گیت نمبر 1
یہوواہ کی صفات
(مکاشفہ 4:11)
1. یہوواہ خدا، ہماری چٹان
دستکاری تیری یہ زمین و آسمان
ہے مالک تُو لامحدود قدرت کا
ستائش کے لائق تُو، اَے خدا
2. اِنصاف پر ہے قائم حکومت تیری
تُو صادق اور نیک، رحمدل، سچا بھی
سرچشمہ تُو دانشمندی کا ہے
یہ تیرا کلام دِکھاتا ہے
3. محبت اور پیار یہی تیری ذات
ہیں کیا ہی کمال تیری اعلیٰ صفات
تعریف ہم دل سے کریں گے تیری
کہ جان جائیں نام تیرا سبھی
(زبور 36:9؛ 145:6-13؛ واعظ 3:14؛ یعقو 1:17 کو بھی دیکھیں۔)