یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 91mgp-OC ص.‏ 7-‏8
  • حاضرین کے لیے معلومات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حاضرین کے لیے معلومات
  • علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2019ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • خاص اِجلاس
  • حاضرین کے لیے معلومات
    علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2018ء
  • حاضرین کے لیے معلومات
    علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2020ء
  • حاضرین کے لیے معلومات
    علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2024ء
  • حاضرین کے لیے معلومات
    علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2023ء
مزید
علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2019ء
91mgp-OC ص.‏ 7-‏8

حاضرین کے لیے معلومات

حاضرباش:‏ حاضرباش آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ جب وہ آپ کو پارکنگ یا سیٹیں رکھنے کے سلسلے میں ہدایات دیتے ہیں یا پھر آپ سے آنے جانے والے راستوں پر کھڑے نہ رہنے کی درخواست کرتے ہیں تو برائے‌مہربانی اُن کے ساتھ تعاون کریں۔‏

بپتسمہ:‏ بپتسمے کے اُمیدواروں کے لیے سٹیج کے سامنے والی سیٹیں رکھی جائیں گی۔ اُمیدواروں کو ہفتے کی صبح بپتسمے کی تقریر شروع ہونے سے پہلے اِن مخصوص سیٹوں پر بیٹھنا چاہیے۔ ہر ایک کو اپنا تولیہ اور موزوں لباس ساتھ لانا چاہیے۔‏

عطیات:‏ اِجتماع پر سیٹوں، لاؤڈسپیکروں، ویڈیو دِکھانے کے سامان اور دوسری سہولتوں کا اِنتظام کِیا گیا ہے تاکہ آپ پورے پروگرام سے فائدہ حاصل کر سکیں اور یہوواہ خدا کے زیادہ قریب جا سکیں۔ آپ کے رضاکارانہ عطیات سے اِن سہولتوں کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں اور ہمارے عالم‌گیر کام کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔ مختلف جگہوں پر عطیات کے لیے ڈبے رکھے گئے ہیں۔ آپ کے تمام عطیات کی بڑی قدر کی جاتی ہے۔ گورننگ باڈی آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے کہ آپ عطیات کے ذریعے مُنادی کے کام کو فروغ دیتے ہیں۔‏

اِبتدائی طبّی اِمداد کا شعبہ:‏ یاد رکھیں کہ یہ شعبہ صرف ہنگامی صورتحال کے لیے ہے۔‏

گم‌شُدہ چیزوں کا شعبہ:‏ گم‌شُدہ چیزوں کو اِس شعبے کے سپرد کِیا جانا چاہیے۔ اگر آپ کی کوئی چیز گم ہو جاتی ہے تو اِس شعبے سے رابطہ کریں۔ والدین سے بچھڑ جانے والے بچوں کو بھی اِسی شعبے میں پہنچائیں۔ برائے‌مہربانی اپنے بچوں کا دھیان رکھیں اور اُنہیں اپنے ساتھ رکھیں تاکہ غیرضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔‏

سیٹوں کا اِنتخاب:‏ دوسروں کا لحاظ رکھیں۔ یاد رکھیں کہ آپ صرف اپنے گھر والوں اور اُن لوگوں کے لیے سیٹیں رکھ سکتے ہیں جو آپ کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہیں یا جن کے ساتھ آپ بائبل کورس کر رہے ہیں۔ برائے‌مہربانی اپنے اِردگِرد کی سیٹوں پر چیزیں نہ رکھیں۔‏

رضاکارانہ خدمت کا شعبہ:‏ اگر آپ اِجتماع پر کیے جانے والے مختلف کاموں میں ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں تو برائے‌مہربانی اِس شعبے سے رابطہ کریں۔‏

خاص اِجلاس

بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول:‏ ایسے پہل‌کار جن کی عمر 23 سے 65 سال تک ہے اور جو یہوواہ خدا کی خدمت میں اَور بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں، اُنہیں اِتوار کی دوپہر کو ہونے والے اِجلاس پر آنے کی دعوت دی جاتی ہے جہاں وہ بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول سے تربیت پانے کے لیے فارم لے سکتے ہیں۔ اِس اِجلاس کے وقت اور جگہ کا اِعلان کر دیا جائے گا۔ ”‏محبت کبھی ختم نہیں ہوگی“‏ 2019ء یہوواہ کے گواہوں کے علاقائی اِجتماع کی منتظم یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں