سبق نمبر 53
ایسی تفریح کریں جس سے یہوواہ خدا خوش ہو
یہوواہ ”خوشدل خدا“ ہے۔ (1-تیمُتھیُس 1:11) وہ چاہتا ہے کہ ہم بھی خوش رہیں اور زندگی کا مزہ لیں۔ جب ہم آرام کرنے اور تازہدم ہونے کے لیے وقت نکالتے ہیں تو اُسے اچھا لگتا ہے۔ اِس سبق میں ہم سیکھیں گے کہ ہم اپنے فارغ وقت کو کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں تاکہ ہمیں اچھا لگے اور خوشی ملے اور ساتھ ہی ساتھ یہوواہ بھی خوش ہو۔
1. ہمیں تفریح کا اِنتخاب کرتے وقت کن باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے؟
آپ فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں؟ کچھ لوگ اپنے فارغ وقت میں گھر بیٹھ کر کوئی کتاب پڑھتے ہیں، گانے سنتے ہیں، کوئی فلم دیکھتے ہیں یا اِنٹرنیٹ اِستعمال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے فارغ وقت میں اپنے دوستوں کے ساتھ باہر گھومتے پھرتے ہیں یا کوئی کھیل کھیلتے ہیں۔ چاہے ہم جیسی بھی تفریح کا اِنتخاب کریں، ہمیں یہ معلوم کر لینا چاہیے کہ ”مالک کو کون سے کام پسند ہیں۔“ (اِفسیوں 5:10) ایسا کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ آجکل جو تفریح عام ہے، اُس میں بہت سے ایسے کام کیے جاتے ہیں جن سے یہوواہ کو نفرت ہے جیسے کہ مار دھاڑ، حرامکاری یا جادوٹونا۔ (زبور 11:5 کو پڑھیں۔) ہم اچھی تفریح کا اِنتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟
اگر ہم ایسے لوگوں سے دوستی کریں گے جو یہوواہ سے پیار کرتے ہیں تو ہم پر اچھا اثر ہوگا اور ہم اچھی تفریح کا اِنتخاب کر پائیں گے۔ ہم نے پہلے ایک سبق میں سیکھا تھا کہ ”جو داناؤں کے ساتھ چلتا ہے دانا ہوگا۔“ لیکن اگر ہم ایسے لوگوں کے ساتھ زیادہ میل جول رکھتے ہیں جو خدا کے معیاروں کی قدر نہیں کرتے تو ہمیں بہت نقصان ہوگا۔—امثال 13:20۔
2. ہمیں اِس بات کا دھیان کیوں رکھنا چاہیے کہ ہم تفریح میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟
اگر ہم ایسی تفریح کرتے ہیں جو خدا کے معیاروں کے خلاف نہیں ہے تو بھی ہمیں اِس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ ہم اِس میں بہت زیادہ وقت صرف نہ کریں۔ ایسا کرنے سے ہمارے پاس زیادہ اہم کاموں کے لیے وقت نہیں بچے گا۔ بائبل میں ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ ہم ”اپنے وقت کا بہترین اِستعمال کریں۔“—اِفسیوں 5:15، 16 کو پڑھیں۔
موضوع کی گہرائی میں جائیں
جانیں کہ آپ اچھی تفریح کا اِنتخاب کیسے کر سکتے ہیں۔
3. غلط قسم کی تفریح سے دُور رہیں
ہمیں سوچ سمجھ کر تفریح کا اِنتخاب کیوں کرنا چاہیے؟ ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر باتچیت کریں:
پُرانے زمانے میں روم میں کھیلے جانے والے کچھ کھیل آجکل کے کچھ کھیلوں سے کیسے ملتے جلتے ہیں؟
ڈینی نے تفریح کرنے کے بارے میں کون سی بات سیکھی؟
رومیوں 12:9 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
یہ آیت اچھی تفریح کا اِنتخاب کرنے میں آپ کی مدد کیسے کر سکتی ہے؟
ایسی کون سی چیزیں ہیں جن سے یہوواہ خدا کو نفرت ہے؟ امثال 6:16، 17 اور گلتیوں 5:19-21 کو پڑھیں۔ ہر حوالے کو پڑھنے کے بعد اِس سوال پر باتچیت کریں:
اِن آیتوں میں ایسی کون سی باتیں لکھی ہیں جو آجکل کی تفریح میں عام ہیں؟
آپ اچھی تفریح کا اِنتخاب کیسے کر سکتے ہیں؟
خود سے پوچھیں:
کیا اِس تفریح میں کوئی ایسی چیز ہے جس سے یہوواہ خدا نفرت کرتا ہے؟
کیا اِس تفریح کی وجہ سے مَیں اہم کام نہیں کر پاتا؟
کیا اِس تفریح کی وجہ سے اکثر میرا واسطہ ایسے لوگوں سے پڑتا ہے جو یہوواہ سے پیار نہیں کرتے؟
ہم خطرے سے جتنا دُور رہیں گے، ہمارے لیے اُتنا اچھا ہوگا۔ اِس لیے ہمیں ہر ایسی تفریح سے دُور رہنا چاہیے جس کے بارے میں ہمیں لگتا ہے کہ وہ صحیح نہیں ہے۔
4. اپنے وقت کو سمجھداری سے اِستعمال کریں
ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
اِس ویڈیو میں جس بھائی کو دِکھایا گیا ہے، وہ غلط قسم کی تفریح نہیں کر رہا تھا۔ لیکن وہ جس طرح سے اپنے وقت کو اِستعمال کر رہا تھا، اُس کا اُس پر کیا اثر ہو رہا تھا؟
فِلپّیوں 1:10 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
اِس آیت کی مدد سے ہم یہ فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں کہ ہمیں تفریح میں کتنا وقت صرف کرنا چاہیے؟
5. اچھی تفریح کا اِنتخاب کریں
سچ ہے کہ تفریح کی کئی ایسی قسمیں ہیں جو یہوواہ خدا کو پسند نہیں ہیں۔ لیکن پھر بھی ہم اپنے فارغ وقت میں بہت سے ایسے کام کر سکتے ہیں جن سے ہم تازہدم ہو سکتے ہیں اور جن سے یہوواہ بھی ناخوش نہیں ہوتا۔ واعظ 8:15 اور فِلپّیوں 4:8 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر باتچیت کریں:
آپ تفریح کے لیے کون سے کام کرنا پسند کرتے ہیں؟
آپ اچھی تفریح کر کے تازہدم ہو سکتے ہیں۔
کچھ لوگ کہتے ہیں: ”اگر مَیں ایسی تفریح کرتا ہوں جس میں ماردھاڑ، بےہودگی یا جادوٹونا دِکھایا جاتا ہے تو یہ غلط نہیں ہے کیونکہ مَیں خود تو ایسے کام نہیں کرتا۔“
آپ اِس بات کے جواب میں کیا کہیں گے؟
خلاصہ
یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم ایسی تفریح کریں جس میں ہمیں مزہ بھی آئے اور جو اُس کے معیاروں کے خلاف بھی نہ ہو۔
دُہرائی
مسیحیوں کو کیسی تفریح سے دُور رہنا چاہیے؟
ہمیں اِس بات کا دھیان کیوں رکھنا چاہیے کہ ہم تفریح میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں؟
آپ کو ایسی تفریح کا اِنتخاب کیوں کرنا چاہیے جس سے یہوواہ خوش ہو؟
مزید جانیں
یہ فیصلہ کس کو کرنا چاہیے کہ آپ کس قسم کی تفریح کریں گے؟
”کیا یہوواہ کے گواہ کچھ فلموں، گانوں یا کتابوں پر پابندی لگاتے ہیں؟“ (ویبسائٹ پر مضمون)
دیکھیں کہ آپ تفریح کرنے اور اپنے فارغ وقت کو اِستعمال کرنے کے حوالے سے اچھے فیصلے کیسے کر سکتے ہیں۔
”کیا آپ صحیح تفریح کا انتخاب کرتے ہیں؟“ (مینارِنگہبانی، 1 اکتوبر 2011ء)
آپبیتی ”مَیں نے تعصب کرنا چھوڑ دیا“ میں دیکھیں کہ ایک آدمی نے غلط قسم کی تفریح کیوں چھوڑ دی۔
”پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے“ (”مینارِنگہبانی“ کا مضمون)
اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ ایک ماں ایسی تفریح سے دُور رہنے کا فیصلہ کیوں کرتی ہے جس میں بُرے فرشتوں سے تعلق رکھنے والی چیزیں دِکھائی جاتی ہیں۔
ایسی تفریح سے گریز کریں جس کا تعلق بُرے فرشتوں سے ہے (02:2)