یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 52 ص.‏ 126-‏ص.‏ 127 پ.‏ 1
  • یہوواہ کی آتشی فوج

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ کی آتشی فوج
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏اَے یہوواہ!‏ مہربانی سے اِس کی آنکھیں کھول دے“‏
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • کیا آپ الیشع کی طرح آتشی رتھ دیکھ سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • سوالات از قارئین
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • ‏”‏یہوؔواہ کے دن“‏ سے کون بچیگا؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 52 ص.‏ 126-‏ص.‏ 127 پ.‏ 1
اِلیشع اور اُن کے خادم کو سُوریہ کی فوج نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے۔‏

سبق نمبر 52

یہوواہ کی آتشی فوج

سُوریہ کا بادشاہ بِن‌ہدد بار بار اِسرائیل پر حملہ کر رہا تھا۔ لیکن ہر بار اِلیشع اِسرائیل کے بادشاہ کو پہلے سے بتا دیتے تھے کہ حملہ ہونے والا ہے۔ اِس لیے وہ بچ جاتا تھا۔ بِن‌ہدد نے سوچا کہ وہ اِلیشع کو پکڑ کر لے جائے گا۔ اُسے پتہ چلا کہ اِلیشع شہر دوتین میں ہیں اور اُس نے اِلیشع کو پکڑنے کے لیے فوجیوں کو بھیجا۔‏

سُوریہ کی فوج رات کے وقت دوتین میں پہنچی۔ اگلی صبح اِلیشع کا ایک خادم باہر گیا اور اُس نے دیکھا کہ پورے شہر کو ایک بہت بڑی فوج نے گھیرا ہوا ہے۔ وہ بہت ڈر گیا اور کہنے لگا:‏ ”‏اِلیشع!‏ اب ہم کیا کریں گے؟“‏ اِلیشع نے اُس سے کہا:‏ ”‏جو ہمارے ساتھ ہیں، وہ اُن سے زیادہ ہیں جو اُن کے ساتھ ہیں۔“‏ اُسی وقت یہوواہ نے اِلیشع کے خادم کی آنکھیں کھول دیں اور اُسے شہر کی چاروں طرف پہاڑوں پر بہت سارے گھوڑے اور آتشی جنگی رتھ نظر آنے لگے۔‏

اِلیشع اور اُن کا خادم دیکھ رہا ہے کہ فرشتوں کی فوج نے سُوریہ کی فوج کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے۔‏

جب سُوریہ کی فوج نے اِلیشع کو پکڑنے کی کوشش کی تو اِلیشع نے یہوواہ سے یہ دُعا کی:‏ ”‏یہوواہ!‏ مہربانی سے اِنہیں اندھا کر دے۔“‏ اچانک یہوواہ نے کچھ ایسا کِیا کہ وہ فوجی دیکھ تو سکتے تھے لیکن اُنہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کہاں ہیں۔ اِلیشع نے اُن سے کہا:‏ ”‏آپ غلط شہر آ گئے ہیں۔ میرے ساتھ چلیں۔ مَیں آپ کو اُس آدمی کے پاس لے جاؤں گا جسے آپ ڈھونڈ رہے ہیں۔“‏ وہ اِلیشع کے پیچھے پیچھے چلنے لگے اور سامریہ پہنچ گئے جہاں اِسرائیل کا بادشاہ رہتا تھا۔‏

اب جا کر اُنہیں سمجھ آیا کہ وہ کہاں ہیں۔ لیکن بہت دیر ہو چُکی تھی۔ اِسرائیل کے بادشاہ نے اِلیشع سے پوچھا:‏ ”‏کیا مَیں اِنہیں مار ڈالوں؟“‏ کیا اِلیشع نے موقعے کا فائدہ اُٹھا کر اُن لوگوں سے بدلا لیا جو اُنہیں نقصان پہنچانا چاہ رہے تھے؟ جی نہیں۔ اِلیشع نے کہا:‏ ”‏اِنہیں نہ ماریں۔ اِنہیں روٹی اور پانی دیں اور اِنہیں واپس بھیج دیں۔“‏ اِس لیے اِسرائیل کے بادشاہ نے سُوریہ کے فوجیوں کے لیے ایک بہت بڑی دعوت رکھی اور اُنہیں کھانا کھلانے کے بعد واپس بھیج دیا۔‏

سُوریہ کے فوجی سامریہ میں کھانا کھا رہے ہیں۔‏

‏”‏ہمیں اُس پر یہ اِعتماد ہے کہ ہم اُس کی مرضی کے مطابق جو کچھ مانگیں گے، وہ ہماری سنے گا۔“‏—‏1-‏یوحنا 5:‏14

سوال:‏ یہوواہ نے اِلیشع اور اُن کے خادم کی حفاظت کیسے کی؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہوواہ آپ کی بھی حفاظت کر سکتا ہے؟‏

2-‏سلاطین 6:‏8-‏24

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں