے یہوواہ کے گواہوں نے پائنیر سروس سکول کا انتظام کیا ہے۔ یہ دس روزہ بائبل پر مبنی کورس ہے جو پائنیروں کو تین حلقوں میں مدد دینے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے:‏ یسوع مسیح کے پیروکاروں کے طور پر یہوواہ کے ساتھ ساتھ چلنا، بھائیوں کی عالمی برادری کیلئے محبت میں کشادہ ہونا، اور دنیا میں چراغوں کی طرح چمکنا۔‏

وسطی افریقی ریپبلک میں پائنیر سکول

وسطی افریقی ریپبلک کے دارالحکومت، بنگوئی میں، اگست ۱۹۹۱ میں، ۴۸ طالبعلم اور ۲ استاد جمع ہوئے۔ طالبعلموں کو اپنے کام کیلئے ہدایات اور عملی مشورے حاصل کرنے تھے۔ بنگوئی کے اس گروہ کی بابت پرجوش بات کیا تھی؟‏

ایک بات تو یہ کہ ۲۱ طالبعلم ابھی تک دنیاوی تعلیم کیلئے سکول جانے والے تھے۔ سکول جانے کے باوجود، وہ اس قابل تھے کہ ریگولر پائنیر خدمت کیلئے گنجائش پیدا کر سکیں۔ انہوں نے اپنی چھٹیوں کے مہینوں، اپنی ہفتہ‌واری چھٹی اور سہہ‌پہروں کو منادی کرنے اور تعلیم دینے کیلئے استعمال کیا۔‏

ان نوجوانوں نے اب اپنے خالق کی خدمت کرنے کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے۔ (‏واعظ ۱۲:‏۱‏، مقابلہ کریں ۱-‏کرنتھیوں ۷:‏۲۹‏۔)‏ یہ حقیقت بھی قابل‌ذکر ہے کہ ان میں سے ۱۲ کے والدین ایمان میں نہیں تھے۔ اپنے خاندان میں وہ اکیلے ہی سچائی میں تھے۔ دو نوجوان لڑکے سگے بھائی تھے، جنہیں ان کے باپ نے ان کے ایمان کی وجہ سے زبردستی گھر سے نکال دیا۔ کلیسیا کے ایک نوجوان جوڑے نے دونوں لڑکوں کو اپنے گھر میں ٹھہرا لیا۔‏

میکے اور سولیمت کالب کا معاملہ بالکل فرق تھا۔ وہ دونوں بھی پائنیر ہیں اور اس کیساتھ ساتھ سکول بھی جاتے ہیں لیکن ان کے والدین یہوواہ کے گواہ ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ان کا باپ بھی اسی گروہ کا ایک طالب‌علم تھا!‏

بنگوئی کی کلیسیاؤں نے بھی سکول میں شرکت کی لیکن فرق طریقے سے۔ انہوں نے مادی ضروریات جیسے کہ خوراک وغیرہ کا انتظام کیا۔ کلاس کے کھانے کے سلسلے میں پیسہ، اور اسکے علاوہ مرغی، چینی، چاول اور مینی‌اوک کا عطیہ پیش کیا گیا۔‏

قریبی کلیسیاؤں نے باورچی‌خانے کے عملے کا انتظام کیا تاکہ سادہ مگر لذیذ کھانے تیار کریں۔ وسطی افریقی ریپبلک انگنزا کیلئے مشہور ہے، ایک ایسا پکوان جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے۔ اس کی ترکیب؟ مینی‌اوک کے پتے، کھجور کا تیل، پیاز، بہت زیادہ لہسن، مونگ پھلی کے مکھن کے ٹکڑے اور پھر اسکے پوری طرح پکنے کیلئے صبر۔ پکانے والے ہر عملے کا اسے تیار کرنے کا اپنا خاص طریقہ تھا۔ اسے اچھی طرح سے پکایا گیا تھا اور کوئی بھی اسے کھائے بغیر نہیں رہ سکتا تھا۔‏

بنگوئی کے علاوہ دیگر دو کلاسیں بوار اور بمبری میں بھی منعقد ہوئیں، یوں ملا کر طالبعلموں کی کل تعداد ۶۸تھی۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران، وسطی افریقی ریپبلک نے پائنیروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے۔ جنوری ۱۹۹۲ کے دوران ۱۴۹ ریگولر پائنیر اور ۱۷ سپیشل پائنیر اور اسکے ساتھ ساتھ ۷۸ امدادی پائنیر تھے۔ یہ سب پورے ملک میں پبلشروں کی نئی انتہائی تعداد، گھنٹوں، واپسی ملاقاتوں، اور بائبل مطالعوں میں اضافی کارگزاری کا باعث ہوا ہے۔ جب مزدور زیادہ ہوں تو کٹائی میں اضافہ ہوتا ہے۔—‏یسعیاہ ۶۰:‏۲۱، ۲۲،‏ متی ۹:‏۳۷، ۳۸‏۔‏

ایسی فراہمیوں کیلئے ہم یہوواہ خدا کے اور ایسی کلاسوں کا اہتمام کرنے کیلئے اسکی زمینی تنظیم کے شکرگزار ہیں۔ وہ اساتذہ اور طالبعلموں دونوں کی یکساں مدد کرتے ہیں تاکہ اس تاریک دنیا میں چراغوں کی طرح چمکیں۔ (‏۲۴ ۱۰/۱ w۹۲)‏

‏[‏تصویر]‏

پائنیر سکول کے اکیس طالبعلم ابھی تک ہائی سکول میں۔‏

‏[‏تصویر]‏

ان دو لڑکوں کو سچائی کی خاطر اپنا گھر چھوڑنا پڑا

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں