یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 61 ص.‏ 146-‏ص.‏ 147 پ.‏ 3
  • اُنہوں نے مورت کو سجدہ نہیں کِیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اُنہوں نے مورت کو سجدہ نہیں کِیا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • تین بہادر دوست
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • کڑی آزمائش میں بھی اُنکا غیرمتزلزل ایمان
    دانی‌ایل کی نبوّت پر دھیان دیں!‏
  • آپ کس کی عبادت کرتے ہیں؟‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • آگ کی جلتی بھٹی میں تین نوجوان
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2011ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 61 ص.‏ 146-‏ص.‏ 147 پ.‏ 3
سدرک، میسک اور عبدنجو سونے کی مورت کو سجدہ کرنے منع کر رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 61

اُنہوں نے مورت کو سجدہ نہیں کِیا

مورت والا خواب دیکھنے کے کچھ عرصے بعد بادشاہ نبوکدنضر نے سونے کی ایک مورت بنوائی۔ اُس نے یہ مورت دُورا کے میدان میں کھڑی کروائی اور ملک کے خاص خاص لوگوں کو اِس کے سامنے اِکٹھا ہونے کے لیے کہا۔ اِن میں سدرک، میسک اور عبدنجو بھی تھے۔ بادشاہ نے یہ حکم دیا:‏ ”‏جیسے ہی تُم نرسنگوں، بربط اور دوسرے سازوں کی آواز سنو تو اِس مورت کو سجدہ کرنا۔ جس نے ایسا نہیں کِیا، اُسے آگ کی جلتی بھٹی میں پھینک دیا جائے گا۔“‏ کیا اُن تین عبرانی لڑکوں نے اُس مورت کو سجدہ کِیا یا کیا اُنہوں نے صرف یہوواہ کی عبادت کی؟‏

پھر بادشاہ نے ساز بجانے کا حکم دیا۔ سدرک، میسک اور عبدنجو کے علاوہ سب لوگوں نے اُس مورت کو سجدہ کِیا۔ کچھ آدمیوں نے یہ دیکھا اور اُنہوں نے جا کر بادشاہ سے کہا:‏ ”‏اُن تین عبرانی لڑکوں نے آپ کی بنوائی مورت کو سجدہ کرنے سے اِنکار کر دیا ہے۔“‏ نبوکدنضر نے اُن تینوں کو بُلوایا اور اُن سے کہا:‏ ”‏مَیں تمہیں مورت کو سجدہ کرنے کا ایک اَور موقع دے رہا ہوں۔ اگر اب بھی تُم نے ایسا نہیں کِیا تو مَیں تمہیں آگ کی جلتی بھٹی میں پھینک دوں گا۔ کوئی بھی خدا تمہیں مجھ سے نہیں بچا پائے گا۔“‏ اُن تینوں لڑکوں نے کہا:‏ ”‏ہمیں ایک اَور موقع نہیں چاہیے۔ ہمارا خدا ہمیں بچا سکتا ہے۔ لیکن بادشاہ سلامت!‏ اگر اُس نے ہمیں نہیں بھی بچایا تو بھی ہم کسی مورت کو سجدہ نہیں کریں گے۔“‏

نبوکدنضر کو بہت زیادہ غصہ آیا۔ اُس نے اپنے آدمیوں سے کہا:‏ ”‏آگ کی بھٹی کو پہلے سے سات گُنا زیادہ گرم کر دو!‏“‏ پھر اُس نے اپنے سپاہیوں سے کہا:‏ ”‏اِن تینوں کو باندھ کر آگ کی بھٹی میں پھینک دو۔“‏ بھٹی اِتنی گرم تھی کہ جیسے ہی وہ سپاہی اِس کے قریب گئے، وہ اُسی وقت مر گئے۔ وہ تینوں عبرانی لڑکے آگ کی بھٹی میں گِر گئے۔ لیکن جب نبوکدنضر نے اندر جھانک کر دیکھا تو اُسے تین نہیں بلکہ چار آدمی نظر آئے۔ وہ بہت ڈر گیا۔ اُس نے اپنے افسروں سے کہا:‏ ”‏ہم نے تو آگ میں تین آدمیوں کو پھینکا تھا نا؟ مجھے چار نظر آ رہے ہیں اور اُن میں سے ایک تو فرشتے جیسا لگ رہا ہے!‏“‏

نبوکدنضر آگ کی بھٹی کے قریب گیا اور اُس نے کہا:‏ ”‏خدا تعالیٰ کے بندو!‏ باہر آ جاؤ۔“‏ سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ سدرک، میسک اور عبدنجو کو کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔ اُن کی جِلد، بال اور کپڑے جلے نہیں تھے، یہاں تک کہ اُن سے آگ کی بُو بھی نہیں آ رہی تھی!‏

نبوکدنضر نے کہا:‏ ”‏سدرک، میسک اور عبدنجو کا خدا بہت عظیم ہے۔ اُس نے اپنے فرشتے کو بھیج کر اِنہیں بچایا ہے۔ اُن کے خدا جیسا کوئی اَور خدا نہیں!‏“‏

کیا اُن تینوں عبرانی لڑکوں کی طرح آپ نے بھی یہ ٹھان لیا ہے کہ چاہے جو بھی ہو جائے، آپ یہوواہ کے وفادار رہیں گے؟‏

نبوکدنضر یہ دیکھ کر حیران ہے کہ سدرک، میسک اور عبدنجو کو آگ کی وجہ سے کچھ نہیں ہوا۔‏

‏”‏صرف یہوواہ اپنے خدا کی پرستش کرو اور صرف اُسی کی عبادت کرو۔“‏—‏متی 4:‏10

سوال:‏ سدرک، میسک اور عبدنجو نے کیا کرنے سے منع کر دیا؟ یہوواہ نے اُنہیں کیسے بچایا؟‏

دانی‌ایل 3:‏1-‏30

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں