دوسرا حصہ
بنیاِسرائیل کے بادشاہوں کے زمانے سے لے کر یروشلم کے دوبارہ بننے تک
اِس حصے میں ہم اُن واقعات پر غور کریں گے جو تقریباً 600 سال کے دوران ہوئے۔ پہلے ہم یونتن کی زندگی پر غور کریں گے جو بادشاہ ساؤل کے بیٹے تھے۔ پھر ہم داؤد کے بارے میں بات کریں گے جو بنیاِسرائیل کے وہ سب سے پہلے بادشاہ تھے جو دل سے یہوواہ کے وفادار تھے۔ پھر ہم یہوواہ کے کئی اَور بندوں کے بارے میں بھی پڑھیں گے اور اُس زمانے تک پہنچ جائیں گے جب یہودی بابل سے آزاد ہو کر یروشلم لوٹے تھے اور وہاں جا کر اُنہوں نے دوبارہ سے اِس کی مرمت کی تھی۔ ہمیں ابیجیل، ناتن، ایلیاہ، دانیایل، آستر، نحمیاہ اور یہوواہ کے دوسرے بندوں کی مثالوں پر غور کرنے سے بہت حوصلہ ملے گا۔ اِن لوگوں کو مختلف صورتحال میں دلیری دِکھانی پڑی تھی۔ مثال کے طور پر کچھ کو اُس وقت دلیری دِکھانی پڑی جب اُنہوں نے ایسے لوگوں پر حکمرانی کی جو یہوواہ سے باغی ہو گئے تھے اور کچھ کو اُس وقت یہوواہ کا وفادار رہنے کے لیے دلیری دِکھانی پڑی جب اُن کے حکمران یہوواہ کی نافرمانی کرنے لگے تھے۔ یہوواہ کے کچھ بندوں کو تو اُس وقت سچائی کا دِفاع کرنا پڑا جب یہوواہ کی چُنی ہوئی قوم جھوٹے دیوتاؤں کی پوجا کرنے لگی تھی اور بُرے کاموں میں پڑ گئی تھی۔