گیت نمبر 106
محبت ظاہر کریں
(1-کُرنتھیوں 13:1-8)
1. شاندار ہیں یاہ کی تمام صفات
پر ہے محبت ہی اُس کی ذات
ہماری کوشش بھی یہی ہو
کہ ظاہر کریں اِس خوبی کو
گر خالی ہوں ہم محبت سے
ہمارے ہنر فضول ہوں گے
سو یاہ سے کریں یہ اِلتجا
کہ ہم محبت کریں سدا
2. محبت صابر اور سچی ہے
یقین سب باتوں پر کرتی ہے
نہ کرتی حسد، نہ ہی غصہ
حساب نہ رکھتی ہے گُناہ کا
برداشت یہ کرتی ہے ہر مشکل
ہے مہربان اور کُشادہ دل
نہایت قیمتی ہے یہ خوبی
یہ کبھی ختم نہیں ہوگی
(یوح 21:17؛ 1-کُر 13:13؛ گل 6:2 کو بھی دیکھیں۔)