یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ت‌ت نکتہ 20 ص.‏ 23
  • مؤثر اِختتام کریں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مؤثر اِختتام کریں
  • تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • ملتا جلتا مواد
  • آیت کو پڑھنے کا مقصد واضح کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • دل تک پہنچنے کی کوشش کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • موضوع کی اہمیت کو واضح کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
  • اہم نکات کو نمایاں کریں
    تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
مزید
تعلیم دینے اور تلاوت کرنے میں لگے رہیں
ت‌ت نکتہ 20 ص.‏ 23

نکتہ 20

مؤثر اِختتام کریں

آیت کا حوالہ

واعظ 12:‏13، 14

خلاصہ:‏ آخر کے چند جملوں میں اپنے سامعین کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ اُنہوں نے جو باتیں سیکھی ہیں، وہ اُنہیں قبول کریں اور اُن پر عمل کریں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اِختتام کو اپنے موضوع کے ساتھ جوڑیں۔‏ اہم نکات اور مرکزی خیال کو دُہرائیں۔‏

  • سامعین کو ترغیب دیں۔‏ سامعین پر یہ واضح کریں کہ اُنہیں کیا کرنا ہے اور کن وجوہات کی بِنا پر کرنا ہے۔ خلوصِ‌دل اور پورے یقین سے بات کریں۔‏

  • اِختتام کو سادہ اور مختصر رکھیں۔‏ نئے نکات متعارف نہ کرائیں۔ ضرورت کے مطابق کم سے کم الفاظ میں سامعین کو ضروری قدم اُٹھانے کی نصیحت کریں۔‏

    تجویز

    جلدی جلدی اِختتام نہ کریں اور نہ ہی بس اپنی آواز کو مدھم کریں۔ آخری چند جملے اِس طرح سے کہیں کہ یہ واضح ہو کہ آپ کا حصہ یا پیشکش ختم ہو رہی ہے۔‏

مُنادی کے دوران یہ کریں:‏

اپنی بات‌چیت کے اِختتام پر اُن اہم نکات کو دُہرائیں جو آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے سامعین یاد رکھیں۔ اگر بات‌چیت اچانک سے ختم ہو جائے تو بھی اِس کا اِختتام کسی مثبت بات سے کریں۔ اگر کوئی شخص سخت لہجے میں بھی بات کرے تو اُسے اِس طرح جواب دیں کہ وہ اگلی بار بات سننے کی طرف مائل ہو۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں