تیرہویں حصے کا تعارف
یسوع زمین پر گُناہگار اِنسانوں کے لیے اپنی جان قربان کرنے کے لیے آئے۔ حالانکہ اُن کی موت ہو گئی لیکن اُنہوں نے دُنیا پر جیت حاصل کی۔ یہوواہ اپنے بیٹے کا وفادار رہا اور اُس نے اُسے زندہ کر دیا۔ یسوع اپنی موت تک خاکساری سے دوسروں کی خدمت کرتے رہے اور اُنہوں نے دوسروں کی غلطیوں کو معاف کِیا۔ جب یسوع مُردوں میں سے جی اُٹھے تو وہ اپنے شاگردوں کو دِکھائی دیے۔ اُنہوں نے اپنے شاگردوں کو ایک بہت ہی اہم کام دیا اور اُنہیں یہ بھی سکھایا کہ وہ یہ کام کیسے کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے بچے ہیں تو اُن کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ آج ہمارے پاس بھی وہی کام کرنے کا موقع ہے جو یسوع نے اپنے شاگردوں کو دیا تھا اور ہمیں اِس کام کی بہت قدر کرنی چاہیے۔