یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م‌قا ص.‏ 3
  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط
  • ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • خدا کی محبت میں پڑھیں
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمیشہ تک قائم رہنے والی محبت
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • اپنی محبت کو کبھی ٹھنڈا نہ پڑنے دیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • خود کو خدا کی محبت میں قائم رکھیں
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • ‏”‏خدا کی محبت یہ ہے“‏
    خدا کی محبت میں قائم رہیں
مزید
ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
م‌قا ص.‏ 3

گورننگ باڈی کی طرف سے خط

اُن لوگوں کے نام جو یہوواہ خدا اور اُس کے کلام سے محبت کرتے ہیں:‏

یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏آپ سچائی کو جان جائیں گے اور سچائی آپ کو آزاد کر دے گی۔“‏ (‏یوحنا 8:‏32‏)‏ ذرا سوچیں کہ جب آپ کو پہلی بار بائبل کی سچائیوں کے بارے میں پتہ چلا تھا تو آپ کو کیسا لگا تھا۔ یقیناً آپ یہ جان کر بہت خوش ہوئے ہوں گے کہ جھوٹ سے بھری اِس دُنیا میں سچائی جاننا ممکن ہے۔—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏۔‏

یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ ہم سچائی کو جانیں۔ چونکہ ہم لوگوں سے محبت کرتے ہیں اِس لیے ہم اُنہیں بھی سچائی کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔ لیکن یہوواہ کی خدمت کرنے میں اَور بھی کچھ شامل ہے۔ مسیحیوں کے طور پر ہم یہوواہ کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی پوری کوشش کرتے ہیں کیونکہ ہم دل سے اِن کا احترام کرتے ہیں۔ یسوع مسیح نے بتایا کہ یہوواہ کے لیے اپنی محبت ظاہر کرنے کا ایک اہم طریقہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏اگر آپ میرے حکموں پر عمل کریں گے تو آپ میری محبت میں قائم رہیں گے جیسے مَیں باپ کے حکموں پر عمل کرتا ہوں اور اُس کی محبت میں قائم رہتا ہوں۔“‏—‏یوحنا 15:‏10‏۔‏

یسوع مسیح اپنے باپ سے بہت پیار کرتے ہیں اور اُس کی ہر بات مانتے ہیں۔ اگر ہم یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں گے تو یہوواہ ہم سے پیار کرے گا اور ہم واقعی خوش رہیں گے۔ یسوع مسیح نے بھی یہی کہا:‏ ”‏اگر آپ اِن باتوں کو جانتے ہیں اور اِن پر عمل کرتے ہیں تو آپ کو خوشی ملے گی۔“‏—‏یوحنا 13:‏17‏۔‏

ہمیں اُمید ہے کہ اِس کتاب کے ذریعے آپ بائبل کی سچائیوں کے مطابق زندگی گزار پائیں گے اور یہوواہ کے دوست بن پائیں گے۔ ہماری دُعا ہے کہ آپ کے دل میں خدا کے لیے محبت بڑھتی رہے اور ”‏آپ خدا کی محبت میں قائم رہ سکیں .‏ .‏ .‏ جس کا انجام ہمیشہ کی زندگی ہے۔“‏—‏یہوداہ 21‏۔‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں