یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌زب‌ک سبق 25
  • خدا ہمارے لیے کیسی زندگی چاہتا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا ہمارے لیے کیسی زندگی چاہتا ہے؟‏
  • اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • موضوع کی گہرائی میں جائیں
  • خلاصہ
  • مزید جانیں
  • خدا کون ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • اِنسانوں کے لیے خدا کا مقصد ضرور پورا ہوگا!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • زندگی کی اِبتدا کیسے ہوئی؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • زندگی کا مقصد کیا ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
مزید
اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
خ‌زب‌ک سبق 25
سبق نمبر 25.‏ خلا سے زمین کا منظر

سبق نمبر 25

خدا ہمارے لیے کیسی زندگی چاہتا ہے؟‏

چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن
چھاپا ہوا ایڈیشن

بائبل میں لکھا ہے کہ اِنسان کی زندگی ’‏تھوڑے دنوں کی ہے اور دُکھ سے بھری ہے۔‘‏ (‏ایوب 14:‏1‏)‏ کیا خدا ہمارے لیے ایسی زندگی چاہتا ہے؟ اگر نہیں تو وہ ہمارے لیے کیسی زندگی چاہتا ہے؟ کیا ہمیں کبھی ویسی زندگی ملے گی جیسی خدا چاہتا ہے؟ بائبل سے اِن سوالوں کے جواب جان کر آپ کو بڑی تسلی ملے گی۔‏

1.‏ یہوواہ خدا ہمارے لیے کیسی زندگی چاہتا ہے؟‏

یہوواہ خدا ہمیں بہترین زندگی دینا چاہتا ہے۔ جب اُس نے آدم اور حوا کو بنایا تو اُس نے اُنہیں ایک خوب‌صورت باغ میں رکھا جسے باغِ‌عدن کہا جاتا ہے۔ پھر ‏”‏خدا نے اُن کو برکت دی اور کہا کہ پھلو اور بڑھو اور زمین کو معمورومحکوم کرو“‏ یعنی زمین کو بھر دو۔ (‏پیدایش 1:‏28‏)‏ یہوواہ خدا چاہتا تھا کہ آدم اور حوا اولاد پیدا کریں، پوری زمین کو باغِ‌عدن کی طرح خوب‌صورت بنا دیں اور جانوروں کی دیکھ‌بھال کریں۔ اُس کا مقصد تھا کہ تمام اِنسان بالکل تندرست ہوں اور ہمیشہ زندہ رہیں۔‏

افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں ہوا۔‏a لیکن خدا کا مقصد آج بھی نہیں بدلا۔ (‏یسعیاہ 46:‏10، 11‏)‏ وہ اب بھی یہ چاہتا ہے کہ اُس کی بات ماننے والے لوگ خوب‌صورت زمین پر ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزاریں۔—‏مکاشفہ 21:‏3، 4 کو پڑھیں۔‏

2.‏ ہم ابھی ایک اچھی زندگی کیسے گزار سکتے ہیں؟‏

یہوواہ خدا نے ہمیں اِس طرح سے بنایا ہے کہ ہمیں اُس کی ”‏رہنمائی کی ضرورت ہے۔“‏ (‏متی 5:‏3-‏6 کو پڑھیں۔)‏ اِسی لیے ہمارے اندر اُس کے بارے میں جاننے اور اُس کی عبادت کرنے کی خواہش ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس سے گہری دوستی کریں، ‏’‏اُس کی سب راہوں پر چلیں، اُس سے محبت رکھیں‘‏ اور ‏”‏اپنے سارے دل“‏ سے اُس کی خدمت کریں۔ (‏اِستثنا 10:‏12؛‏ زبور 25:‏14‏)‏ اِس طرح ہم مشکلات کے باوجود بھی خوش رہ پائیں گے۔ یہوواہ خدا کی عبادت کرنے سے ہمیں زندگی کا اصل مقصد مل جاتا ہے اور ہم اچھی زندگی گزار پاتے ہیں۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

جانیں کہ یہوواہ خدا نے جس طرح سے ہمارے لیے زمین کو تیار کِیا، اُس سے اُس کی عظیم محبت کیسے ظاہر ہوتی ہے اور اُس کے کلام سے ہمیں زندگی کے مقصد کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے۔‏

آدم اور حوا اپنے خوب‌صورت گھر کو دیکھ رہے ہیں جس میں ہریالی اور جانور ہیں۔‏

3.‏ یہوواہ خدا اِنسانوں کو ایک خوب‌صورت زندگی دینا چاہتا ہے

ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

ویڈیو:‏ خدا نے زمین کو کیوں بنایا؟—‏حصہ (‏41:‏1)‏

  • یہوواہ خدا نے زمین کو اِتنا خوب‌صورت کیوں بنایا؟‏

واعظ 3:‏11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اِس آیت سے آپ یہوواہ خدا کے بارے میں کیا سیکھتے ہیں؟‏

4.‏ یہوواہ خدا کا مقصد آج بھی نہیں بدلا

زبور 37:‏11،‏ 29 اور یسعیاہ 55:‏11 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • ہم کیسے جانتے ہیں کہ اِنسانوں کے سلسلے میں یہوواہ خدا کا مقصد آج بھی نہیں بدلا؟‏

1.‏ ایک گھر جس کی حالت بہت خراب ہے۔ اُس کی چھت گِرنے والی ہے، کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور اُس کے سامنے کچرا پڑا ہے۔‏ 2.‏ اُسی گھر کی مرمت ہوئی ہے اور اب وہ بہت خوب‌صورت اور صاف ستھرا لگ رہا ہے۔‏

اگر ایک گھر ٹوٹ پھوٹ جائے تو اُس کی مرمت کر کے اُسے دوبارہ خوب‌صورت بنایا جا سکتا ہے۔ اِسی طرح خدا زمین کو جسے اِنسانوں نے خراب کر دیا ہے، اُن لوگوں کے لیے دوبارہ خوب‌صورت بنائے گا جو اُس سے پیار کرتے ہیں۔‏

5.‏ یہوواہ خدا کی عبادت کرنے سے ہمیں زندگی کا اصل مقصد مل جاتا ہے

جب ہم جان جاتے ہیں کہ زندگی کا مقصد کیا ہے تو ہمیں خوشی ملتی ہے۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

ویڈیو:‏ مجھے زندگی کا مقصد مل گیا (‏03:‏5)‏

  • جب ٹیرومی نے زندگی کے مقصد کے بارے میں سیکھا تو اُنہیں کیا فائدہ ہوا؟‏

واعظ 12:‏13 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یہوواہ خدا نے ہمارے لیے اِتنا کچھ کِیا ہے تو ہمیں بدلے میں اُس کے لیے کیا کرنا چاہیے؟‏

شاید کوئی شخص پوچھے:‏ ”‏ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے؟“‏

  • آپ کیا جواب دیں گے؟‏

خلاصہ

یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم خوب‌صورت زمین پر ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزاریں۔ جب ہم اپنے سارے دل سے یہوواہ کی خدمت کرتے ہیں تو ہمیں زندگی کا اصل مقصد مل جاتا ہے اور ہم اب بھی اچھی زندگی گزار پاتے ہیں۔‏

دُہرائی

  • یہوواہ خدا آدم اور حوا کے لیے کیسی زندگی چاہتا تھا؟‏

  • ہم کیسے جانتے ہیں کہ اِنسانوں کے سلسلے میں خدا کا مقصد نہیں بدلا؟‏

  • آپ کو زندگی کا اصل مقصد کیسے مل سکتا ہے؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

اِن مضامین میں کچھ ثبوتوں پر غور کریں جن سے پتہ چلتا ہے کہ باغِ‌عدن ایک حقیقی جگہ تھی۔‏

‏”‏کیا باغِ‌عدن حقیقی جگہ تھی؟“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ 1 فروری 2011ء)‏

اِس مضمون میں پڑھیں کہ ہم اِس بات پر یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ زمین ہمیشہ قائم رہے گی۔‏

‏”‏کیا زمین تباہ ہو جائے گی؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

اِس مضمون میں پڑھیں کہ بائبل کے مطابق ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔‏

‏”‏زندگی کا مقصد کیا ہے؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏

ایک آدمی کو لگتا تھا کہ اُس کے پاس سب کچھ ہے۔ لیکن دیکھیں کہ اُسے یہ احساس کیسے ہوا کہ اُس کی زندگی میں کسی چیز کی کمی ہے۔‏

اب میری زندگی کا ایک مقصد ہے (‏55:‏3)‏

a اگلے سبق میں آپ سیکھیں گے کہ ایسا کیوں نہیں ہو پایا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں