یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • dml سبق 5
  • سمجھ‌داری سے بات کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سمجھ‌داری سے بات کریں
  • محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • پولُس رسول کی مثال
  • ہم پولُس رسول سے کیا سیکھتے ہیں؟‏
  • پولُس رسول کی مثال پر عمل کریں
  • خاکسار بنیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
  • کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ”‏فصل کٹائی کے لیے تیار ہے“‏؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • ‏”‏تعلیم دینے کی طرف متوجہ رہ“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • دلچسپی دِکھائیں
    محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
مزید
محبت دِکھائیں—‏شاگرد بنائیں
dml سبق 5

بات‌چیت شروع کرنا

پولُس رسول بڑی سمجھ‌داری سے ایتھنز کے لوگوں کو گواہی دے رہے ہیں۔‏

اعما 17:‏22، 23

سبق نمبر 5

سمجھ‌داری سے بات کریں

اصول:‏ ”‏آپ کی باتیں ہمیشہ دلکش .‏ .‏ .‏ ہوں۔“‏—‏کُل 4:‏6‏۔‏

پولُس رسول کی مثال

پولُس رسول بڑی سمجھ‌داری سے ایتھنز کے لوگوں کو گواہی دے رہے ہیں۔‏

ویڈیو:‏ پولُس رسول نے ایتھنز کے لوگوں کو گواہی دی

1.‏ ویڈیو دیکھیں یا اعمال 17:‏22، 23 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر غور کریں:‏

  1. الف.‏ شہر ایتھنز میں جھوٹے دیوتاؤں کی پرستش کو دیکھ کر پولُس رسول کو کیسا لگا؟—‏اعمال 17:‏16 کو دیکھیں۔‏

  2. ب.‏ شہر ایتھنز کے لوگوں کو غلط کہنے کی بجائے پولُس رسول نے کس طرح سمجھ‌داری سے اُن کے عقیدوں کے ذریعے اُنہیں گواہی دی؟‏

ہم پولُس رسول سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

2.‏ اگر ہم اِس بات کا خیال رکھیں گے کہ ہم نے کیا کہنا ہے، کیسے کہنا ہے اور کب کہنا ہے تو ہو سکتا ہے کہ لوگ ہماری بات سننے کے لیے تیار ہو جائیں۔‏

پولُس رسول کی مثال پر عمل کریں

3.‏ سوچ سمجھ کر لفظوں کو چُنیں۔‏ مثال کے طور پر اگر آپ کسی ایسے شخص سے بات کرتے ہیں جو مسیحی نہیں ہے تو یسوع مسیح اور بائبل کے بارے میں ایک دم سے بات نہ کریں۔‏

4.‏ فوراً دوسروں کی درستی نہ کریں۔‏ دوسرے شخص کو کُھل کر بات کرنے کا موقع دیں۔ اگر وہ کوئی ایسی بات کہہ دیتا ہے جو بائبل کے مطابق صحیح نہیں ہے تو اُس کے ساتھ بحث میں نہ پڑیں۔ (‏یعقو 1:‏19‏)‏ اگر آپ دھیان سے اُس کی بات سنیں گے تو آپ کو اُس کی سوچ اور عقیدوں کے بارے میں پتہ چل سکتا ہے۔—‏اَمثا 20:‏5‏۔‏

5.‏ جب مناسب ہو تو سامنے والے شخص سے اِتفاق کریں اور اُسے شاباش دیں۔‏ شاید وہ پورے دل سے یہ مانتا ہو کہ اُس کے عقیدے صحیح ہیں۔ اِس لیے پہلے کسی ایسے موضوع پر بات کریں جس کے بارے میں اُس کی سوچ آپ کی سوچ سے ملتی ہے۔ پھر آہستہ آہستہ اُسے بائبل کی گہری سچائیوں کی طرف لے جائیں۔‏

اِن آیتوں کو بھی دیکھیں:‏

اَمثا 25:‏15؛‏ 2-‏تیم 2:‏23-‏26؛‏ 1-‏پطر 3:‏15

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں