یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 5 ص.‏ 18-‏ص.‏ 19 پ.‏ 5
  • نوح اور اُن کے گھر والے کشتی بنا رہے ہیں اور کھانا جمع کر رہے ہیں۔‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • نوح اور اُن کے گھر والے کشتی بنا رہے ہیں اور کھانا جمع کر رہے ہیں۔‏
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • نوح کی کشتی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • نوح کے زمانے میں کس نے خدا کی بات سنی؟‏
    خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
  • وہ ’‏خدا کے ساتھ‌ساتھ چلتے رہے‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
  • وہ ’‏خدا کے ساتھ ساتھ چلتے رہے‘‏
    اِن جیسا ایمان ظاہر کریں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 5 ص.‏ 18-‏ص.‏ 19 پ.‏ 5
نوح اور اُن کے گھر والے کشتی بنا رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 5

نوح کی کشتی

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زمین پر بہت سے لوگ ہو گئے جن میں سے زیادہ‌تر لوگ بُرے تھے۔ آسمان کے کچھ فرشتے بھی بُرے بن گئے۔ وہ آسمان چھوڑ کر زمین پر آ گئے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ اُنہوں نے ایسا کیوں کِیا؟ اِس لیے تاکہ وہ اِنسانی جسم اپنا سکیں اور عورتوں سے شادی کر سکیں۔‏

شادی کے بعد اُن کے بیٹے پیدا ہوئے جو کہ بڑے ہو کر بہت طاقت‌ور اور ظالم بن گئے۔ وہ لوگوں کو نقصان پہنچاتے تھے۔ یہوواہ نہیں چاہتا تھا کہ یہ سب ہوتا رہے۔ اِس لیے اُس نے طوفان لا کر بُرے لوگوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کِیا۔‏

نوح اور اُن کے گھر والے کشتی بنا رہے ہیں اور کھانا جمع کر رہے ہیں۔‏

لیکن ایک شخص سب سے فرق تھا۔ وہ یہوواہ سے پیار کرتا تھا۔ اُس کا نام نوح تھا۔ اُن کی ایک بیوی اور تین بیٹے تھے اور اُن کے تینوں بیٹوں کی ایک ایک بیوی تھی۔ نوح کے بیٹوں کے نام سِم، حام اور یافت تھے۔ یہوواہ نے نوح سے کہا کہ وہ ایک بڑی سی کشتی بنائیں تاکہ وہ اور اُن کا گھرانہ طوفان میں سے بچ سکیں۔ یہ کشتی ایک بہت بڑے ڈبے جیسی تھی اور پانی پر تیر سکتی تھی۔ یہوواہ نے نوح سے یہ بھی کہا کہ وہ کشتی میں اپنے ساتھ جانوروں کو لے کر جائیں تاکہ وہ بھی طوفان میں سے بچ سکیں۔‏

نوح نے فوراً کشتی بنانی شروع کر دی۔ اُنہیں اور اُن کے گھر والوں کو کشتی بنانے میں تقریباً 50 سال لگے۔ اُن سب نے مل کر بالکل ویسی ہی کشتی بنائی جیسی یہوواہ چاہتا تھا۔ اِس دوران نوح لوگوں کو یہ بھی بتاتے رہے کہ طوفان آنے والا ہے۔ لیکن لوگوں نے اُن کی بات نہیں سنی۔‏

پھر کشتی میں جانے کا وقت آ گیا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اِس کے بعد کیا ہوا‏۔‏

‏”‏اِنسان کے بیٹے کی موجودگی نوح کے زمانے کی طرح ہوگی۔“‏—‏متی 24:‏37

سوال:‏ یہوواہ نے طوفان لانے کا فیصلہ کیوں کِیا؟ یہوواہ نے نوح کو کیا کیا کرنے کو کہا؟‏

پیدائش 6:‏1-‏22؛‏ متی 24:‏37-‏41؛‏ 2-‏پطرس 2:‏5؛‏ یہوداہ 6

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں