کُل تعداد 2018ء
یہوواہ کے گواہوں کی برانچیں: 87
ملک: 240
کلیسیاؤں کی تعداد: 1،19،954
یادگاری تقریب پر آنے والوں کی تعداد: 2،03،29،317
یادگاری تقریب پر روٹی اور مے میں سے کھانے پینے والوں کی تعداد: 19،521
مبشروںa کی اِنتہائی تعداد: 85،79،909
ہر مہینے مبشروں کی اوسط تعداد: 83،60،594
2017ء کی نسبت اِضافہ: ٪ 4.1
بپتسمہb لینے والوں کی تعداد: 2،81،744
ہر مہینے پہلکاروںc کی اوسط تعداد: 12،67،808
ہر مہینے مددگار پہلکاروں کی اوسط تعداد: 4،46،642
کُل گھنٹے: 2،07،46،55،497
ہر مہینے بائبل کورسd کرنے والوں کی اوسط تعداد: 1،00،79،709
سن 2018ء کے خدمتی سالe کے دوران یہوواہ کے گواہوں نے خصوصی پہلکاروں، مشنریوں اور سفری نگہبانوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے تقریباً 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 29 ارب 72 کروڑ 24 لاکھ روپے) خرچ کیے۔ پوری دُنیا میں یہوواہ کے گواہوں کی برانچوں میں 20 ہزار 331 یہوواہ کے گواہ کام کرتے ہیں۔ یہ سب یہوواہ کے گواہوں کی خصوصی کُلوقتی خادموں کی عالمگیر جماعت کا حصہ ہیں۔
a مبشر اُن لوگوں کو کہا جاتا ہے جو ہر مہینے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری کی مُنادی کرتے ہیں۔ (متی 24:14) یہ جاننے کے لیے کہ یہوواہ کے گواہ اپنے ارکان کی گنتی کیسے کرتے ہیں، ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”پوری دُنیا میں کتنے یہوواہ کے گواہ ہیں؟“ کو دیکھیں۔
b یہ جاننے کے لیے کہ ایک شخص کو یہوواہ کے گواہ کے طور پر بپتسمہ لینے سے پہلے کون سے قدم اُٹھانے پڑتے ہیں، ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”مَیں یہوواہ کا گواہ کیسے بن سکتا ہوں؟“ کو دیکھیں۔
c پہلکار ایک ایسے بپتسمہیافتہ یہوواہ کے گواہ کو کہتے ہیں جو اپنی مرضی سے ہر مہینے خدا کی بادشاہت کی خوشخبری سنانے میں کچھ مخصوص گھنٹے صرف کرتا ہے۔
d مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویبسائٹ jw.org پر مضمون ”یہوواہ کے گواہ بائبل کورس کیسے کراتے ہیں؟“ کو دیکھیں۔
e سن 2018ء کا خدمتی سال 1 ستمبر 2017ء سے 31 اگست 2018ء تک تھا۔