چودہویں حصے کا تعارف
پہلی صدی عیسوی کے مسیحیوں نے پوری دُنیا میں بادشاہت کی خوشخبری پھیلا دی۔ یسوع نے اُنہیں بتایا کہ اُنہیں کس کس جگہ مُنادی کرنی ہے۔ اُنہوں نے اِن مسیحیوں کو معجزے سے یہ طاقت دی کہ وہ لوگوں کو اُن کی زبان میں خدا کا پیغام سنائیں۔ یہوواہ نے اِن مسیحیوں کو دلیری اور سخت اذیت سہنے کی طاقت دی۔
یسوع نے یوحنا رسول کو ایک رُویا دِکھائی جس میں اُنہوں نے یہوواہ کی شان دیکھی۔ ایک اَور رُویا میں یوحنا نے دیکھا کہ آسمان کی بادشاہت نے شیطان اور پوری دُنیا پر سے اُس کے اثر کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے۔ یوحنا نے یسوع کو بادشاہ کے طور پر حکمرانی کرتے دیکھا اور اُن کے ساتھ 1 لاکھ 44 ہزار اَور لوگ بھی حکمرانی کر رہے تھے۔ یوحنا نے یہ بھی دیکھا کہ پوری زمین فردوس بن چُکی ہے اور سب لوگ امن سے اور مل کر یہوواہ کی عبادت کر رہے ہیں۔