یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ی‌ح‌گ گیت نمبر 111
  • ہماری خوشی کی وجوہات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہماری خوشی کی وجوہات
  • یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • ملتا جلتا مواد
  • تیری مرضی دیتی خوشی
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • خوشی خدا کی طرف سے ایک انمول خوبی
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • ابدی خوشی
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • خوشدلی سے یہوؔواہ کی خدمت کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
مزید
یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
ی‌ح‌گ گیت نمبر 111

گیت نمبر 111

ہماری خوشی کی وجوہات

‏(‏متی 5:‏12‏)‏

  1. 1.‏ یہوواہ کے خادموں کے پاس ہیں

    خوش ہونے کی لاکھ وجوہات

    ہر قوم سے اَن‌گنت لوگ آ کر

    مُفت لیتے ہیں آبِ حیات

    حقیقی خوشی کی بنیاد ہے

    خدا کا مُقدس کلام

    گر اِس پہ ہم عمل کریں گے

    نیک ہوگا ہمارا انجام

    اِس خوشی کی لو نہیں بجھتی

    مصیبت اور مشکل میں بھی

    یہوواہ ہماری پناہ ہے

    نہ کھوئیں گے خوشی کبھی

    یہوواہ میں ہم ہیں شادمان

    ہے اُس کا ہر کام عالی‌شان

    ہے خوشی کا باعث ہر نعمت اُس کی

    لاکھ شکر کریں ہم سبھی

  2. 2.‏ خدا کی دست‌کاری کو دیکھ کر

    ہم خوشی سے جھوم اُٹھتے ہیں

    ہر چیز اُس نے سوہنی بنائی

    تعریف کے ہم گُن گاتے ہیں

    ہم خوشی سے کرتے ہیں چرچا

    یہوواہ کی بادشاہت کا

    ہم دیتے ہیں خوش‌کُن پیغام یہ

    کہ جلد نیا دَور آئے گا

    ہماری اُمید بھی شان‌دار ہے

    جو کرتی ہے دل کو سرشار

    فردوس میں ہماری یہ خوشی

    سدا رہے گی برقرار

    یہوواہ میں ہم ہیں شادمان

    ہے اُس کا ہر کام عالی‌شان

    ہے خوشی کا باعث ہر نعمت اُس کی

    لاکھ شکر کریں ہم سبھی

‏(‏اِست 16:‏15؛‏ یسع 12:‏6؛‏ یوح 15:‏11 کو بھی دیکھیں۔)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں